موصلی سفید

موصلی سفید
موصلی سفید کو انگریزی میں Chlorophytum کہتے ہیں جبکہ اس کا
نباتانی نام chlorophytum borivilianum ہے۔
موصلی سفید شہوت ابھارنے والی اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے والی جڑی بوٹی ہے ۔ سفید موصلی مردانہ امراض خاص طور پر جنسی امراض اور سپرمز (sperms) کے مسائل کے حل کے بہترین چیز ہے۔

موصلی سفید کا پودہ ہرجگہ ہوتا ہے بلکہ لوگ گھروں میں خوبصورتی کے لیے گملوں اور کیاریوں میں بھی لگاتے ہیں۔
طبی لحاظ سے موصلی سفید کا مزاج، گرم درجہ اول اور خشک درجہ دوم۔

اس جڑی بوٹی کا خاص کام : مقوی باہ ،مولد منی اور مغلظ منی۔
موصلی سفید کے فوائد اور استعمال
- موصلی سفید بدن کو مضبوط بناتی ہے۔
- موصلی کا سفوف ہم وزن شکر کے ہمراہ بناکر ضعف باہ اور جریان میں کھلانا بے حد مفید و مجرب ہے۔
- موصلی سفید غذائیت سے بھر پور ہے، ایسے افراد جو جسمانی طور پر کمزور ہوں، دودھ کے ساتھ اس کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔
- موصلی سفید کا استعمال اولیگو سپرمیا (oligospermia) اور منی کی افزائش میں مفید ہے۔
- احتلام میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
- موصلی سفید کا استعمال سرعت انزال جیسے عوارض میں بھی مفید مانا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موصلی سیاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
جڑی بوٹیاںشاہ بلوط ریں کا پھل
شاہ بلوط ریں شاہ بلوط کے پھل کوپشتو میں پرگڑے یا سیڑے چیڑے ، جبکہ ہندکو زبان میں ریں کہا جاتاہے ۔انگریزی میں chestnut یا Acorns بھی کہتے ہیں۔ ہندی میں سیتاسپاری ،سندھی میں شاہ بلوط ماہیت۔ یہ ہمیشہ سبز
جڑی بوٹیاںمال کنگنی
مال کنگنی مال کنگنی کو لاطینی سلے سٹیرس پینے کولیٹا (Celastrus Peniculatas) کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں (Staff Tree)کہتے ہیں۔ مال کنگنی ایک بیل نما پودا ہے جس کے بیج بہت شہرت رکھتنے ہیں۔ ویسے تو مال کنگ
جڑی بوٹیاںگل قاصدی Dandelion
گل قاصدی ۔ ککروندا Dandelion (سید عبدالوہاب شاہ) ڈینڈیلین کے پھول صبح کے وقت سورج کے ساتھ کھلتے ہیں اور شام کو یا اداس موسم میں بند ہوجاتے ہیں۔ گہرے بھورے رنگ کی جڑیں مانسل اور ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں اور
