مصطگی رومی

مصطگی رومی
مصطگی رومی کو انگریزی : Mastic Gum کہتے ہیں جبکہ اس کو لاطینی : Pistacia Lentiscus کہتے ہیں۔ اسی طرح عربی : الصمغ یا مملک، رومی فارسی : کندررومی، मस्त गम
[caption id="attachment_16258" align="aligncenter" width="300"]
Mastic tree in a Mastic farm in Chios Island Greece.[/caption]
ماہیت مصطگی رومی :
مصطگی رومی جماہوا رال دار مادہ ہے جو ایک درخت پس ٹا سیا لین ٹیسکس کا گوند ہے جو کے تنے اور موٹی شاخوں میں شگاف دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ایک اچھے درخت سے دس بارہ پونڈ مصطگی حاصل ہوتی ہے۔مصطگی کے چھوٹے گول بے قاعدہ دانے مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں اس کی رنگت زرد مائل شفاف ذائقہ معمولی شیریں خوشبودار ہے ۔منہ میں چبانے سے ملائم مگر چپچپاساہوتاہے۔یہ پانی میں حل پذیر نہیں الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل ہوجاتی ہے۔

مصطگی رومی مقام پیدائش:
اس کے درخت مغربی افریقہ اور یونان کے قدیم جزیروں میں پیداہوتے ہیں بحیرہ روم وغیرہ ۔
نقلی مصطگی:
درخت پس ٹاسیاٹیری بن تھس کی رال دار گوند ہے اس کی بو گندہ بہروزہ جیسی ہوتی ہے۔اسے خنجک یا کابلی مصطگی کہتے ہیں ۔اسی لئے بعض لوگ بہروزہ خشک کرکے بھی نقلی مصطگی تیارکرلیتے ہیں ۔یہ کھرل آسانی سے ہوجاتی ہے۔اور ہاتھ میں دبانے سے ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔اصلی مصطگی کو زور سے رگڑا جائے تو باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہےاور گرم ہوکر سخت ہوتی ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہلکے ہاتھ اور ٹھنڈے کھرل میں باریک پاوڈر ہو جاتی ہے۔
مصطگی رومی کا مزاج گرم خشک درجہ دوم میں شمار ہوتا ہے۔

افعال:مقوی معدہ و امعاء و جگر، کاسرریاح، ملین، دافع قبض و اسہال، منفث بلغم، ملطف طبع، محلل، اورام، جاذب رطوبات، جالی، دافع بخار، مسمن بدن
استعمال:
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔مصطگی رومی بھوک بڑھاتی ہے معدہ جگر اور قوت ہاضمہ کوقوت دیتی ہے۔
مسہل ادویہ کی اصلاح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی ۔
نفع خاص:مقوی معدہ ،حابس، مضر:امراض مقعد، مصلح:سرکہ و آب مورد، بدل:پودینہ
مقدار خوراک:ایک سے دو گرام
[caption id="attachment_16256" align="aligncenter" width="300"]
Heap of good quality natural mastic gums, isolated on white background. Greek mastic gums.[/caption]
بچوں کے مرض عطاش کے لیے مجرب المجرب خاندانی نسخہ
دھرن پڑنا یا ناف ٹلنے کا حکمی علاج*
سفوف مصطگی رومی جواہر دار*

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
جڑی بوٹیاںشاہ بلوط ریں کا پھل
شاہ بلوط ریں شاہ بلوط کے پھل کوپشتو میں پرگڑے یا سیڑے چیڑے ، جبکہ ہندکو زبان میں ریں کہا جاتاہے ۔انگریزی میں chestnut یا Acorns بھی کہتے ہیں۔ ہندی میں سیتاسپاری ،سندھی میں شاہ بلوط ماہیت۔ یہ ہمیشہ سبز
جڑی بوٹیاںمال کنگنی
مال کنگنی مال کنگنی کو لاطینی سلے سٹیرس پینے کولیٹا (Celastrus Peniculatas) کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں (Staff Tree)کہتے ہیں۔ مال کنگنی ایک بیل نما پودا ہے جس کے بیج بہت شہرت رکھتنے ہیں۔ ویسے تو مال کنگ
جڑی بوٹیاںگل قاصدی Dandelion
گل قاصدی ۔ ککروندا Dandelion (سید عبدالوہاب شاہ) ڈینڈیلین کے پھول صبح کے وقت سورج کے ساتھ کھلتے ہیں اور شام کو یا اداس موسم میں بند ہوجاتے ہیں۔ گہرے بھورے رنگ کی جڑیں مانسل اور ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں اور
