یوٹیوب چینل کے نام کا انتخاب کیسے کریں

How to choose a YouTube channel name Nukta چینل نام کا انتخاب 1

یوٹیوب چینل کے نام کا انتخاب کیسے کریں؟

( سید عبدالوہاب شاہ )

پچھلے آرٹیکل میں، میں نے آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ بتایا تھا، اس آرٹیکل کو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

آج کے آرٹیکل میں، آپ  یوٹیوب چینل کے نام کا انتخاب کرنے کی گائیڈ لائن دی جائے گی۔

Table of Contents

یوٹیوب چینل کے نام کا انتخاب کیسے کریں؟

پہلی بات

دوسری بات.

چھ گائیڈ لائنز.

1۔ برانڈ  والا نام

2۔ پیشے والا نام.

3۔موضوعاتی نام.

4۔شخصی نام.

5۔ مختصر یونیک اور آسان نام.

6۔تمام نیٹ ورک پر ایک نام.

چینل کا لوگو کیسا ہونا چاہیے؟

پہلی بات

سب سے پہلی بات یہ سمجھ لیں کہ آپ یوٹیوب چینل کا کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں،  آپ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ یہاں تک کہ آپ اپنے چینل کا نام انگلش کے علاوہ اپنی لوکل لینگویج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔بس ایک چیز کا خیال رکھیں کہ وہ نام کسی مشہور برانڈ کا نہ ہو، یا نام میں کوئی بیہودگی کا پہلو نہ ہو۔

دوسری بات

اگر  آپ چینل کے نام کا انتخاب کرنے میں پریشان ہیں تو میں آپ کو چند گائیڈ لائن دے دیتا ہوں، ان کی روشنی میں آپ اپنے چینل کے نام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

چھ گائیڈ لائنز

1۔ برانڈ  والا نام

سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے چینل کا وہی نام رکھیں جو آپ کی کمپنی، برانڈ یا آپ کی وجہ شہرت کا ہے۔اس طرح آپ اپنے چینل کو زیادہ جلدی متعارف کروا سکتے ہیں۔اور لوگ بھی آپ کو جلدی پہچان لیں گے۔

2۔ پیشے والا نام

 چینل کا وہ نام رکھیں، جو آپ کی فیلڈ ہے،  یا جس فن میں آپ مہارت رکھتے ہیں۔ مثلا اگر آپ پلمبر ہیں تو آپ کے نام میں پلمبرنگ سے متعلقہ الفاظ ہوں تو بہتر ہے، اس سے آپ کا پیشہ بھی ظاہر ہوگا، اور ظاہر ہے آپ کی ویڈیوز کا موضوع بھی پلمبرنگ ہوگا۔ اس طرح اس نام کے ساتھ آپ کے چینل کی پہچان آسان ہو جائے گی۔

3۔ موضوعاتی نام

 اگر آپ صرف ایک خاص موضوع پر ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو زیادہ بہتر ہے آپ کے چینل کا نام بھی وہی چیز ہونی چاہیے۔ مثلا آپ کوکنگ پر ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے چینل نام میں کوکنگ، یا فوڈ وغیرہ اس قسم کے الفاظ ہونا بہتر ہیں۔

4۔ شخصی نام

 اگر آپ مشہور شخصیت ہیں، یا اپنے آپ کو نمایا کرنا چاہتے ہیں تو پھر زیادہ بہتر ہے آپ اپنے نام کو ہی چینل کا نام قرار دے دیں۔جیسے یوٹیوب پر ایک چینل ” Mufti Tariq Masood” ہے۔

5۔ مختصر یونیک اور آسان نام

چینل کا نام جتنا ہو سکے مختصر اور آسان الفاظ میں رکھیں۔ تاکہ لوگوں کو آسانی سے یاد ہو جائے، اور ضرورت پڑنے پر لوگ اسے دبارہ آسانی سے تلاش کریں۔ اگر نام مشکل یا پیچیدہ ہوگا تو لوگ یاد بھی نہیں رکھ سکیں گے اور دبارہ تلاش بھی نہیں کر سکیں گے۔

یہاں میں آپ کو سادہ اور آسان ناموں کی مثالیں دیتا ہوں۔ مثلا سائنسی معلومات پر مبنی اردو زبان میں ایک بہترین چینل ہے جس کا نام “Takhti” ہے۔ یہ نام مختصر بھی ہے، یونیک بھی ہے، سادہ بھی ہے، اور آسانی سے یاد ہونے والا بھی ہے۔

Takhti 2

اسی طرح ہسٹری کے موضوع پر ایک بہترین چینل کا نام  ” Dekho Suno Jano” ہے۔

Dekho Suno Jano 3

اسی طرح دینی معلومات اور گائیڈنس سے متعلق ایک چینل کا نام  ” Nikta Guidance” ہے۔

Nukta Guidance 4

6۔ تمام نیٹ ورک پر ایک نام

 چینل کے نام کا انتخاب کرتے ہوئی اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کے چینل کا نام اگر وہی ہو جو باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہے تو بہت ہی بہتر ہے۔ یعنی جو نام آپ کا فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، یا دیگر سوشل میڈیا پر ہے وہی یوٹیوب پر بھی رکھ لیں۔

چینل کا لوگو کیسا ہونا چاہیے؟

  • چینل کا لوگو یا بینر کا انتخاب کرتے ہوئے بھی اوپر بتائی ہوئی چھ ہدایات کو مدنظر رکھیں۔ یعنی یا تو اپنی کمپنی اور برانڈ کا لوگو ہی چینل میں لگائیں۔
  • یا اپنے پیشے کی طرف رہنمائی کرنے والا لوگو لگائیں، مثلا آپ کے پیشے کے آلات وغیرہ۔
  • یا خود مشہور شخصیت ہیں تو اپنی ہی تصویر لگائیں۔
  • یا کوئی بھی خوبصورت، یونیک اور سادہ سا لوگو لگا لیں۔

ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد سوشل میڈیا سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply