Wifaq ul Madaris Result 2022
رزلٹ نتائج وفاق المدارس العربیہ پاکستان 2022
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
(وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان برائے 1443ھ/2022ءکے نتائج کا اعلان کردیا)
کراچی/اسلام آباد/پشاور/ ملتان (31مارچ 2022ء)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1443ھ مطابق 2022ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے27 شعبان المعظم 1443ھ مطابق31مارچ 2022ءبروز جمعرات جامعہ دارالعلوم کراچی بمقام کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں کیا۔
سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر468782طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے451396نے شرکت کی۔385700پاس ہوئے اور65696نا کام ہوئے ۔ کامیابی کا تناسب85.4 فیصد رہا ۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد380045 تھی جس میں سے367417نے شرکت کی ، ان شرکاءمیں سے304742کامیاب اور62675ناکام ہوئے ۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد88737تھی ، جس میں سے83979نے شرکت کی، ان شرکاءمیں80958کامیاب اور3021ناکام ہوئے۔
درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم ، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:
پوزیشن ہولڈر
طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میںجامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے ندیم اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عارف نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید محمد حماد کریم نے اول پوزیشن ،جامعہ دارالھدیٰ زید آباد پشاور کے محمدنے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عزیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ صدیق اکبر ملتان کے محمد ابراہیم نے اول پوزیشن، جا معہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہدنے دوم پوزیشن اور جامعہ نعمانیہ لیاری ٹاﺅن کراچی کے عطاءاللہ مگسی بلوچ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میںجامعہ فاروقیہ حاجی آباد لوئر دیر کے محمد سلیمان نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم صدیقیہ مسلم اتحاد کالونی کوئٹہ کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عمر،جامعة الصفہ سعید آباد کراچی کے احمد اور مدرسہ عربیہ عبداللہ ابن عباس محلہ گاڑی ملا کوئٹہ کے عبدالوکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے )میںجا معہ خیرالمدارس ملتان کے محمد اسعد نے اول پوزیشن، مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے نذیر احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جا معہ عثمانیہ پشاور کے عطاءالرحمن اورجامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاﺅن کراچی کے سید عمر علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں مدرسہ عربیہ عبداللہ بن مسعود پنیاں ہری پورکے محمد داﺅد نے اول پوزیشن ،جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے اسرار گل ، محمد انظر اور محمد سعد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد طلحہ اعوان، ضیاءالرحمان، سعد السمیع مہر اور مدرسة الانور للعلوم الاسلامیہ والعصریہ گلشن اقبال کراچی کے محمد عاصم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے جمشید احمد نے اول پوزیشن ، مدرسہ فاروقیہ النور ٹاﺅن لاہور کے نفیس احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے منصب ریاض اوردارالعلوم کچلاک کلی سنزر کوئٹہ کے فیض اللہ نے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی ۔
دراسات دینیہ سال دوم میںجامعہ عبداللہ بن مسعود بہلولہ دڑہ چارسدہ کے محمد عارف نے اول پوزیشن، دارالعلوم محمدیہ جامعہ خدیجة الکبریٰ اٹھارہ ہزاری جھنگ کے منیر احمد نے دوم پوزیشن اور جامعہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی ٹاﺅن پشاور کے نور محمد خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ اسلامیہ عربیہ قادریہ محمد پور سنساراں بہاولنگر کے اشفاق احمد نے اول پوزیشن ، مدرسہ سیدنا حسن جوہر آباد خوشاب کے آفاق احمد خان نے دوم پوزیشن اورجامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاﺅن کراچی کے فہد اسماعیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعلماءمیں جامعہ عثمانیہ پشاورکے عزیر اقبال نے اول پوزیشن ، معہد الصدیق للدراسات الاسلامیہ صوابی کے عبدالوہاب نے دوم پوزیشن اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے خلیل احمدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں جامعہ اشرف المدارس لیہ کے محمد ابوبکر نے اول پوزیشن،جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے محمد معاویہ اور جامعہ عربیہ اڈہ محمود کوٹ مظفر گڑھ کے محمد حسان نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ دارالتجوید المالکیہ میٹروول کراچی کے سہیل احمد، جامعہ اسلامیہ محمدیہ ستیانہ روڈ فیصل آباد کے سید محمدضہیب شاہ اور مدرسہ عربیہ خلفاءراشدین میانوالی کے سراج الدین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میںجامعہ فاطمة الزہراءللبنات نوتھیہ جدید پشاور کی سائرہ کنول نے ملکی سطح پر اول پوزیشن ، جامعہ فاطمة الزہراءللبنات میکی ڈھوک اٹک کی ام ایمن نے دوم پوزیشن اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی ماریہ محمودنے اول پوزیشن، جامعہ بناءالعلم رائیونڈ لاہور کی کلثوم عمران نے دوم پوزیشن اور جامعہ بناءالعلم رائیونڈ لاہور کی ثناءاصغر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں مدرسہ انوارالصحابیات رئیل کوٹیجزلاہور کی ام کلثوم نے اول پوزیشن ، مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ نے دو م پوزیشن جبکہ جامعة العلوم للبنات حیات آباد پشاور کی سلمیٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نور نے اول پوزیشن، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور کی سدرہ سید نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی حسنیٰ بی بی اورجامعہ فاطمة الزہراءللبنات نوتھیہ جدید پشاور کی بشریٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعہ عربیہ للبنات شریف آباد پشاور کی سلمیٰ بی بی نے اول پوزیشن، مدرسہ ام کلثوم للبنات پار ہوتی مردان کی ملیحہ ساجد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاﺅن فیصل آباد کی خنساءارشد اور جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی شائستہ طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ دارالمحصنات للبنات ٹیٹارہ نوشہرہ کی سنہری بی بی نے اول پوزیشن ، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناءجان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ سیدہ امامہ للبنات چار گلی رستم مردان کی نازش بیگم نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ ام المومنین سیدہ حفصہ رحمان آباد شیخوپورہ کی گلزارہ عباس نے اول پوزیشن،جامعہ اسلامیہ مدینة العلوم ٹنڈو آدم سانگھڑ کی کشف ناز نے دوم پوزیشن جبکہ جا معة الجلیل پھان پور گوجرانوالہ کی ثناءبی بی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ اشرفیہ سکھر کی عمارہ ثاقب نے اول پوزیشن، جامعہ خالد بن ولید وہاڑی کی عائشہ مریم نے دوم پوزیشن اور جا معہ اشرفیہ کالج لاہور کی عالیہ امان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعالمات میں جامعہ خدیجة الکبریٰ للبنات عمر دین کلے کرک کی مسرت شاہین نے اول پوزیشن، دارالعلوم اسلامیہ اضا خیل بالا نوشہرہ کی فاطمہ ، جامعہ حنفیہ للبنات تجوڑی لکی مروت کی منتہیٰ جاوید اور جامعہ بیت العلوم للبنات صابر آباد کرک کی عطیہ صوفی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ شریعة الاسلام ملک سمند خان کوہاٹ کی نازش نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کی عائشہ بی بی نے اول پوزیشن، جامعہ عربیہ اسلامیہ گلستان کالونی کراچی کی خلودبشریٰ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ سیدہ فاطمة الزہرا ءریڑہ باغ کی طوبیٰ بتول نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو مثالی قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور انتہائی محنت وجانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔
*جاری کردہ*
*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
*W M A S 0364*