عمرہ کا طریقہ

عمرہ کا طریقہ

عمرہ کا طریقہ

Urmrah Guidance

عمرہ کا طریقہ

عمرہ کا طریقہ جاننا بہت ضروری ہے تاکہ آپ عمرہ پر جاتے ہوئے کسی غلطی کا ارتکاب نہ کریں۔ اپنے گھر میں عمرہ کی تیاری کرتے ہوئے ضروری سامان سفر تیار کریں۔ جس میں خاص طور پر احرام، ہلکے پھلکے جوتے اور ضرورت کے مطابق لباس اور ضروری میڈیسن شامل ہیں۔ 

میقات اس مقام کو کہتے ہیں جسے سے پہلے پہلے احرام باندھنا ضروری ہوتا ہے۔ سعودی عرب سے باہر کی دنیا سے جو بھی عمرہ کے لیے روانہ ہوتا ہے چونکہ وہ میقات سے گزرتے وقت جہاز میں بیٹھا ہوتا ہے اس لیے  اگر ممکن ہو تو میقات پر ورنہ گھر میں پہلے آپ غسل کرکے احرام کی چادریں باندھ لیں اور دونوں کاندھے ڈھانپتے ہوۓ  2 رکعت نفل ادا کریں، پھر اگر میقات پر احرام باندھا ہو تو وہیں تلبیہ پڑھ کر عمرہ کی  نیت کریں، اور گھر یا اپنے شہر میں غسل کرکے احرام باندھا ہو تو فی الحال نیت نہ کریں، یہاں تک کہ جب جہاز پرواز کرجائے تو میقات آنے سے پہلے عمرے کی نیت کرکے تلبیہ پڑھیں، اور پھر دوران سفر مسجد الحرام تک  تلبیہ  کا ورد کرتے رہیں۔

احرام باندھنے کا طریقہ نیچے ایک ویڈیو میں دیا ہوا ہے۔

عورت کا احرام

 عورت کااحرام اس کے تمام استعمال کےکپڑےہیں ،جس میں رنگ یاکسی مخصوص کپڑےکی کوئی قید نہیں ہے، اسی طرح احرام کی حالت میں عورتیں موزے اور دستانے وغیرہ بھی پہن سکتی ہیں ،البتہ عورت کے لیے احرام کی حالت میں چہرہ ڈھانپنا منع ہے، لیکن اس کےساتھ ساتھ پردہ بھی ضروری ہے،جس کے لیے بہتر یہ ہےکہ عورت سر پر ہیٹ رکھ کر اور نقاب ڈال دے تاکہ پردہ بھی ہوجائے اور چہرہ پر کپڑا بھی نہ لگے، اسی طرح بہتر ہے کہ عورت احرام کی حالت میں سر کےبالوں کو کسی رومال غیرہ میں لپیٹ لیں تاکہ بال ٹوٹنے اور ادھر اُدھر منتشر ہونے سے بچ جائیں۔

جب جدہ سے بذریعہ بس اپنے ہوٹل پر پہنچیں تو جلدی نہ کریں بلکہ تسلی کے ساتھ اپنا سامان ہوٹل میں رکھیں، اور دو چار گھنٹے آرام کرلیں ، سو جائیں تاکہ سفر کی تھکاوٹ ختم ہو جائے اور عمرہ تسلی کے ساتھ ہو جائے۔ اگر آپ آرام نہیں کریں گے اور فورا عمرہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے تو آدھا عمرہ کرنے کے بعد یعنی طواف وغیرہ کے بعد اتنے تھک جائیں گے کہ اب آپ کو اس بات کی جلدی ہو گئی کہ میرا عمرہ جلدی جلدی مکمل ہو اور میں جا کر آرام کروں۔ اس لیے آرام پہلے کریں اور پھر تسلی سے عمرہ کریں۔ یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے اچھی طرح یاد رکھیں۔

عمرہ کا طریقہ
عمرہ کا طریقہ

بیت اللہ میں داخل ہونا

بیت اللہ میں داخل ہوتے ہوئے کوشش کریں کہ باب السلام سے داخل ہوں۔

طواف کا طریقہ

طواف شروع کرنے سے پہلے آپ کعبۃ اللہ کے اُس کونے میں آ ئیں گے جہاں حجر اسود نصب ہے ۔بیت اللہ شریف کے حجر اسود والے کونے پر بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے لہٰذا جب بھی طواف شروع کرنے کیلئے حجر اسود کے بالمقابل آنا ہو تو طواف کرنے والوں کے سامنے سے با لکل نہ آ ئیں تاکہ کسی کو ایذاء نہ پہنچے، بلکہ آپ کعبہ شریف کے ارد گرد باقی طواف کرنے والوں کی طرح گھڑی کے الٹے رخ چکر لگائیں۔

جب حجر اسود کے سامنے آ ئیں تو تلبیہ پڑھنا بند کر دیں اور اس کونے پر پہنچ کر آپ سیدھا کندھا کھول دیں اس طرح کہ سیدھے ہاتھ کی بغل میں سے احرام کی چادر نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لیں گے۔ اس عمل کو اضطِباع کہتے ہیں اوریہ صرف دوران طواف کیا جاتا ہے۔اب کعبہ شریف کی طرف منہ کر کےطواف کی نیت یوں کریں”۔اےاللہ!میں آپ کی رضاکے لیئےعمرہ کے طواف کی نیت کرتا/کرتی ہوں،آپ اس کو میرے لئے آسان فرما ئیں اور قبول فرما لیں”۔

طواف کی ابتدا حجر اسود کو بوسہ دینے یا استلام کرنے سے ہوتی ہے۔ استلام سے مراد ہاتھ سے چھونا یا دور سے اشارہ کر کے بوسہ لینا ہے۔ آجکل بے پناہ بھیڑ کی وجہ سے حجر اسود کا براہ راست بوسہ لینے سے بچنا چاہیے، نیز اس پر خوشبو لگی ہوتی ہے اور بوسہ یا چھونے کی وجہ سے وہ بدن کو لگ سکتی ہے جبکہ حالت احرام میں خوشبو کا استعمال منع ہے ۔ لہذا صرف اشارے پر اکتفا کرنا چاہیے یعنی بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَ کْبَرْ وَ لِلہِ الْحَمْدُ کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے حجر اسودکی طرف اشارہ کیجئے اور ہتھیلیاں چوم لیں۔

اب کعبہ شریف کو بائیں طرف رکھتے ہوئےطواف شروع کریں۔ پہلا چکر ختم کرتے ہوئے جب حجر اسود کی سیدھ میں پہنچیں تو دوبارہ استلام کرتے ہوئے بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَ کْبَرْ کہہ کر دوسرا چکر شروع کریں ،طواف کے پہلے تین چکروں میں اکڑ کر کندھے ہلاتے ہوئے پہلوانوں کی طرح قدرے تیزی سے چلنا سنت ہے۔ یہ عمل ‘رمل’ کہلاتا ہے جبکہ طواف کے آخری چار چکروں میں رمل نہ کرنا سنت ہے۔

عمرہ کا طریقہ
عمرہ کا طریقہ

طواف کے دوران کوئی خاص دُعا پڑھنا ضروری نہیں۔ اور پھر کتاب سے دیکھ دیکھ کر پڑھنے سے توجہ کتاب کی طرف رہتی ہے اور قلب کا ربط ربِّ کعبہ سے نہیں جڑ پاتا۔ لہٰذا بہتر ہےاپنی زبان میں جو بھی دُعا چاہیں کریں نیز درود شریف، استغفار اور دیگر اذکار کا ورد کریں۔ البتہ رکنِ یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دُعا پڑھنا سنت ہے۔

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِیْ الدُّ نْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ط

دُعا بلند آواز سے نہ کریں تاکہ دوسرے طواف کرنے والوں کو خلل نہ ہو۔ طواف کا ہر چکر پوراکرنے کے بعد حجر اسود کا استلام کریں۔ طواف کا ساتواں چکر پورا ہونے پر حجر اسود کا استلام کریں اور اضطباع ختم کر دیں یعنی دایاں کندھا اور بازوڈھانپ لیں، طواف مکمل ہو گیا۔ طواف مکمل کرنے کے بعد ایسی جگہ دو رکعت نماز واجب الطواف پڑھیں کہ مقام ابراہیم ؑ آپ کے اور کعبہ شریف کے درمیان ہو۔ بھیڑ کی وجہ سے ایسی جگہ نہ ملے تو کسی بھی دوسری جگہ پڑھ لیں۔

عمرہ کا طریقہ
عمرہ کا طریقہ

ہر چکر کی کوئی خاص دعا تو نہیں، لیکن آپ چند ایک دعائیں ضرور یاد کر لیں، یا دعاوں کی چھوٹی سی کتاب ہاتھ میں رکھیں، اور دورانِ طواف اللہ وحدہ لا شریک کی زیادہ سے زیادہ تسبیح بیان کریں، اس مقصد کے لیے آپ ہماری ایپلی کیشن سے بھی مدد لے سکتے ہیں جس میں دعاوں کی کتابیں دی گئی ہیں۔

عمرہ کا طریقہ
عمرہ کا طریقہ

ممکن ہو تو ملتزم سے چمٹ کر خوب دعائیں کریں، (آج کل یہاں بھی خوشبو لگی ہوئی ہوتی ہے، اس لیے ملتزم سے چمٹے بغیر اس کی سیدھ میں کھڑے ہوکر دعا مانگ لیں)

صفا و مروہ کی سعی

آبِ زم زم پینے کے بعدسعی کے لیے صفا کی طرف جاتے ہوئے حجر اسود کا نواں استلام کریں، یہ استلام ِ مسنون ہے۔ مطاف سےصفا پہاڑی کی طرف جانے کا راستہ حالیہ توسیع میں مقام ابراہیم کے سامنے برآمدوں میں سے بنایا گیا ہے۔ جس کی نشاندہی کے لیئے جگہ جگہ بورڈ بھی لگا دیے گئے ہیں ۔ کوہ صفا کی طرف یہ کہتے ہوئے جائیں:

اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللہُ تَعَالٰی بِہٖ اِنَّ الْصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِاللہِ ط

‘‘میں ابتدا کرتا ہوں ساتھ اس کے جس کے تذکرے کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ابتدا کی ہے، یقینا صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں’’

صفا کی پہاڑی پر زیادہ اُوپر چڑھنا خلافِ سنت ہے اور مروہ پر بھی زیادہ اُوپر نہیں چڑھنا چاہیے، صرف اتنا چڑھنا کافی ہےکہ خانہ کعبہ نظر آجائے، وہاں بیت اللہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جائیں۔ پھر دونو ں ہاتھوں کو کندھوں تک آسمان کی طرف اس طرح اُٹھائیں جس طرح دُعا میں اُٹھاتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے تین مرتبہ اللہ اکبر پڑھیں۔ تکبیر و کلمہ بلند آواز میں پڑھیں اور خوب دل لگا کر دُعا مانگیں، ہر ایک کیلئے دُعا مانگیں، تمام مسلمانوں کے حق میں دُعا مانگیں اور ملک کی سلامتی و بقا کیلئے دُعا مانگیں یہ بھی دُعا کے قبول ہونے کا مقام ہے۔

نیز درج ذیل کلمات کو وردِ زبان رکھیں:

لَا اِلٰہَ إلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَدِيْرٌ O لَا اِلٰہَ إلَّا اللهُ أنْجَزَ وَعْدَهٗ وَنَصَرَ عَبْدَهٗ وَهَزَمَ الْأَحْزَ ابَ وَحْدَهٗ ط

اب صفا سے مروہ کی طرف چلیں ۔چند قدموں کے فاصلے پر مسعی کی چھت میں کچھ لمبائی کی سبز لائیٹیں لگی ہیں(صفا اور مروہ کے درمیانی علاقےکو مسعی کہا جاتا ہے) ۔ جونہی سبز لائیٹوں کے نیچے پہنچیں تو مرد حضرات ذرا دوڑ کر چلیں لیکن خواتین عام رفتار سے چلیں اور یہ دُعا کریں:

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّالْاَ کْرَمُ ط

‘‘اے میرے رب بخش دے اور رحم فرما اور میری لغزشیں جن کو آ پ جانتے ہیں درگزر فرما دیجئے بیشک آپ زبردست بزرگی والے ہیں۔’’

صفا اور مروہ کے چکروں کے بارے میں ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ صفا سے مروہ تک جانے کو ایک چکر کہتے ہیں اور پھر مروہ سے صفا تک آنے کو دوسرا چکر۔ دوبارہ صفا سے مروہ تک جائیں گے تو تیسرا چکر اور پھر مروہ سے صفا تک آ ئیں گے تو چوتھا چکر ہو گا ۔ اسی طرح ساتواں چکر مروہ پرختم ہو گا۔ ساتویں چکر کے بعد مروہ پر آپ کی سعی مکمل ہو جائے گی۔

حلق یاقصر

طواف اور سعی کے بعد احرام سے حلال ہونے کے لیے مردوں کا بال منڈوانا یا پورے سر کے بال ایک انگلی کے پور کے برابر کتروانا واجب ہے، لیکن سر منڈوانا افضل ہے۔ خواتین کیلئے سر منڈوانا جائز نہیں بلکہ وہ انگلی کے  ایک پور یا انچ  یا اس سے کچھ زیادہ سارے یا کم از کم چوتھائی بالوں کی چٹیا پکڑ کر  کٹوائیں،  توحالت احرام سے نکلنے کے لیے کافی ہے۔ 

نوٹ:     مرد حضرات حجام کی دوکانوں پر جاکر حلق یا قصر کروائیں ۔

اس کے بعد اگر ہو سکے تو دو نفل مسجدِ الحرام میں کسی بھی جگہ پڑھ لیں،  مروہ پر نفل پڑھنا مکروہ ہے۔ اب آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی آپ احرام اور احرام کی پابندیوں سے فارغ ہو گئے، لیکن حدود حرم کی پابندیاں لاگو رہیں گی۔ آپ نہا دھو کر سلے ہوئے کپڑے پہن سکتے ہیں۔

مناسب ہوگا کہ عمرہ مکمل ہونےکے بعدآپ حرم میں لگی  گھڑیوں سےنمازوں کے اوقات نوٹ کریں اورنماز کے لیئے وقت پر حرم پہنچنے کی کو شش کریں۔ اپنی خیریت کی اطلاع پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو دیں۔ 

عمرہ کا طریقہ اردو کتاب

ذیل میں کتاب حج و عمرہ دی جاری ہے، اپنی انگلی کے ساتھ اس پر کلک کریں کتاب کے نیچے پیجز نظر آئیں گے اس کتاب میں حج اور عمرہ کی مکمل رہنمائی دی گئی ہے۔

 


حج و عمرہ کی آسان مسنون دُعائیں

Read Online

By Shaykh Muhammad Yunus Palanpuri (DB)

Download



Umrah English books

How To Perform Umrah

The rituals of performing umrah explained in simple English

by Shaykh Muhammad Saleem Dhorat

Read Online

Download PDF


Hajj And Umrah Made Easy

Hajj And Umrah Made Easy By Shaykh Mufti Shabir Qasmi

Version 1

Download

Version 1 [2]


Hajj and Umrah Guide by Mufti Faraz

Read and Download



उमरा गाइड हिंदी में

Hajj Umrah Guide in Hindi हज उमराह गाइड

Shaykh Muhammad Najeeb Sambhli

Read Only

Download 

 

How to perform Umrah Hindi उमराह कैसे करें

Maulana Akbar Shah Khan Najeeb Abadi

مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی صاحب

 Read Only

Download



عمرہ کا طریقہ ویڈیوز

ان ویڈیوز کو دیکھیں ان میں بھی عمرہ گائیڈنس دی گئی ہے۔

عمرہ پر جانے کے لیے ضروری سامان۔ پانچ چیزیں ضرور لے کر جائیں، تین چیزیں ہینڈ کیری بیگ میں نہ رکھیں۔ عمرہ پر جانے سے پندرہ دن پہلے یہ کام روزانہ شروع کردیں۔

 

احرام پہننے یا باندھنے کا درست طریقہ کار۔ عمرہ پر جانے سے پہلے دو تین بار گھر میں احرام باندھنے کی پریکٹس کرلیں۔

عمرہ کرنے کا مکمل طریقہ بیت اللہ پر پہلی نظر پڑنے سے کیا ہوتا ہے اور خانہ کعبہ پر پہلی نظر ڈالنے کا طریقہ کیا ہے۔ سعی کیسے کی جائے، عمرہ میں کیا کیا کرنا ہے اور عمرہ کب مکمل ہوتا ہے۔

Hajj and Umrah Travel and Tour

عمرہ کرنے والوں کے لیے مکہ کے ہوٹل کے بارے معلوماتی ویڈیو۔ مکہ میں کبری کیا اور کہاں ہے۔ ہوٹل کبری کے اندر لینا چاہیے یا کبری سے باہر؟

مدینہ میں ہوٹل کے ریٹ اور فاصلہ۔ مدینہ میں کون سا ہوٹل بک کریں۔

حج اور عمرہ کے وزٹ میں زائرین کو مکہ کی زیارات کرائی جاتی ہیں۔ یہ کون کون سی زیارات ہیں اور پاکستانی وہاں پر کیا کیا بدعات کرتے ہیں، جانیےاس ویڈیو میں۔

حرم سے غار ثور تک کا سفر اور اہم معلومات پر مبنی ولاگ دیکھیں۔
نوٹ: اس ویڈیو کا اگلا حصہ یعنی پارٹ 6 ضرور دیکھیں، جس میں غار ثور کی اصل حقیقت اور فلسفہ اور حاصل ہونے والا سبق بتایا گیا ہے۔

مدینہ میں زیارات کیسے کریں ؟ زیارات کرنے کے کتنے ذرائع ہیں۔؟ سب سے بہترین ذریعہ کون سا ہے۔؟

مدینہ میں مارکیٹوں کے ریٹ کیا ہیں۔ کون سی چیز کہاں سے سستی ملتی ہے۔

مکہ مکرمہ میں مارکیٹ کیسی ہیں اور مکہ کی مارکیٹوں میں چیزوں کے ریٹ کیا ہیں۔؟

حجراسود کی صفائی کیسے کی جاتی ہے؟ حجراسود تک پہنچنے اور چومنے کا آسان طریقہ اور فارمولا۔ حجراسود کی صفائی کا خوبصورت منظر دیکھیں۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ کے ذکر میں مشغول یہ بزرگ ہستیاں کون ہیں ؟ مسجد نبوی میں افطاری کا اہتمام کیسے کیا جاتا ہے؟ مسجد نبوی میں ریاض الجنۃ کی صورتحال اور دیگر معلومات پر مبنی ویڈیو۔


How to Perform Umrah in English

Related posts