ٹیکنیکل ایس ای او کورسز

ٹیکنیکل ایس ای او( Technical SEO) کے 7 بہترین کورسز

ٹیکنیکل ایس ای او کورسز

(سید عبدالوہاب شاہ)

یہ بات آپ کے علم میں ہوگی کہ ایس ای او تین طرح کی ہوتی ہے۔ ایک آن پیج ایس ای او، دوسری آف پیج ایس ای او، اور تیسری ٹیکنیکل ایس ای او۔

ایس ای او ماہر بننے کے لیے تینوں طرح کی ایس ای او میں مہارت پیدا کرنا ضروری ہے۔ لیکن آج کی اس تحریر میں ہم آپ کو تیسری قسم یعنی ٹیکنیکل ایس ای او کے دس بہترین کورسز کے بارے بتائیں گے۔

ٹیکنیکل SEO کیا ہے؟

ٹیکنیکل SEO اس بات کو یقینی بنانے کا عمل ہے کہ ایک ویب سائٹ جدید سرچ انجنوں کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرتی ہے جس کا مقصد  آرگینک رینکنگ  کو بہتر بنانا ہے۔ تکنیکی SEO کے اہم عناصر میں کرالنگ، انڈیکسنگ، رینڈرنگ، اور ویب سائٹ کا فن تعمیر شامل ہے۔

١۔  ڈی جی سکلز فری ایس ای او کورس

DigiSkills

پہلا کورس اردو زبان میں ہے اور بالکل مفت ہے۔ اس کورس میں، آپ اس بارے میں سیکھیں گے کہ گوگل اور بنگ کیا ہیں، سرچ کیسے کام کرتی ہے، سرچ انجن ویب سائٹس کی درجہ بندی کیسے کرتے ہیں، گوگل حتمی سرچ انجن کیوں ہے، گوگل کے الگورتھم میں پسندیدہ بننے کے لیے اسے کیا ضرورت ہے، آپ کیسے اعلیٰ درجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ کورس ایس ای او کا مکمل کورس ہے لیکن آپ اس میں سے خاص وہ ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں جو ٹیکنیکل ایس ای او سے متعلق ہیں۔

کورس دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


٢۔ ٹیکنیکل ایس ای او فری اردو کورس

 ٹیکنیکل ایس ای او کا یہ کورس بھی اردو زبان میں ہے جسے ایک یوٹیوبر نے بڑی محنت سے چند ایک ویڈیو میں سکھایا ہے۔اس کورس میں صرف ٹیکنیکل ایس ای او کے بارے مکمل گائیڈ کیا گیا ہے۔

یہ کورس دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


3۔  ٹیکنیکل ایس ای او فل کورس (Reliablesoft)

یہ کورس (Reliablesoft) اکیڈمی کی طرف سے کرایا جاتا ہے، جس کی فیس ٨٩$ ہے۔ انگریزی زبان میں دس گھنٹوں کی ویڈیوز پر مشتمل یہ کورس ٹیکنیکل ایس ای او کے تمام امور کا احاطہ کرتا ہے۔

اس کورس میں آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔

  • ٹیکنیکل ایس ای او کیا ہے۔
  • گوگل سرچ کنسول کی سیٹنگ کیسے کریں۔
  • کرالنگ اور انڈیکسنگ
  • روبوٹس ڈاٹ ٹیکسٹ کی سیٹنگ
  • یوآرایل ڈھانچہ کی تشکیل
  • ایکس ایم ایل سائٹ میپ
  • اسکیما مارک اپ کا استعمال
  • بریڈ کرمب کی سیٹنگ
  • انٹرنیشنل ایس ای او
  • مختلف زبانوں کی ویب سائٹ
  • ٤٠٤ پیج کی سیٹنگز وغیرہ

اس کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔

کورس کے لیے یہاں کلک کریں:


٤۔ ٹیکنیکل ایس ای او ٹریننگ (Yoast Academy)

یوسٹ ورڈپریس کا مشہور ایس ای او پلگ ان ہے۔ یہ کمپنی اور بھی کچھ سافٹ ویئر بناتی ہے، یہ کورس انگلش زبان میں سولہ گھنٹوں کی ویڈیوز پر مشتمل ہے، اور نئے سیکھنے والوں کے لیے بہت ہی بہتر کورس ہے۔ یہ کورس اگرچہ مفت ہے لیکن صرف ان لوگوں کے لیے مفت ہے جنہوں نے یوسٹ پلگ ان خرید رکھا ہو۔

اس کورس میں مندرجہ ذیل امور سکھائے گئے ہیں:

  • SEO کیا ہے اور سرچ انجن کیسے کام کرتے ہیں۔
  • SEO میں میٹا ٹیگز کا استعمال کیسے کریں۔
  • HTML کیسے کام کرتا ہے۔
  • اپنی سائٹ کی کرال کی صلاحیت کو کیسے بہتر بنائیں
  • اپنی سائٹ کے صفحہ کی رفتار کو کیسے بہتر بنایا جائے۔

اس میں درج ذیل ماڈیولز شامل ہیں:

  1. جامع SEO اور سرچ انجن کا تعارف
  2. HTTP کیا ہے؟
  3. میٹا ٹیگز کیا کرتے ہیں؟
  4. ہر وہ چیز جو آپ کو HTML کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔
  5. پوری سائٹ پر کرال ایبلٹی کو بہتر بنائیں
  6. سرور سائڈ سائٹ کی رفتار پر کام کرنا

اس کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ یہ کورس کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

https://yoast.com/academy/technical-seo-training/


٥۔ ٹیکنیکل ایس ای او(SEMRush)

دنیا کی مشہور ای ای او کمپنی سمرش اکیڈمی کی طرف سے پانچ گھنٹے پر مشتمل یہ مفت کورس بہت ہی مفید کورس ہے۔ ایس ای او کے لیے سمرش کے اپنے ٹولز ہوتے ہیں جنہیں آپ کورس کے دوران مفت استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ان کے ٹولز نہ بھی خریدنا چاہیں پھر بھی یہ کورس بہت مفید ہے۔ اس کورس میں مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جاتی ہیں:

  1. اندرونی لنکنگ – اندرونی لنکس کو استعمال کرنے کے بہترین طریقے۔
  2. کرالنگ اور انڈیکسیشن: ویب کرالر کو کنٹرول کرنے کے بہترین طریقے
  3. ایڈوانسڈ کرالنگ اور انڈیکسیشن – سرچ انجن کرالرز کے کام کرنے کے طریقے کی گہری سمجھ
  4. HTTP رسپانس کوڈز – مختلف HTTP رسپانس کوڈز کا کیا مطلب ہے۔
  5. لاگ فائلیں – لاگ فائلوں سے کیسے نمٹا جائے۔
  6. بین الاقوامی SEO – اپنے ہدف والے ممالک اور کاروبار کے لیے آپ جو زبانیں استعمال کرتے ہیں ان کی آسانی سے شناخت کرنے میں سرچ انجنوں کی مدد کیسے کریں۔
  7. ویب پرفارمنس – اپنی ویب سائٹ کی کارکردگی کو کیسے بہتر بنائیں اور HTTPS اور HTTP/2 کو لاگو کریں۔
  8. ٹیکنالوجی جانیں کہ جب سٹرکچرڈ ڈیٹا، AMP، JavaScript SEO، اور موبائل فرسٹ انڈیکسنگ کی بات آتی ہے تو کن چیزوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اس کورس کی تکمیل پر بھی سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

کورس کے لیے یہاں کلک کریں۔


٦۔ ٹیکنیکل ایس ای او کورس (CXL Institute)

اگر آپ ٹیکنیکل ایس ای او کی گہرائی میں غوطہ لگانا چاہتے ہیں تو پھر یہ کورس آپ کے لیے ہے۔ یہ پیچیدہ کورس ہے جو بگنرز کے لیے نہیں ہے۔نہایت ہی پیچیدہ قسم کی ویب سائٹس کی سیٹنگ کرنے کے لیے یہ کورس ترتیب دیا گیا ہے، اس کی فیس سے بھی اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔  صرف اڑھائی گھنٹے کے کورس  کی فیس ١٣٠٠ ڈالر ہے۔

اس کورس میں مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جاتی ہیں:

  1. تکنیکی SEO کی بنیادی باتیں
  2. اپنے یو آر ایل کے ڈھانچے کو کیسے بہتر بنائیں اور سرچ انجنوں کو اپنی ویب سائٹ کے مخصوص علاقوں تک رسائی سے روکیں۔
  3. کرالر کے رویے کو کیسے متاثر کیا جائے اور کرال کرنے کی صلاحیت کو کیسے بہتر بنایا جائے۔
  4. XML سائٹ کے نقشے کیسے بنائیں اور بہتر بنائیں
  5. سٹرکچرڈ ڈیٹا مارک اپ اور اسکیموں کے استعمال کے ذریعے آپ کے مواد کو سمجھنے میں سرچ انجنوں کی مدد کیسے کی جائے۔
  6. اپنے صفحہ کی رفتار کو کیسے بہتر بنائیں
  7. کثیر لسانی ویب سائٹس کے لیے SEO کو کیسے ہینڈل کریں۔
  8. تکنیکی SEO کا مستقبل کیسا لگتا ہے اس کا ایک جائزہ

اس کورس کے بارے میں مزید جانیں۔


٧۔ الٹیمیٹ ایس ای او ٹریننگ (Udemy)

پانچ گھنٹوں پر مشتمل یہ کورس بھی مبتدی لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، جس کی فیس ١٠٠ ڈالر ہے۔

اس کورس میں مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔

گوگل اینا لائسٹک  اور گوگل سرچ کنسول کو کیسے ترتیب دیا جائے۔

سائٹ کی غلطیوں کو کیسے درست کریں۔

XML سائٹ کا نقشہ کیسےبنائیں۔

آپ یہ بھی سیکھیں گے:

کی ورڈ ریسرچ  کیسے کی جائے۔

SEO کی رینکنگ کا مواد کیسے بنایا جائے۔

اپنی ورڈپریس سائٹ کو تیز کرنے کا طریقہ

SEO کے ساتھ صارف کے تجربے کو کیسے بہتر بنایا جائے۔

منفی SEO سے کیسے بچیں۔

یہ کورس کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


اگر آپ آن لائن فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی ویب سائٹ ہے، اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، یا بطور فری لانسر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان میں سے اپنا پسندیدہ کورس کر لینا چاہیے۔ میں نے صرف سات کورس کا حوالہ دیا ہے، اس کے علاوہ بھی بہت سے کورسز ہیں جنہیں آپ گوگل سرچ کر سکتے ہیں۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد SEO سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a ReplyCancel reply