چائے کے فوائد

5af347b418c07 1

چائے کے فوائد tea benefits

کیا آپ کو چائے یا کافی پینا پسند ہے ؟ تو اس میں موجود ایک جز آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور وہ ہے کیفین۔
امریکا کی جون ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مشروبات صرف ذہنی طور پر مستعد نہیں کرتے بلکہ چائے اور کافی میں موجود کیفین صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئے، یہاں آپ ماضی میں ہونے والی طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آنے والے ان گرم مشروبات کے فوائد جان سکیں گے۔
کارکردگی کے لیے بہترین
کیفین کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی جسمانی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے، ان مشروبات کے استعمال سے تھکاوٹ کے احساس کو ٹالنے میں مدد ملتی ہے جس کے لیے کیفین ایک کیمیکل adenosine کے ریسیپٹر کو بلاک کرتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ عام معمول سے زیادہ وقت تک تھکے بغیر کام کرپاتے ہیں۔
مزید دیکھیں: چائے موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے.
چربی گھلانے میں مددگار
کیفین جسم کے اندر حرارت پیدا کرتی ہے اور کیلوریز کو توانائی میں بدلتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی تیزی سے گھلتی ہے، جسمانی وزن اور کمر کا گھیراﺅ بھی کم ہوتا ہے۔
جگر کے کینسر کا خطرہ کم کرے
چائے یا کافی کا استعمال جگر کے کینسر کی سب سے عام قسم کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ساﺅتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں ایک کپ کافی یا چائے میں موجود کیفین ہیپٹوسیلولر کینسر کا خطرہ 20 فیصد کم کرتی ہے، جبکہ 2 کپ پینے سے یہ خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
یاداشت بہتر کرے
جون ہوپکنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیفین طویل المعیاد یاداشت کو بہتر کرسکتی ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ تو پہلے سے معلوم ہے کہ کیفین دماغی افعال کو بہتر بنانے کا اثر رکھتی ہے مگر پہلی بار جانا گیا ہے کہ یہ یادوں کو بھی مضبوط کرکے انہیں فراموش ہونے سے روکتی ہے۔
پارکنسن کا خطرہ کم کرے
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کیفین کا استعمال رعشے یا پارکسنس امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی پینے کے شوقین افراد میں پارکنسن امراض کا خطرہ اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 31 فیصد کم ہوتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی بے ترتیب دھڑکن کے شکار افراد اگر کیفین کا استعمال معمول بنائے تو اس مرض کی شدت میں 6 سے 13 فیصد تک کمی آتی ہے۔ اسی تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ایسے افراد جنھیں ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوچکا ہو، اگر کیفین کا استعمال کریں، تو ان کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے جبکہ دھڑکن کی بے ترتیبی کے مسائل بھی کم ہوجاتے ہیں۔
مزاج پر خوشگوار اثرات
کیفین اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہے جس سے مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہاں بھی وہ adensine کے اثر کو بلاک کرنے کا فائدہ ہوتا ہے۔ اس کیمیکل کے اثر کو بلاک کرنے سے کیفین ڈوپامائن وغیرہ کو متحرک کرتی ہے جو انسان کو اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ڈپریشن دور کرے
چائے یا کافی کا استعمال ذہنی مایوسی یا ڈپریشن کا خطرہ کم کرتا ہے، یہ دماغی میں ایسے نیوروٹرانسمیٹرز بننے کے عمل کو متحرک کرتی ہے جو مزاج کو خوشگوار کرکے ڈپریشن کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Related posts

Leave a Reply