پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں 16 ہزار ایکڑ اراضی کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے چار کھرب روپے جمع کرنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس زمین کی موجودہ قیمت اور ملکی کرنسی کی قدر و قمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے اپنی پیشکش میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 405 ارب روپے کی رقم 12 سالوں میں ادا کریں گے۔ اس…