باہمی اختلافات ،ہماری سوچ اور پیغمبرانہ سوچ میں فرق

باہمی اختلافات ،ہماری سوچ اور پیغمبرانہ سوچ میں فرق (نکتہ: سیدعبدالوہاب شیرازی) مولوی انیس مولوی انیس احمدؒ ایک گمنان مجاہد ، تحریک ریشمی رومال کے سرگرم کارکن اور اسیرمالٹا تھے۔ 1912ءمیں علیگڑھ سے گریجویشن کرنے کے بعد انگریز کی عطا کردہ”ڈپٹی کلکٹری“ یعنی جج کا عہدہ چھوڑ کر علومِ قرآنی حاصل کرنے کے لئے دہلی پہنچے۔ دہلی میں قائم مولانا عبیداللہ سندھی رحمہ اللہ کے ادارے ”ادارہ نظارة المعارف“ میں داخلہ لیا، کافی عرصہ علوم قرآنی کی تحصیل کرتے رہے اور پھر سندِ فراغت لے کردیوبند میں شیخ الہند مولانا…

نظام کی تبدیلی یا خلافت علی منہاج النبوة کیسے ممکن ہے۔

نظام کی تبدیلی یا خلافت علی منہاج النبوة کیسے ممکن ہے۔ (سیدعبدالوہاب شیرازی) اس وقت ملک خداد پاکستان میں بے شمار مذہبی اور سیاسی جماعتیں نظام کی تبدیلی کا دعویٰ لیے کام کررہی ہیں۔جن میں تحریک انصاف،ڈاکٹر طاہرالقادری، جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی،جمعیت علمائے اسلام، تبلیغی جماعت وغیرہ وغیرہ سرفہرست ہیں۔قطع نظر اس کے کہ ان حضرات اور جماعتوں کے نزدیک نظام کی تبدیلی سے کیا مراد ہے لیکن اکثر وبیشتر ان جماعتوں کے قائدین خلافت راشدہ کا حوالہ دیتے رہتے ہیں، جس سے یہی پتا چلتا ہے کہ ان کے…

پاکستان کی مذہبی جمعیتیں

(سیدعبدالوہاب شیرازی) ویسے تو جمعیتوں کی تاریخ کافی پرانی ہے، پاکستان بننے سے قبل ہی مختلف ایشوز پر جمعیتیں بننا شروع ہوگئیں تھیں۔ جمعیت علمائے ہند کا قیام بھی پاکستان بننے سے قبل ہوا۔ شروع شروع میں تمام مسالک کے علماء اس کا حصہ تھے اور یہ سب علماء کی مشترکہ جمعیت تھی، لیکن آہستہ آہستہ اس جمعیت سے کئی جمعیتیں بنتی گئیں۔ آزادی کے بعد ہند اور پاکستان کے سابقے اور لاحقے کے ساتھ دو تقسیمیں تو یہی ہوگئیں تھی، پھر آہستہ آہستہ مسالک نے اپنی اپنی جمعیتیں الگ…

ایاز نظامی اور مدرسہ

سید عبدالوہاب شیرازی کچھ عرصہ قبل میں نے ایک مضمون میں یہ بات عرض کی تھی کہ عام طور پر ہمارے ہاں پاکستان وہندوستان میں عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنے سے منع کیا جاتا ہے۔ وجہ اس کی یہ بیان کی جاتی ہے کہ عوام قرآن کا ترجمہ پڑھے گی تو گمراہ ہوجائے گی۔ (نعوذبااللہ من ذالک) حالانکہ قرآن کو کتاب ہدایت کہا گیا ہے، اس سے ہدایت کے چشمے پھوٹتے ہیں اور انسانوں کے دل سیرات ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے بدبخت بھی ہوتے ہیں جن کے حصے میں گمراہی…

کیا امیر ہونا بری بات ہے۔۔؟

(سیدعبدالوہاب شیرازی) بہت عرصے سے میں اس موضوع پر لکھنے کے لئے سوچ رہا تھالیکن اس کی موضوع کی حساسیت کی وجہ سے ٹالتا رہا کیونکہ ہمارے ہاں مفت کے مفتیوں کی بھر مار ہے جو فتوی چھوڑتے ہوئے دیر نہیں لگاتے۔ لیکن دو دن قبل دوران مطالعہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی ایک تقریر سے مجھے اپنے موقف کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اس لئے اب اس موضوع پر چند گزارشات پیش خدمت ہیں۔ سب سے پہلے تو مولانا کی تقریر کے الفاظ پڑھیں وہ کیا فرمارہے…

یہ پودا گھر میں لگائیں امیر ہو جائیں

امیر ہو جائیں کراسولا پلانٹ جسے جیڈ پلانٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے کیسے مالدار بنا جاسکتا ہے۔ ایک سائنسی تحقیق پر مبنی بہترین ویڈیو۔ Crassula ovata, commonly known as jade plant, lucky plant, money plant or money tree, is a succulent plant with small pink or white flowers. It is native to South Africa and Mozambique, and is common as a houseplant worldwide Jade plant has thick, multi-branched stem with short, stubby branches He did this to attract money to his house. Look what happened. Awesome How…

اختلاف کب رحمت کب زحمت

اختلاف کب رحمت کب زحمت (سید عبدالوہاب شیرازی) اختلاف اگر اختلاف رہے تو رحمت ہے، لیکن اگر اختلاف خلاف بن جائے تو زحمت بن جاتا ہے۔ اختلاف توصحابہ میں بھی تھا لیکن خلاف نہیں تھا۔ اگر ہم یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ کبھی بھی کسی علمی اختلاف کو باہمی خلاف میں نہیں بدلیں گے تو پھر اختلاف نقصان دہ نہیں رہتا۔حضرت عمرؓ اور عبداللہ بن عباس کا آپس میں سو سے زائد مسائل میں اختلاف تھا لیکن اس اختلاف کی وجہ سے کبھی ایک دوسرے پر فتوے نہیں…

سورہ یٰس میں چھپا خزانہ

سورہ یٰس میں چھپا خزانہ اتنی دولت ملے کہ بل گیٹس بھی حسرت سے دیکھے سورہ یٰس کا ایسا وظیفہ جو آپ کو اتنی دولت دے جو کبھی ختم نہ ہو۔ بل گٹس بھی حسرت سے آپ کو دیکھتا ہی رہ جائے گا۔ آپ اتنے امیر ہوجائیں کہ دنیا میں اتنا امیر کوئی نہیں۔ سارے کافر تمنا کریں کاش ہمیں بھی یہ خزانہ مل جاتا۔ هذه الآية من Suryaais تعطيك الثروة التي لا تنتهي أبدا. سوف يتطلع بيل غيتس أيضًا لرؤيتك. أنت غني لدرجة لا أحد فيها غني في العالم.…

فارمی چوزہ چالیس دن میں اتنا بڑا کیسے ہوجاتا ہے۔۔ نکتہ

فارمی چوزہ چالیس دن میں اتنا بڑا کیسے ہوجاتا ہے۔۔ نکتہ فارمی چوزہ فارمی چوزہ چالیس دن میں اتنا بڑا کیسے ہوجاتا ہے۔ اس کا تجربہ کرنے کے لیے میں نے گھر میں ایک فارمی چوزہ پالا اور اسے گھر کی صاف ستھری چیزیں، گندم، چاول وغیرہ کھلایا، اور پھر دو مہینے بعد رزلٹ دیکھا تو میں حیران ہوگیا کہ فارمی چوزہ اتنا وٹا کیوں ہوتا ہے، آپ بھی اس ویڈیو میں تمام تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ क्या ब्रोइलर चिकन 40 दिनों में इतना बड़ा हो सकता है? इसका अनुभव…

حقیقی برکتِ قرآن اور احترامِ قرآن کیا ہے۔؟

حقیقی برکتِ قرآن قرآن حکیم اللہ رب العزت کا وہ کلام ہے جس میں تمام انسانوں کے لئے ہدایت رکھ دی گئی ہے۔بحیثیت مسلمان قرآن حکیم کا احترام بھی ہمارے لئے نہایت ضروری ہے۔ اور یقینا ہر مسلمان قرآن حکیم کا احترام کرتا بھی ہے، چنانچہ قرآن حکیم کی طرف لوگ پشت نہیں پھیرتے، اگر کوئی کمرے یا مسجد میں قرآن کریم کی تلاوت کررہا ہو اور کسی دوسرے شخص نے وہاں سے جانا ہوتو وہ اس جگہ تک الٹے قدموں سے چلتا ہے جہاں تک قرآن حکیم کا نسخہ…