وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحوں کے لیے جنت ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا رہے ہیں، جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزا جبکہ 50 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 4 کٹیگریز ہیں اور ویزا پالیسی میں تبدیلی 70 برس بعد نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے…