مہربان فاونڈیشن شیلڈ

آج  دس اپریل 2021مہربان فاونڈیشن کا ماہانہ اجلاس غوری ٹاون میں منعقد ہوا۔ مختلف امور پر مشاورت ہوئی، کئی نئے حضرات ٹرسٹ کے رکن بنے۔ اس اجلاس میں مولانا عباس شاہ بن الیاس شاہ آف لمی چنارکوٹ جو حال ہی میں درس نظامی سے فارغ ہوئے انہیں مہربان فاونڈیشن کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور کتاب کا تحفہ دیا گیا۔ تمام شرکاء نے اس میٹنگ کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاءآللہ میل ملاقات کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اور چنارکوٹ کی سادات…

قسط 26 ٹیلی پیتھی

ٹیلی پیتھی سیکھنے سے انسان پاگل کیوں ہوجاتا ہے؟ ”دولت شہرت اور کامیابی کے موضوع پر ڈاکٹرصاحب کے لاجواب ‘حیرت انگیز لیکچرز جو آپ کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ سائنسی ‘ نفسیاتی اور روحانی طریقے سے دولت ‘شہرت اورکامیابی کے خواہشمند سنجیدہ لوگوں کے لئے انمول تحفہ تفصیلات کے لئے جوابی لفافہ ارسال کیجئے۔“ یہ اس اشتہار کے مضمون کا ایک نمونہ ہے جو اکثر اخبارات میں شائع ہوتاہے۔ جس پر نمایاں حروف میں لکھاہوتاہے کہ ”جن قابوکیجئے“اس اشتہار میں پرکشش اور دلفریب الفاظ کے ذریعے بے روزگار‘ پریشان حال‘…

ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف آسان عدالتی کاروائی کا طریقہ

ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف آسان عدالتی کاروائی کا طریقہ ملازمتوں کے نام پر پاکستان میں دو کام ایسے ہیں جن میں آنے والوں سے پیسہ وقت اور مزدوری اور کام تو لیا جاتا ہے لیکن اس کا صلہ نہیں دیا جاتا۔ بچارے ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کو دھوکے سے لوٹنے والے ہندو یا یہودی نہیں ہوتے بلکہ اپنے محلے اور سوسائٹی میں حاجی صاب کہلاتے ہیں۔ ویسے تو اس طرح فریب کاری کرنے والے بہت سارے شعبے ہیں لیکن دو خاص طور پر مشہور…

قسط 21 جادو ٹونے کے عام ہونے کی وجوہات

جادو ٹونے کے عام ہونے کی وجوہات جادو ٹونے سے کیسے بچا جائے! انسان جب حد سے زیادہ تعیش پسند اور مادہ پرست ہو جائے تو کچھ چیزیں اس کی فطرت میں خود بخود در آتی ہیں، مثلاً خود غرضی، احسان فراموشی، لالچ، حسد، کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسوں کے حصول کی خواہش، اور ان سب کے علاوہ میڈیا کا اثر، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ایک پلاننگ کے تحت معاشرے سے سادگی، حیا، وقار اور رکھ رکھاو کا جنازہ نکالا جا رہا ہے زیادہ دور نہیں…

قسط نمبر16 جادو کا توڑ

جادو کا توڑ کیسے کیا جائے اب میں اس نہایت ہی اہم موضوع کی طرف آرہا ہوں جس کی تلاش میں لوگ مارے مارے جعلی عاملوں کے پیچھے پھر رہے ہوتے ہیں، یعنی جادو کا توڑ کیا ہے؟ جیسا کہ اوپر بخاری و مسلم کی وہ مشہور حدیث بیان کی جاچکی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:” لبید بن الاعصم نامی ایک آدمی نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کردیا، آپکو خیال ہوتا تھا کہ آپ کسی کام کو کررہے ہیں، حالانکہ…

قسط نمبر15 کیا جادو واقعی اثر رکھتا ہے

کیا جادو واقعی اثر رکھتا ہے؟ کیا نبی پر جادو کا اثر ہوتا ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ سحر یعنی جادو ایک حقیقت ہے ، اور اس کے اثرات انسانی زندگی پر ہوتے ہیں۔بلکہ سحر سے انبیاءکا متاثر ہونا بھی قرآن و حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی علیہ السلام کے واقعے کو بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے : قال بل القوا فاذا حبالھم وعصیھم یخیل الیہ من سحرھم انھا تسعی66۔فاوجس فی نفسہ خیفة موسی67۔ قلنا لا تخف انک انت…

قسط نمبر13 اولاد کی بندش

اولاد کی بندش انسانوں کے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ اولاد کا نہ ہونا بھی ہے۔ جب مرد عورت کی شادی ہوتی ہے تو سب کی خواہش یہی ہوتی ہے اب اولاد ہو۔ کیونکہ یہ فطرت انسانی ہے وہ اولاد سے محبت کرتا ہے۔ چنانچہ کبھی تو اللہ کی طرف سے اولاد جلد ہوتی ہے اور کبھی دیر سے، اور کبھی بالکل بھی نہیں ہوتی۔ اسی طرح کسی کو صرف بیٹے ملتے ہیں اور کسی کو صرف بیٹیاں اور کسی کو دونوں۔ اگر کسی کی شادی کے بعد دو…

سائنس کیا ہے؟ ایک گھڑی میں سارا جہاں

سائنس کیا ہے؟ ایک گھڑی میں سارا جہاں سید عبدالوہاب شیرازی کچھ دن فیس بک پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں یہ بات سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ سائنس اتنی پروفیکٹ نہیں کہ اس پر ایمان لایا جائے، پروفیکٹ صرف اللہ کی ذات اور اللہ کا کلام وحی ہے، لہذا ایمان صرف اسی پر ہونا چاہیے، چونکہ فیس بک پر ہر قسم کے للو پنجو ہوتے ہیں، ان کے لیے اتنی سادہ سی اور مختصر سی بات کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے،اس لیے  انہوں نے طرح طرح کے…

قسط نمبر12 رشتہ نہ ملنے کے مسائل اور استخارہ کی حقیقت

اس سلسلے کی تمام اقساط یہاں دیکھیں رشتہ نہ ملنے کے مسائل اور استخارہ کی حقیقت ہمارے معاشرے کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ رشتوں کا نہ ملنا بھی ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے رشتے نہیں ملتے۔ ان مسائل کا شکار زیادہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کا خاندانی اور قبائلی نظام تباہ ہوچکا ہے۔ البتہ جن لوگوں کا خاندانی نظام اب بھی قائم ہے وہ بچیوں کے رشتوں کے معاملے میں اتنے پریشان نہیں ہوتے اور خاندان میں سے آسانی سے رشتے مل جاتے ہیں۔ انگریز اور…