ہم کس دور میں موجود ہیں (سید عبدالوہاب شیرازی) اس وقت امت مسلمہ خصوصا اہل پاکستان سخت پریشان ہیں، پریشانیوں کی وجوہات بہت ساری ہیں لیکن میں آج ایک خاص پریشانی کے حوالے سے چند گذارشات پیش کررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان شاءاللہ اس پریشانی کا کافی وشافی علاج اور حل بھی آپ کے سامنے رکھوں گا۔ پریشانی یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی اندوہناک حادثہ یا واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس وقت یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ آیا یہ درست تھا یا…
Tag: سید عبدالوہاب شیرازی
بچے،قرآن اور ہماری ذمہ داری
بچے،قرآن اور ہماری ذمہ داری (سیدعبدالوہاب شیرازی) اسلام آباد بچے اورقرآن، ان دونوں کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے، یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ دنیا میں قرآن کے ماہرین بچپن ہی سے قرآن سے جڑے ہوئے تھے۔ جن بچوں کو ان کے والدین نے چھوٹی عمر میں قرآن سے جوڑا ، ان بچوں کا قرآن سے تعلق ساری زندگی مضبوط رہا، یہاں میں اس بات کی وضاحت کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ بچپن سے قرآن کے ساتھ جوڑنے سے مراد یہ نہیں جو ہمارے معاشرے…
مستقبل کی دنیا اور بچوں کی تربیت
مستقبل کی دنیا اور بچوں کی تربیت (عبدالوہاب شیرازی) مشکل کام بچوں کی تربیت مشکل ترین اور صبر آزما کاموں میں سے ایک کام ہے۔ ہمارے ہاں جیسا کہ ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے وہی معاشرتی اقدار بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں۔ چند سال پہلے تک ہر کام بغیر تربیت محض ڈگری کی بنیاد پر کیا جاتا تھا لیکن اب اس حوالے سے تبدیلی آرہی ہے اور ہر شعبے میں تربیت اور ٹریننگ کو ضروری سمجھا جارہا ہے۔ خاص طور پر اساتذہ کی تربیت کرنا نہایت ہی…
باہمی اختلافات ،ہماری سوچ اور پیغمبرانہ سوچ میں فرق
باہمی اختلافات ،ہماری سوچ اور پیغمبرانہ سوچ میں فرق (نکتہ: سیدعبدالوہاب شیرازی) مولوی انیس مولوی انیس احمدؒ ایک گمنان مجاہد ، تحریک ریشمی رومال کے سرگرم کارکن اور اسیرمالٹا تھے۔ 1912ءمیں علیگڑھ سے گریجویشن کرنے کے بعد انگریز کی عطا کردہ”ڈپٹی کلکٹری“ یعنی جج کا عہدہ چھوڑ کر علومِ قرآنی حاصل کرنے کے لئے دہلی پہنچے۔ دہلی میں قائم مولانا عبیداللہ سندھی رحمہ اللہ کے ادارے ”ادارہ نظارة المعارف“ میں داخلہ لیا، کافی عرصہ علوم قرآنی کی تحصیل کرتے رہے اور پھر سندِ فراغت لے کردیوبند میں شیخ الہند مولانا…
نظام کی تبدیلی یا خلافت علی منہاج النبوة کیسے ممکن ہے۔
نظام کی تبدیلی یا خلافت علی منہاج النبوة کیسے ممکن ہے۔ (سیدعبدالوہاب شیرازی) اس وقت ملک خداد پاکستان میں بے شمار مذہبی اور سیاسی جماعتیں نظام کی تبدیلی کا دعویٰ لیے کام کررہی ہیں۔جن میں تحریک انصاف،ڈاکٹر طاہرالقادری، جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی،جمعیت علمائے اسلام، تبلیغی جماعت وغیرہ وغیرہ سرفہرست ہیں۔قطع نظر اس کے کہ ان حضرات اور جماعتوں کے نزدیک نظام کی تبدیلی سے کیا مراد ہے لیکن اکثر وبیشتر ان جماعتوں کے قائدین خلافت راشدہ کا حوالہ دیتے رہتے ہیں، جس سے یہی پتا چلتا ہے کہ ان کے…
پاکستان کی مذہبی جمعیتیں
(سیدعبدالوہاب شیرازی) ویسے تو جمعیتوں کی تاریخ کافی پرانی ہے، پاکستان بننے سے قبل ہی مختلف ایشوز پر جمعیتیں بننا شروع ہوگئیں تھیں۔ جمعیت علمائے ہند کا قیام بھی پاکستان بننے سے قبل ہوا۔ شروع شروع میں تمام مسالک کے علماء اس کا حصہ تھے اور یہ سب علماء کی مشترکہ جمعیت تھی، لیکن آہستہ آہستہ اس جمعیت سے کئی جمعیتیں بنتی گئیں۔ آزادی کے بعد ہند اور پاکستان کے سابقے اور لاحقے کے ساتھ دو تقسیمیں تو یہی ہوگئیں تھی، پھر آہستہ آہستہ مسالک نے اپنی اپنی جمعیتیں الگ…
کیا امیر ہونا بری بات ہے۔۔؟
(سیدعبدالوہاب شیرازی) بہت عرصے سے میں اس موضوع پر لکھنے کے لئے سوچ رہا تھالیکن اس کی موضوع کی حساسیت کی وجہ سے ٹالتا رہا کیونکہ ہمارے ہاں مفت کے مفتیوں کی بھر مار ہے جو فتوی چھوڑتے ہوئے دیر نہیں لگاتے۔ لیکن دو دن قبل دوران مطالعہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی ایک تقریر سے مجھے اپنے موقف کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اس لئے اب اس موضوع پر چند گزارشات پیش خدمت ہیں۔ سب سے پہلے تو مولانا کی تقریر کے الفاظ پڑھیں وہ کیا فرمارہے…
اختلاف کب رحمت کب زحمت
اختلاف کب رحمت کب زحمت (سید عبدالوہاب شیرازی) اختلاف اگر اختلاف رہے تو رحمت ہے، لیکن اگر اختلاف خلاف بن جائے تو زحمت بن جاتا ہے۔ اختلاف توصحابہ میں بھی تھا لیکن خلاف نہیں تھا۔ اگر ہم یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ کبھی بھی کسی علمی اختلاف کو باہمی خلاف میں نہیں بدلیں گے تو پھر اختلاف نقصان دہ نہیں رہتا۔حضرت عمرؓ اور عبداللہ بن عباس کا آپس میں سو سے زائد مسائل میں اختلاف تھا لیکن اس اختلاف کی وجہ سے کبھی ایک دوسرے پر فتوے نہیں…