تشخیص بذریعہ نبض بمطابق قانون اربعہ طب مفرداعضاء

قانون اربعہ طب مفرد اعضاء 2 1

تشخیص بذریعہ نبض بمطابق قانون اربعہ طب مفرداعضاء

(1) – سب سے پہلے نبض کے مقام اورنبض کا لمس ( گرم و سرد اور تر و خشک ) چیک کریں .پھر اس کے بعد اس کی طوالت (لمبائی چاروں پوروں تک چیک کریں ) پھر اس کا میلان ( مائل) یا رجوع دیکھیں

(عضلاتی نبض )

مقام مشرف یا اوپر یا بلند اور لمس خشک ( خشونت ) کھردراپن

( اعصابی نبض )

مقام منخفض ( پست . نیچے کلائی کی ہڈی کے پاس ) لمس نرم ( لین) تر یا چپ چپا ( نمی والا ) ملائم

( نبض وسطیٰ . درمیانی نبض )

درمیان میں دو نبضیں ہیں (1) قشری( صفراوی یا حار یا گرم جسے غدی حار بھی کہا جاسکتا ہے )
(2)مخاطی ( سودای یا بارد یا سرد جسے غدی بارد بھی کہا جاسکتا ہے .)
1: ( قشری یا صفراوی نبض )
مقام وسطٰی لمس گرم سریع یعنی تیز باریک اور طویل (ضیق اور لمبھی)
2 : ( مخاطی یا سوداوی نبض)
مقام وسطٰی لمس سرد – سست قصیر یعنی چھوٹی اور عریض یعنی چوڑی نبض مخاطی یا سوداوی کہلاتی ہے

( مرکب نبض )

1- عضلاتی مخاطی ( خشکی سردی )
مشرف + قصیر
اگر نبض اوپر ہو اور دو انگلی کے پوروں تک ہو تو وہ نبض عضلاتی مخاطی ہوگی
2- عضلاتی قشری ( خشکی گرمی )
مشرف + طویل
اگر نبض اوپر ہو اور دوانگلی کے پوروں سے زائد ہو وہ نبض عضلاتی قشری ہوگی .
3- قشری عضلاتی ( گرمی خشکی)
وسطیٰ طویل مائل بہ مشرف
اگر بض درمیان میں ہو .دو انگلی کے پوروں سے زائد اور سخت مائل بہ مشرف ہو وہ نبض قشری عضلاتی ہوگی .
4- قشری اعصابی ( گرمی تری )
وسطیٰ طویل مائل بہ منخفض
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد اور نرم مائل بہ منخفض ہو وہ نبض قشری اعصابی ہوگی .
5- اعصابی قشری( تری گرمی ) ( منخفض +طویل )
اگر نبض نیچے کلائی کی ہڈی کے ساتھ ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد ہو تو وہ نبض اعصابی قشری ہوگی .
6- اعصابی مخاطی (تری سردی )
( منخفض + قصیر )
اگر نیچے ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم ہو اور لمس نرم اور سرد ہو تو وہ نبض اعصابی مخاطی ہوگی .
7- مخاطی اعصابی ( سردی تری )
( وسطیٰ عریض مائل بہ منخفض )
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم لمس میں سرد و نرم اور مائل بہ منخفض ہو وہ نبض مخاطی اعصابی ہوگی
8- مخاطی عضلاتی ( سردی خشکی )
( وسطیٰ قصیر مائل بہ مشرف )
اگر نبض درمیان میں ہو دو انگلی کے پوروں سے کم ہو لمس میں سرد خشک اور مائل بہ مشرف ہو وہ نبض مخاطی عضلاتی ہوگی .
تشخیص بذریعہ نبض
تشخیص بذریعہ نبض

نبض کے بغیر مزاج کی پہچان

اگر مریض کا سر گرم ہو تو تحریک اعصابی ہو گی
لونگ ۔ دارچینی کا قہوہ پلا دیں
اگر مریض کے پاوں ٹھنڈے ہوں تو تحریک عضلاتی ہوگی
جوائن ۔ پودینہ کا قہوہ پلا دیں
اگر مریض کے پاوں گرم ہوں بلکہ پورا جسم گرم ہو تو تحریک غدی ہوگی
سونف ۔ الائچی کا قہوہ پلا دیں
Rahat Simple Organo Pathic Medical Science Pakistan قانون اربعہ طب مفرد
اعضاء

Leave a Reply