سورج کی مدد سے صحیح سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ

قبلہ Qibla finder 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہر سال میں 2 تاریخیں ایسی ہیں جس میں سورج کی مدد سے قبلہ کی صحیح سمت معلوم کی جاتی ہے۔ سورج ان دو دنوں28مئی اور 16جولائی میں خانہ کعبہ کے بالکل اوپرعمودی زاوئیے پرہوتا ہے اور ہر مقام ہر ملک اور ہر جگہ سے جہاں دن ہو ہر چیز کا سایہ مکہ مکرمہ کی جانب ہوتا ہے۔ خواہ وہ مقام مکہ مکرمہ سے مشرق میں ہو یا مغرب میں شمال میں یا جنوب میں ہو۔اگر آپ ان مذکورہ تاریخوں میں کسی جگہ سمت قبلہ معلوم کرنا چاہیں تو مکہ مکرمہ کے نصف النہار کے وقت(خواہ آپ کے ملک میں کچھ بھی وقت ہو)
طریقہ
کسی کھلی جگہ دھوپ میں ایک بانس سیدھا کھڑا کردیں۔ اس بانس کی سیدھ میں جتنی لمبی لائن یا خط مناسب سمجھیں کھینچ لیں یہ خط قبلہ کا رخ ہے۔ اس لائن یا خط کے مطابق مسجد کی وہ دیوار بنے گی جو پاکستان میں مساجد میں مشرق سے مغرب کی جانب ہوتی ہےاور اس لائن یا خط سے زاوئیہ قائمہ پر مسجد کے سامنے کی دیوار (دیوار محراب مسجد) اور صفیں بنائی جائینگی۔
یہ عمل پاکستان میں 28مئی کو 2بج کر 18منٹ پر اور 16جولائی کو 2 بج کر 26منٹ پر کرنا چاہئے۔ یہ عمل ان تاریخوں سے ایک دن پہلے یا بعد میں کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ اس تقدیم یا تا خیر سے زمین پر قائم کردہ خط پر نہایت معمولی فرق پڑتا ہے مگر مناسب یہی ہے کہ تاریخ اور وقت کا اہتمام کیا جائے۔

دوسرا طریقہ

اپنے موبائل میں اس لنک پر کلک کریں: https://qiblafinder.withgoogle.com/intl/en/۔ گوگل کا ایک پیج اوپن ہوگا جو آپ کو بالکل درست سمت قبلہ بتائے گا۔

Related posts

Leave a Reply