قیمتی پتھروں کا فروی کورس

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی PGJDC کے فری کورسز

حکومت پاکستان کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں قیمتی پتھروں کی پہچان، ان کی کٹنگ، پالشنگ اور جیولری ڈیزائننگ کے فری کورسز کرائے جاتے ہیں۔ یہ کورسز نہ صرف فری ہوتے ہیں بلکہ کورس کرنے والے کو ماہانہ تین سے پانچ ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

اس کورس میں تمام قیمتی پتھروں مثلا نیلم زمرد یاقوت روبی پکھراج وغیرہ کی پہچان اور ان کو لیب میں تیار کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔

اس کورس کے لیے صرف مڈل یا میٹرک کی تعلیم کی شرط ہے یہ کورس کراچی، لاہور، سرگودھا اور گلگت سمیت مختلف شہروں میں کرائے جاتے ہیں۔

کورس کی تفصیل

اگر آپ یہ کورس کرنا چاہتے ہیں تو ابھی pgjdc.org کی ویب سائٹ پر جاکر معلومات حاصل کریں۔

مزید معلومات کے لیے یہ لٹریچر بھی ڈاون لوڈ کریں۔

PGJDC Precious stones course

Related posts

Leave a ReplyCancel reply