برنجاسف

برنجاسف

مختلف نام:

برنجا سف۔ ہندی برنجاسف۔ عربی شویلا۔ سندھی گومار۔ فارسی بوئے مادراں۔

لاطینی اچلیا ملی فویم(AchilleaMillifaum) 

انگریزی میں میل فویل milfoil

یرو Yarrow 

نوز بلیڈ Nose Bleed کہتے ہیں۔

مقام پیدائش:

یہ بوٹی ہمالیہ، کشمیر، ہزارہ کے پہاڑوں پر بکثرت پائی جاتی ہے۔

شناخت:

تقریبا ایک میٹر تک لمبار پودا ہوتا ہے، جس پر باریک باریک چھتری کی طرح کے پھول لگتے ہیں، جو دیکھنے میں سونف کی طرح لگتے ہیں، جبکہ اس رنگ بھی مختلف یعنی سفید، گلابی، نیلے پیلے ہوتے ہیں۔

برنجاسف کا پودا   مادہ اور نر دو طرح کا ہوتا ہے۔ مادہ کو برنجاسف کہتے ہیں جبکہ نر پودے کو قیصوم کہتے ہیں۔ برنجاسف چھوٹا ہوتا ہے جبکہ قیصوم بڑا ہوتا ہے۔برنجاسف پر ٹہنیاں ہوتی ہیں، جبکہ قیصوم کی ٹہنیاں نہیں ہوتی۔

مزاج:

اس کا مزاج گرم و خشک ہوتا ہے۔

مقدار خوراک:

2 گرام سے پانچ گرام تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوائد:

برنجاسف کا استعمال ورموں اور پیشاب و حیض کی بندش میں نہایت مفید ہے۔ اسی طرح مختلف بخاروں ، معدہ کی سوجن اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے  بھی مفید ہے۔ برنجاسف کا جوشاندہ بھی استعمال کیا جاتا ہے اور پھکی بھی۔اس کے خشک پتوں کا دھواں مکان میں دینے سے سب زہریلے کیڑے بھاگ جاتے ہیں۔

عرق برنجا سف:

برنجا سف (milfoil) پنچانگ کا سفوف 250گرام کو چار کلو پانی میں رات کو بھگو رکھیں۔ صبح دو کلو عرق کشید کر کے 50 گرام سے 100 گرام تک استعمال کرنے سے سوجن، بلغمی بخار و جگر کی تکالیف میں مفید ہے۔

Related posts

Leave a ReplyCancel reply