آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

How to SEO Optimize Your Online Store Home Page nukta 1

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

( سید عبدالوہاب شاہ )

Contents

٢۔ ہوم پیج کی سرچ انجن کے لیے اصلاح.

1۔سیکورٹی (ایس ایس ایل).

2۔ ٹائٹل کو کیسے بہتر کریں۔

3۔ ہوم پیج کی ڈسکرپشن.

4۔ H1  ٹیگ کا استعمال.

5۔ تحریری مواد اور کی ورڈز.

6۔ تصاویر کی ایس ای او.

7۔ سٹرکچرڈ ڈیٹا یا اسکیما مارک اپ.

8۔ فوٹر

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

 آن لائن دکان کے ہوم پیج کی ایس ای او کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔ کیونکہ یہ آپ کے سٹور کا دروازہ بھی ہے اور چہرہ بھی ہے۔ اگر دروازہ جلدی نہیں کھلے گا، یا چہرہ خوبصورت نہیں ہوگا تو  کسٹمر واپس ہو جائیں گے۔

اور اگر آپ کے سٹور کا ہوم پیج گوگل کے الگورتھم کے مطابق اصلاح شدہ نہیں ہے تو کسٹمرز کو یہ سٹور نظر ہی نہیں آئے گا۔

ہوم پیج کوکسٹمرز  اور گوگل سرچ دونوں کے لیے فرینڈلی ہونا ضروری ہے۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

آپ کا ہوم پیج چندضروری چیزوں سے مزین ہونا چاہیے مثلا:

  • آپ کون ہیں؟
  • آپ کیا بیچ رہے ہیں؟
  • آپ سے ہی کیوں خریدا جائے؟
  • آپ سے رابطہ کیسے ممکن ہے؟
  • کسٹمر اپنی مطلوبہ چیز کو کتنی جلدی تلاش کر سکتا ہے؟

ہوم پیج کی اہمیت کیوں ہے؟

ہوم پیج ہی آپ کی کمپنی یا دکان کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہوم پیج ہی آپ کا چہرہ ہے جسے دیکھ کر کسٹمر کوئی فیصلہ کرتا ہے۔

ہوم پیج ہی وہ جال ہے جس کسٹمر کو روک سکتا ہے۔

ہوم پیج ہی وہ صفحہ ہے جس پر لوگ نئی مصنوعات دیکھنے دبارہ آتے ہیں۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں؟

ہوم پیج کی اصلاح کے دو حصے ہیں۔

  1. ایک حصہ ایس ای او کرنا  ہے۔
  2. دوسرا حصہ  ہوم پیج کی کسٹمرز کے لیے اصلاح کرنا ہے۔

ہوم پیج کی اصلاح کے یہ دونوں حصے نہایت ہی اہم ہیں، اور ضروری بھی ہیں۔

1۔کسٹمرز کے لیے ہوم پیج کی اصلاح

  1. ہوم پیج کے سب سے اوپر ایسا مواد ہونا چاہیے جو آنے والے کسٹمر کو متاثر کردے۔ اوپر والےحصے سے مراد پیج کا وہ حصہ ہے جو سکرول کیے بغیر سب سے پہلے نظر آتا ہے، یہی وہ حصہ ہے جو آپ کے کسٹمر کو مزید سکرول کرنے یا نہ کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ اس لیے اس حصے کو ایسے ڈیزائن کرنا چاہیے کہ آنے والا کسٹمر کچھ دیر اسے دیکھنے یا پڑھنے پر مجبور ہو جائے۔
  2. اسی اوپر والے حصے میں آپ کا لوگو بھی ہوتا ہے، جو آپ کے سٹور یا کمپنی کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے۔ اور لوگو کے ساتھ ایک مختصر سا جملہ جو آپ کے مقصد کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔
  3. تیسری چیز جو اوپر والے حصے میں ہونا ضروری ہے وہ رابطے کی معلومات ہیں، یعنی کوئی آپ سے رابطہ کرنا چاہے تو کن کن ذرائع سے رابطہ کر سکتا ہے۔
  4. چوتھی چیز جو اوپر والے حصے میں ہونا ضروری ہے وہ مینیو بار ہے۔ جس میں آپ کی ویب سائٹ کے اہم پیجز، اور دیگر اہم لنکس، پوسٹس وغیرہ کے لنک دیے گئے ہوں۔
  5. پانچویں چیز جو اوپر والے حصے میں ہونا چاہیے وہ سرچ بار ہے۔ یعنی کوئی شخص اگر آپ کی ویب سائٹ پر کچھ تلاش کرنا چاہتا ہے تو وہاں لکھے اور آسانی سے تلاش کر سکے۔
  6. چھٹی چیز ای میل سبسکرائب یا فالو کا بٹن ہونا چاہیے، تاکہ لوگ اپنا ای میل لکھ کر آپ کو فالو کرسکیں اور پھر آئندہ کے لیے آپ کی پوسٹس ان کو نظر آئیں اور ان کے موبائل پر آپ کا نوٹیفکیشن موصول ہو سکے۔

توجہ طلب بات

آپ اپنے سٹور کو ڈیزائن کرتے وقت دنیا کے مشہور آن لائن سٹورز کو دیکھ کر ان سے بھی آئیڈیا لے سکتے ہیں۔ مثلا ایمزون وغیرہ۔

اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ٨٠٪ لوگ موبائل سے وزٹ کرتے ہیں، لہذا آپ کی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی ہونی چاہیے۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

٢۔ ہوم پیج کی سرچ انجن کے لیے اصلاح

ویب سائٹ کی سرچ انجن  اصلاح کے لیے بہت ساری چیز ضروری ہیں۔

  1. ان میں پہلی چیز ویب سائٹ سیکورٹی یعنی ایس ایس ایل ہے۔
  2. دوسری چیز ہوم پیج کا ٹائٹل ہے۔
  3. تیسری چیز ہوم پیج کی تفصیل ہے۔
  4. چوتھی چیز ایچ ون ٹیگ کا استعمال ہے۔
  5. پانچویں چیز اپنے مواد میں متعلقہ کی ورڈز کا استعمال ہے۔
  6. تصاویر کا استعمال
  7. سٹرکچرڈ ڈیٹا
  8. فوٹر کی اصلاح

1۔سیکورٹی (ایس ایس ایل)

ای کامرس ویب سائٹ کے لیے اپنے سرور پر ایک محفوظ سرٹیفکیٹ کا انسٹال اور  کنفیگر ہونا ضروری ہے۔

ایک SSL اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ اور سرور کے درمیان منتقل ہونے والی تمام معلومات محفوظ ہیں، مثلا: صارف کا نام، آرڈر کی معلومات، ادائیگی کی تفصیلات وغیرہ۔یہ   چیزیں محفوظ سرور مواصلات کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں۔

آپ کی ویب سائٹ کا Https ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ یہ SEO کے لیے بہت اچھا ہے۔ اور یہ آپ کو ایس ایس ایل کے ذریعے مل سکتا ہے۔یہ صارف کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ جب آپ کے پاس SSL انسٹال ہوتا ہے، تو براؤزر ونڈو میں(success) لفظ دکھایا جاتا ہے ،  اس سے صارف کا اعتماد بڑھتا ہے۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں
ایس ایس ایل آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

2۔ ٹائٹل کو کیسے بہتر کریں۔

ویب سائٹ پر کسی بھی قسم کے مواد کے لیے ٹائٹل کا ہونا بہت اہم ہے۔ ٹائٹل کے ذریعے ہی سرچ انجن کو پتا چلتا ہے کہ یہ کیا مواد ہے۔ لہذا ٹائٹل کو بہتر بنانے کےلیے  مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

  • ٹائٹل ساٹھ حروف کے قریب قریب ہونا چاہیے۔
  • ٹائٹل میں مواد سے متعلقہ کی ورڈز ہونا چاہیے۔
  • ٹائٹل متوجہ کرنے والے الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ مثلا مفت کتابیں،50%  ڈسکاؤنٹ وغیرہ
آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں
ٹائٹل بنائیں آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

3۔ ہوم پیج کی ڈسکرپشن

ہوم پیج کی ڈسکرپشن ایس ای او میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔  کم از کم 160 حروف پر مشتمل ڈسکرپشن لکھیں۔ اکثر گوگل اپنے سرچ رزلٹ میں یہ ڈسکرپشن بھی دکھاتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ جو ڈسکرپشن آپ نے لکھی ہے گوگل اسے ہی دکھائے گا۔ کبھی گوگل آپ کے مواد میں سے کوئی اور پیراگراف اٹھا کر بھی دکھا دیتا ہے۔ اگر آپ کا مواد کوئی پراڈکٹ ہے تو پھر ڈسکرپشن میں رابطہ نمبر شامل کرنا بھی بہتر ہے۔

4۔ H1  ٹیگ کا استعمال

ایچ ون ٹیگ  (<h1></h1>)سے مراد فارمیٹنگ ٹول بار میں دیا ہواکوڈ ہے جسے آپ اپنے تحریری مواد کو سنوارنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایچ ون ٹیگ مواد کے عنوان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایک کوڈ ہوتا ہے جسے اپلائی کرنے کے بعد پڑھنے والے کو عنوان واضح نظر آتا ہے جبکہ گوگل کو مواد کی پہچان کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ اس ٹیگ کو اپلائی کرنے کے بعد اپنی مرضی سے عنوان کو مزید بڑا یا چھوٹا بھی کر سکتے ہیں۔

ان ٹیگز کو ترتیب سے استعمال کرنا چاہیے، یعنی سب سے پہلے ایچ ون، پھر ایچ ٹو، پھر ایچ تھری، پھر ایچ فور وغیرہ

5۔ تحریری مواد اور کی ورڈز

اگر آپ کی ویب سائٹ آرٹیکلز، بلاگ پر مشتمل ہے تو پھر یقینا اس پر تحریری مواد موجود ہوگا، لیکن اگر آپ کی ویب سائٹ ای کامرس ہے یعنی پراڈکٹس ہیں تو پھر بہت سارے لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ صرف تصاویر کی صورت میں اپنی پراڈکٹ کو پیش کرتے ہیں ان کے ساتھ کوئی تحریری مواد نہیں لکھتے۔ یاد رکھیں ایس ای او کے لحاظ سے یہ بہت بڑی غلطی ہے۔

 آپ کی پراڈکٹ کی تصاویر کے ساتھ اچھی خاصی تفصیل تحریری شکل میں موجود ہونی چاہیے، اور اس تحریر میں ایک سے زائد بار متعلقہ کی ورڈز کا استعمال کیا گیا ہو۔ کیونکہ لوگ جب کوئی چیز سرچ کرتے ہیں تو وہ سرچ انجن میں الفاظ لکھتے ہیں، اور گوگل ان الفاظ کو سرچ کرتا ہے، اگر آپ کی پراڈکٹ کے ساتھ الفاظ نہیں ہوں گے تو آپ کی پراڈکٹ سرچ رزلٹ میں نہیں نظر آئے گی۔

پراڈکٹ کے ساتھ تحریری مواد لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسی پراڈکٹ سے متعلق دوسروں نے جو مواد تحریر کیا ہے آپ ان سے تھوڑا مختلف مواد تحریر کریں، تاکہ گوگل جب انہیں دکھائے تو ساتھ آپ کی پراڈکٹ کا تحریری مواد مختلف ہونے کی وجہ سے اسے بھی ایک اور آپشن کے طور پر دکھائے۔

6۔ تصاویر کی ایس ای او

اپنی ویب سائٹ پر تصاویر استعمال کرتے وقت ان کی ایس ای او کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ آپ سوچیں گے تصاویر کی ایس ای او کیسے ہو سکتی ہے؟ تو چلیں چند چیزیں تصویر کی ایس ای او سے متعلق نوٹ کریں:

  • تصویر اپلوڈ کرنے سے پہلے اس کو وہی نام دیں جو پراڈکٹ کا نام ہے یا جس چیز سے متعلق تصویر ہے۔
  • تصویر پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹی پر کلک کریں۔

پھر ڈیٹیل  ٹیب پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے کافی سارے آپشنز آئیں گے :

  • ٹائٹل
  • سبجیکٹ
  • ریٹنگ
  • ٹیگز
  • کمنٹ

وغیرہ۔ جتنی چیزیں یہاں آپ لکھ سکتے ہیں لکھیں اور پھر سیو کردیں۔ اس سارے عمل کو آف لائن ایس ای او، یا اپلوڈ سے پہلے ایس ای او کہا جاتا ہے۔ سرچ انجن کے بوٹ ان تمام چیزوں کو پڑھتے ہیں۔

نوٹ: اگر تصویر JPG فارمیٹ میں ہو تو کافی آپشن نظر آتے ہیں، لیکن PNG  فارمیٹ میں ہو تو کم آپشن نظر آتے ہیں۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں
آف پیج جے پی جی ایس ای او آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں
  • تصاویر کی آپٹمائزیشن میں دوسری چیز تصویر کے سائز کو کم سے کم رکھنا ہے۔ کیونکہ زیادہ سائز والی تصویر لوڈ ہونے میں بہت وقت لیتی ہے جس سے ہوم پیج کے لوڈ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے جو کہ ایس ای او کے لیے بری بات ہے۔ اس مقصد کے لیے بہت سارے آن لائن اور آف لائن ٹولز دستیاب ہیں، مثلا imageoptim۔
  • تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد ورڈ پریس کی گیلری میں جب تصویر کو سلیکٹ کیا جائے تو وہاں پر بھی تصویر کی ڈسکرپشن اور کیپشن لکھیں۔ یہاں پر بھی متعلقہ کی ورڈز کا استعمال کریں۔

آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں

7۔ سٹرکچرڈ ڈیٹا یا اسکیما مارک اپ

ہوم پیج ایس ای او کے لیے ایک بہت ہی اہم چیز سٹرکچرڈ ڈیٹا ہے۔ سٹرکچرڈ ڈیٹا سے مراد یہ ہے کہ آپ کا پیج کس چیز سے متعلق ہے، اور آپ کون ہیں؟

اس سوال کو گوگل کے لیے آسان بنانے کے لیے سٹرکچرڈ ڈیٹا اور اسکیمامارک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو ویب ڈویلپرز خود کوڈنگ جانتے ہیں وہ یہ کام خود ہی کرتے ہیں، لیکن جو نہیں جانتے وہ یہ کام مختلف آن لائن ٹولز اور پلگ انز کے ذریعے کرتے ہیں، جہاں آپ نے صرف اپنی تفصیلات فراہم کرنی ہوتی ہیں، وہ ٹولز اسے کوڈنگ میں تبدیل کردیتی ہیں۔اور آپ نے وہ کوڈ کاپی کرکے اپنی ویب سائٹ کے ہیڈ میں پیسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے مندرجہ ذیل ٹولز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وغیرہ۔

اور اگر آپ یہ کام کسی پلگ ان کی مدد سے کرتے ہیں تو یہ اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔

8۔ فوٹر

ویب سائٹ میں فوٹر کی بھی بہت اہمیت ہے، فوٹر میں آپ اپنی ویب سائٹ کی اہم چیزوں کو نمایا کرسکتے ہیں۔ فوٹر آپ کی ویب سائٹ کے تمام صفحات پر نظر آتا ہے۔

  • یہاں آپ اپنے دیگر پیجز کے لنک دے سکتے ہیں۔
  • زیادہ پاپولر پراڈکٹس کو نمایا کر سکتے ہیں۔
  • لوگوں کو ای میل فالو کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔
  • اپنا رابطہ، ایڈریس، کال ٹو ایکش بٹن دے سکتے ہیں۔
  • اپنی کمپنی کا لوگو دے سکتے ہیں۔

خلاصہ

ہوم پیج تیار کرتے وقت لوگوں اور سرچ انجن کی ضرورت کا خیال رکھیں۔ اپنی خواہش کو پورا نہ کریں۔ ہوسکتا ہے آپ کی خواہش ہو پیج پر فلاں فلاں گرافکس استعمال کیے جائیں لیکن یہ آپ کی ویب سائٹ کے لیے اچھا نہیں، ایک ہلکی پھلکی، موبائل فرینڈلی، اور سرچ انجن آپٹیمائزڈ ، لوگوں کی ضرورت پورا کرنے والی ویب سائٹ ہی بہتر ہے۔

امید ہے آپ کو اس سوال آن لائن سٹور کے ہوم پیج کی ایس ای او کیسے کریں کا جواب مل گیا ہو گا۔

ٹیکنیکل ایس ای او

Leave a Reply