اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

)سید عبدالوہاب شاہ)

Contents

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

آج سے چند سال پہلے ویب سائٹ بنانا بہت مشکل کام تھا، اور ہر انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ویب سائٹ خود نہیں بنا سکتا تھا۔ بلکہ اسے کسی ایسے ویب ڈویلپر کی خدمات لینی پڑتی تھی جو کودنگ جانتا ہو۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں تبدیلی آتی رہی اور اب خود ہی ویب سائٹ بنانا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ کیونکہ ساری کودنگ سافٹ ویئرز خود کرتے ہیں بس آپ نے ایک خاص ترتیب سے چند کلکس کرنے ہوتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے آپ چند کلکس کرکے اپنی فیس بک آئی ڈی یا ای میل اکاونٹ بناتے ہیں۔

آج کے آرٹیکل میں آپ کو شروع سے ویب سائٹ لانچ کرنے کرنے کا طریقہ بتایا جائے گا۔ اس سارے پراسس پر زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ لگتا ہے،  اور آپ کی ویب سائٹ بن جاتی ہے۔

ویب سائٹ لانچ ہونے کے بعد اس کی ڈیزائننگ کرنا، پیجز بنانا اور ان میں مواد ڈالنا یہ لمبا کام ہے اور ساری عمر کرنے کا کام ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔

میں نے ورڈ پریس پر ویب سائٹ بنانے کا پانچ روزہ ایک لائیو کورس بھی لانچ کیا ہے، جس میں آپ کو ویب سائٹ بنانے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔ جس میں دو آپشن ہیں:

ایک یہ کہ آپ کو صرف ویب سائٹ لانچ کرنا اور اس کی سیٹنگ سکھائی جاتی ہے۔ اس کی فیس صرف پچیس ڈالر ہے۔

دوسرا یہ کہ یہ کورس آپ کی ہی ویب سائٹ کو بنانے میں کیا جاتا ہے۔ اس کی فیس ساٹھ ڈالر ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے آپ وٹس اپ کر سکتے ہیں:

+923470005578

ویب سائٹ کیسے شروع کی جائے؟

سب سے پہلے دو تین باتوں کو سمجھ لیں تاکہ آپ کو اس میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی سمجھ آسکے۔

ہوسٹنگ

جیسے آپ موبائل یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو اس میں اپنا ڈیٹا رکھنے کے لیے آپ کو ہارڈ ڈسک یا میموری کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کا جتنا زیادہ ڈیٹا ہوتا ہے اتنا ہی بڑا میموری کارڈ یا ہارڈ ڈسک لگانی پڑتی ہے۔ بالکل ایسے ہی آپ کی ویب سائٹ پر جو ڈیٹا ہوگا یعنی آپ جو کچھ بھی اپلوڈ کریں گے، چاہے وہ الفاظ ہوں، یا تصویریں، یا ویڈیوز وغیرہ اس سب کو سیو کرنے کے لیے بھی آپ کو ہارڈ ڈسک کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کا ڈیٹا جو ویب سائٹ پر نظر آرہا ہوتا ہے وہ اس ہارڈ ڈسک پر ہوتا ہے اور وہاں سے ہی آپ کی ویب سائٹ نظر آرہی ہوتی ہے۔ ویب سائٹ پر نظر آنے والے ڈیٹا کے لیے آپ کو یہ میموری یا سپیس کسی کمپنی سے خریدنی پڑتی ہے۔ دنیا میں بڑی بڑی کمپنیاں ہیں جو یہ میموری کرائے پر دیتی ہیں۔ عام طور پر یہ کرایہ سالانہ بنیادوں پر وصول کیا جاتا ہے۔ یعنی جیسے آپ کرائے پر مکان لے کر اس میں اپنا سامان رکھتے ہیں اسی طرح ویب سائٹ کا سامان رکھنے کے لیے آپ کو کسی کمپنی سے میموری یا سپیس کرائے پر لینی پڑتی ہے۔ اس سپیس کو ہوسٹنگ کہتے ہیں۔

ڈومین

ڈومین اس ایڈریس کو کہا جاتا ہے جو آپ اپنی ویب سائٹ پر پہنچنے کے لیے لوگوں کو دیتے ہیں: جیسے ہماری ویب سائٹ

www.nuktaguidance.com

اب اس میں ڈبلیو کے بعد nuktaguidance  ہماری “ڈومین” ہے۔ یہ ڈومین نام بھی خریدنا پڑتا ہے اور اس کی بھی سالانہ فیس ہوتی ہے۔

سی پینل

جیسے آپ کے موبائل میں تصاویر ، ویڈیوز، آڈیوز کو گیلری میں دیکھتے یا سنتے ہیں، لیکن کبھی کبھی آپ کو ان کے اصل فولڈر تک جانے کی ضرورت بھی پڑتی ہے تو پھر آپ موبائل میں فائل نام کے ایک فولڈر میں جاتے ہیں، وہاں موبائل کی میموری، اور کارڈ نظر آرہا ہوتا ہے، پھر آپ ان کے اندر جا کر جو بھی تبدیلی کرنی ہو کرتے ہیں۔ ایسے ہی ویب سائٹ پر بھی آپ سارا کام اپنی ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ میں ہی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی کوئی ایسا مسئلہ پیش آجاتا ہے کہ آپ کو اپنے ڈیٹا کے اصل فولڈرز کے اندر جانے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ اور یہ اصل فولڈر جس جگہ رکھے ہوتے ہیں اسے “سی پینل ” کہا جاتا ہے۔

پلگ ان

 آپ کو موبائل پر مختلف کام کرنے کے لیے مختلف ایپلی کیشنز ڈاون لوڈ کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے وٹس اپ، فیس بک وغیرہ۔ ایسے ہی ویب سائٹ پر بھی مختلف کام کرنے کے لیے ورڈ پریس کی ایپلی کیشنز  انسٹال کرنی ہوتی ہیں۔ ان کو “پلگ ان” کہا جاتا ہے۔

ہوسٹنگ، ڈومین کی خریداری

جب آپ ویب سائٹ بنانے کا ارادہ کریں تو سب سے پہلا کام کسی کمپنی سے ہوسٹنگ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہاں میں آپ کو چند ایک کمپنیاں بتاتا ہوں جن سے آپ ہوسٹنگ اور ڈومین خرید سکتے ہیں:

ان میں سے جو بھی کمپنی آپ کو پسند ہو وہاں جائیں، اپنے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ کا پلان منتخب کریں اور خریدنے کا پراسس مکمل کریں۔ جس کے لیے آپ کو بینک کی طرف سے دیا گیا ویزا یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل ایڈ کرنا ہوگی۔ اس طرح آپ کے اکاونٹ سے مطلوبہ رقم وصول کرکے آپ کو ہوسٹنگ اور ڈومین دے دی جائے گی۔

عام طور پر یہ کمپنیاں پہلی بار ہوسٹنگ کے ساتھ ڈومین فری دیتی ہیں، پھر اگلے سال سے ہر سال ڈومین کی فیس دینی ہوتی ہے۔

ورڈ پریس پر انسٹالیشن

ہوسٹنگ اور ڈومین خریدنے کے بعد اسے ورڈپریس پر انسٹال کرنا ہوتا ہے۔اس کے لیے  آپ اپنی ہوسٹنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

 اور پھر ڈیش بورڈ سے سی پینل میں لاگ ان کریں۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

اب آپ کو سی پینل کی بہت ساری آپشنز اور سافٹ ویئرز نظر آئیں گے۔ ان میں سب سے نیچے جائیں، اور ورڈ پریس پر کلک کریں۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں
  1. اب یہاں اپنی ڈومین ڈالیں
  2. ویب سائٹ کا نام ٹائٹل اور ڈسکرپشن لکھیں
  3. یوزر نام اور پاس ورڈ اور ای میل لکھیں
  4. کوئی بھی تھیم منتخب کریں، اسے بعد میں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
  5. اور انسٹال پر کلک کرلیں۔
اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

لیں جناب آپ کی ویب سائٹ لانچ ہو گئی ہے ، اور کوئی شخص کہیں سے بھی اسے وزٹ کر سکتا ہے۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

ورڈ پریس ڈیش بورڈ

اب آپ گوگل سرچ بار میں اپنی مکمل ڈومین لکھیں اور اپنی ویب سائٹ اوپن کریں:

www.yourdomain.com

اب آپ کو اپنی ویب سائٹ نظر آئے گی لیکن اس پر کچھ بھی نہیں ۔

اب اپنی ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کے لیے اوپر لکھے ہوئے ڈومین سے آگے یوں لکھیں

www.yourdomain.com/wp-admin

ورڈ پریس آپ سے ای میل/یوزر نیم اور پاس ورڈ پوچھے گا۔ یہاں وہی ای میل / یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھیں جو آپ نے ورڈ پریس انسٹال کرتے وقت بنایا تھا۔

سیٹنگز

اب آپ سیٹنگ کے ٹیب پر کلک کریں اور کچھ ضروری سیٹنگز کرلیں

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

سائٹ ٹائٹل میں اپنی ویب سائٹ کا موضوع کے لحاظ سے ٹائٹل لکھیں

ٹیگ لائن میں مختصر ڈسکرپشن لکھیں جس میں وہ الفاظ استعمال کریں جن سے متعلق آپ کی ویب سائٹ  ہے۔

ایسی دیگر ضروری سیٹنگز جو آپ کرنا چاہیں کر لیں۔

پلگ ان

لاگ ان کرنے کے بعد آپ کے سامنے ڈیش بورڈ آئے گا۔جس کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ کو چلا سکتے ہیں۔

کچھ ضروری پلگ انز انسٹال کرلیں، مثلا

  • Jetpack
  • Really Simple SSL
  • Advanced Editor Tools (previously TinyMCE Advanced)
اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

اس کے لیے پلگ ان ٹیب پر کلک کرکے ایڈ نیو پر کلک کریں اور سرچ میں مطلوبہ پلگ ان تلاش کرکے انسٹال اور ایکٹو کریں۔

تھیم

آپ جس مقصد کے لیے ویب سائٹ چلانا چاہتے ہیں اس سے متعلق تھیم انسٹال کریں۔

  Appearance پر کلک کرکے Theme اور پھر Add New Themeپر کلک کریں۔

تھیم انسٹال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کم ویٹ  ہو۔ موبائل فرینڈلی ہو۔آپ مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک  تھیم انسٹال کرسکتے ہیں:

  • Kadence
  • Blocksy
  • Astra
  • OceanWP
  • GeneratePress

وغیرہ۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

تھیم سیٹنگز

جب آپ اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرتے ہیں۔ مثلا اگر آپ کا آن لائن سٹور ہے، یا آپ کی نیوز ویب سائٹ ہے، یا آپ بلاگنگ کرتے ہیں وغیرہ۔ ہر تھیم کی اپنی الگ الگ سیٹنگز اور الگ الگ ضروری پلگ انز بھی ہوتے ہیں۔ یہ اتنا تفصیلی کام ہے کہ میں اسے ایک مضمون کے اندر نہیں بیان کر سکتا۔ البتہ میں آپ کو ایک راز کی بات بتاتا ہوں، اور انٹرنیٹ کی دنیا کا یہ سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کا اکثر لوگوں کو نہیں پتا ہوتا ہے۔ اور وہ ہے سرچ

یعنی آپ کو انٹرنیٹ، گوگل، یوٹیوب پر سرچ کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ آپ کوئی بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو اس کا طریقہ نہیں آتا تو آپ گوگل سرچ میں یا یوٹیوب سرچ میں اس کام کو تلاش کریں۔ تلاش کرنے کے لیے اس کام کے شروع میں ہاو ٹو کا لفظ لکھیں مثلا:

  • How to create a website
  • How to install the plugin
  • How to create an online store
  • How to do SEO
  • What is the best theme?

وغیرہ

اس طرح سرچ کرنے سے آپ کے سامنے اچھے اچھے ٹیوٹوریل آجائیں گےجنہیں دیکھتے ہوئے آپ اپنی ویب سائٹ کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔

پیجز

کچھ صفحات ایسے ہیں جو ہر ویب سائٹ پر ہونا ضروری ہیں، اس لیے پہلا کام ان صفحات کو بنانے کا ہے۔ صفحات بنانے کے لیے پیجز کے ٹیب پر کلک کریں اور پھر ایڈ نیو پر کلک کریں۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

پیج کا نام دیں

اور نیچے وہ تمام تفصیل لکھیں جس سے متعلق یہ پیج ہے۔

عام طور پر مندرجہ ذیل پیجز ضروری ہوتے ہیں

  • Contact us
  • Privacy Policy
  • Our blog
  • Terms and Conditions

ان کے علاوہ آپ جتنے مرضی پیجز بنانا چاہیے بنا لیں۔

پوسٹ

پوسٹ کے ٹیب پر کلک کریں اور جو کچھ پوسٹ کرنا چاہیے پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہی پوسٹ پیج آپ کا بلاگ پیج بھی ہوتا ہے۔

اپنی ویب سائٹ خود ہی بنائیں

یہ ضروری سیٹنگ کرنے کے بعد جب آپ کام کرنا شروع کریں تو اس سے پہلے ایس ای او سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرلیں، تاکہ جب آپ پوسٹنگ کرنا شروع کریں تو شروع سے ہی ایس ای او کا خیال رکھتے ہوئے کام کریں۔

ایس ای او سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ  یہاں کلک کریں۔

امید ہے آپ کو میری یہ گائیڈ پسند آئی ہوگی۔اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو اسے دوسروں کے فائدے کے لیے فیس بک، وٹس اپ پر شیئر کرلیں۔

شکریہ

Related posts

Leave a ReplyCancel reply