شربت گڑھل
Hibiscus Syrup
ڈپریشن ، غم ، ھائ بلڈ پریشر، پریشانی و اینزائٹی کا علاج
گڑھل کے پھول ہمارے ملک کے باغوں کی رونق دوبالا کرنے کے علاوہ اپنے شفائی اثرات سے دل کی اُجڑی ہوئی بستی کو آباد کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے دل کی تفریح کے لیے باغوں میں اس کی قلمیں لگانے کا رواج دیا۔ ہمارے ملک کے طول و عرض میں شاید ہی کوئی سرکاری یا نیم سرکاری ایسا باغ ہو جہاں گُڑھل کا پودا موجود نہ ہو، عموماً عوام ہر جگہ اپنی کوٹھیوں اور باغوں میں اس صحت بخش پودے کو لگوایا ہوا ہے۔ سفید پھول والا کمیاب اور خونی رنگ کا لال سُرخ انار کے پھول سے بڑا کُھلے مُنہ والا عام مِلتا ہے۔ ایک جدید قسم بند مُنہ والا بھی اب عوام کوٹھیوں اور مکانوں میں لگوانے لگے ہیں۔ طبی فوائد کے لحاظ سے کُھلے منہ والی قدیم قسم ہی مفید ہے، اس کا مزاج گرمی اور سردی میں معتدل اور تر رطوبات کا خزانہ ہے۔ اس میں گوشت بنانے والے نشاستہ دار، آبی اور چربیلے اجزاء کے علاوہ، فولاد، فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے، بی کے ساتھ وٹامن ڈی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پچیس پھول کھانے سے دو درمیانی روٹیوں کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ اس میں شامل شکری اجزاء گلوکوزڈی سے کہیں زیادہ غذائیت اور توانائی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں
فوائد و استعمال
پیاس کے غلبہ سے جب طبعیت نڈھال ہو رہی ہو تو اس کے آٹھ دس تازہ پھول کھانے سے پیاس دُور اور بدن میں توانائی محسوس ہونے لگتی ہے
شربت گڑھل
( تازہ پھولوں سے تیار شدہ)
یہ شربت انتہائ شوخ سُرخ رنگ کا بنتا ہے اور یقین کیجئے کہ گرمیوں کے موسم میں اس کا شربت جام شیریں اور روح افزا سے زیادہ مفید ہے۔
گرمی کی تمام تکالیف دور کرتا ہے۔ جیسے کہ گھبراہٹ، دل تیز دھڑکنا، ھائ بلڈ پریشر، خفقان، بے چینی، اینزائٹی یعنی اضطراب وغیرہ۔
اگر آپ کو دو گلاس شربت بنانا ہے تو گڑھل کے دس تازہ پھول توڑ لیجئے۔ ان کی صرف سُرخ پتیوں کو علیحدہ کرکے اچھی طرح دھولیجئے۔
اب ان پتیوں کو ایک گلاس گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد مسل کر چھان لیں۔ ھلکے گلابی جامنی رنگ کا پانی حاصل ہوگا۔ اب اس پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑئے۔ لیموں نچوڑتے ہی اس شربت کا رنگ شوخ سُرخ بالکل روح افزا جیسا ہوجائے گا۔ اب اس میں ڈیڑھ گلاس پانی مزید ملائیں۔ حسب ذائقہ شکر ملائیں اور برف سے ٹھنڈا کرکے نوش جان فرمائیں۔
یہ شربت تاثیر میں دل بہار اور جاں فزا ہے۔
شربتِ گڑھل
افعال و خواص اور محل استعمال
تفریح و تقویتِ قلب کے لئے مفید ہے۔ دافع خفقان ہے۔ ضعفِ قلب میں مفید ہے حرارت کو تسکین دیتا ہے۔
اجزاء مع طریقۂ تیاری
گل گڑھل سو عدد سبز پتیوں کو دور کر کے چینی کے برتن میں رکھیں اور اُس میں آبِ لیموں کاغذی 250 ملی لیٹر ڈالیں۔
24 گھنٹہ بعد ایک کلو مصری صاف پانی دو لیٹر میں حل کر کے اُسی برتن میں ملائیں۔ پھر چند روز بعد چھان کر قوام تیار کریں اور استعمال میں لائیں
طریقہ شربت گڑھل
1 = گل گڑھل = 100 عدد
2 = چینی = 1کلو
پھولوں کی پتیاں الگ کر کے ادھ کلو پانی میں خوب پکائیں جب ڈیڑھ پاٶ کے قریب پانی رہ جائے تو اس کو چھان کر چینی ملا کر شربت تیار کر لیں-
پانچ تولہ شربت پانی میں ملا کر صبح شام استمال کریں
ڈپریشن اور غم کا علاج
اس کے پتّے خشک کر کے کوٹ پیس کر برابر وزن کھانڈ مِلا کر روزآنہ چھ گرام سے بارہ گرام تک پھانکنے اور اس کے ساتھ کوئی دماغی ٹانک چند روز استعمال کرنے سے بدنی تھکان دُور اور گرہستی زندگی خوش گوار ہو جاتی ہے۔
گڑھل کی چائے یا قہوہ
گڑھل کے پھولوں کی پتیاں دھو کر سائے میں بالکل اچھی طرح خشک کرکے کسی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھیں۔ چاہیں تو ان کو گرائنڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ قہوہ کے لئے
طاھرسندھو