ہالوں حب الرشاد
ہالوں ’’حب الرشاد ‘‘تخم سپنداں ’’تیزک‘‘
دیگرنام۔
عربی میں حرف۔ حب الرشاد ،فارسی میں تخم سپنداں تامل میں اڈیلی گجراتی میں اشے ہو بنگالی میں ہندی بالم سندھی میں ہالیو پنجابی میں تیزک سنسکرت میں میں چندرسور اور انگریزی میں گارڈن کریس Garden cress کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ہالوں حب الرشاد ایک بوٹی کے تخم میں جو زردی مائل سیاہ اورمزہ میں تندو تیز ہوتے ہیں اس کی دو اقسام ہیں ۔۱۔بری ۲۔بستانی ۔
جس کے تخم سفید یا سرخ اور گول ہوتے ہیں اسے رائی کہتے ہیں جبکہ بری کے پتے سرخی مائل کسی قدرلمبےتخم ریحان کی مانند ہوتے ہیں اس کو حب الرشاد کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان و ہندوستان میں پنجاب یوپی وغیرہ میں خودرو ہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
یہ بھیہ پڑھیں: سپائرولینا
افعال۔
منفث بلغم ،مشتہی ،مدربول و حیض ،قاتل کرم شکم ،مخرج جنین مقوی ،و ممسک ۔۔۔بیرونی طورپر محمر،محلل۔
استعمال۔
ہالوں کو زمانہ قدیم سے مسکن درد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔آج بھی ریحی دردوں کی مشہور دوا ہے۔امراض معدہ اور آمعاء میں خصوصاًسنگرہنی،اسہال اور کمی بھوک میں بے حد مفید ہے ۔اور قاتل کرم شکم میں بھی ہے ۔
تخم حرف کو منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تنگی تنفس اور کھانسی میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ دافع بلغم دواء ہے اورمقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ہچکی میں بھی استعمال کرتے ہیں اسکے پتے کترواں اور کھالے چرپرے رائی کے ذائقہ والے ہوتے ہیں اسکی چٹنی بناکر کھاتے ہیں
بیرونی طور پر برص ،جھائیں اور چھیپ وغیرہ میں زائل کرنے اور بعض ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے اس کا طلاء یا ضماد کرتے ہیں ۔
اس کے بیجوں کو مبہی اور ممسک کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی باہ ومعدہ ۔
مضر۔
گردوں کیلئے ۔
مصلح۔
شکر ،تخم خیاریں ،
بدل۔
رائی۔
مقدارخوراک۔
دو سے تین گرام۔
طب نبوی ﷺ اور حب الرشاد۔
حضرب عبداللہ بن جعفرؓ اور حضرت ربان بن صالح بن انسؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ
اپنے گھروں میں حب الرشاد مر اور صعتر سے دھونی دیتے رہاکرو۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ روایت فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایاکہ ’’کیاتم نہیں جانتے کہ کن دو کاموں میں شفا ہے۔الشفا (حب الرشاد )اور صبر میں ۔