آنکھ کی سٹائی (Eye stye )
Eye stye یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں پلکوں کے کنارے پر واقع غدود بند ہو جاتا ہے اور اس میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔ مریضوں کی پلکوں کے کنارے پر دردناک سرخ سوجن کی شکایت ہوتی ہے۔ ہی سات سے دس دن تک رھ سکتی ہے۔
مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ علاج کے لیے اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر سے ملیں۔
ڈاکٹر سے چیک کروانے تک آپ گھریلو علاج جیسے گرم ٹکور شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تھوڑا سا گرم پانی لیں اور صاف کپڑا لیں .کپڑے کو پانی میں بھگو دیں اور پھر اسے نٍچوڑ دیں۔ پانی زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آنکھوں میں جلن ہو سکتی ہے۔ آنکھیں بند کریں اور اس کپڑے کو دن میں پانچ سے چھ بار تین سے چار منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔ گرم ٹکور سے یہ کھل جاۓ گا۔
پولی فیکس آئی مرہم ڈاکٹروں کے مشورے سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔