سی ٹی آر کیا ہے؟

سی ٹی آر

آرگینک کلک تھرو ریٹ ( CTR Click-through rate) کیا ہے اور اسے بہتر بنانے کے 7 طریقے

سی ٹی آر یعنی آرگینک کلک تھرو ریٹ سے مراد ان لوگوں کا فیصد ہے جو آپ کے سرچ انجن کی فہرست میں آتے ہیں اور درحقیقت آپ کی سائٹ پر کلک کرتے ہیں۔

بظاہر یہ بہت آسان معلوم ہوتا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں، اور بہت سے لوگ اسے نظر انداز بھی کر لیتے ہیں۔ اگرچہ آپ اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ کو کنٹرول نہیں کرسکتے لیکن ایسے اقدامات ضرور کرسکتے ہیں جس سے ویب سائٹ کی رینکنگ بہتر ہو جائے۔

اس مضمون میں آپ جانیں گے کہ سی ٹی آر کیا ہے؟ اور یہ کیوں اہمیت رکھتا ہے۔

سی ٹی آر کیا ہے؟

سی ٹی آر (کلک تھرو ریٹ) ان سرچ کرنے والوں کا فیصد ہے جو سرچ کے نتائج سے آپ کی ویب سائٹ پر آتے ہیں۔

گوگل یہ چاہتا ہے کہ لوگوں کو کم وقت میں زیادہ فائدہ پہنچے۔ چنانچہ سرچ رزلٹ میں آپ کے لنک پر جتنے زیادہ کلک ہوتے ہیں آپ کو اتنا ہی اونچا درجہ ملتا ہے۔

ایسے بہت سے عوامل ہیں جو آپ کی رینکنگ کو متاثر کرتے ہیں اور وہ آپ کے کنٹرول میں بھی ہیں۔

آرگینک سرچ کے لیے بہترین سی ٹی آر کیا ہے۔؟

سرچ رزلٹ پر کلک کرنے کی شرحیں مختلف ہوتی ہیں۔ عام طور پر پہلے نمبر کے لنک پر ٣٤ فیصد کلک ہوتے ہیں۔ جبکہ پہلے تین لنکس پر ٦٠ فیصد کلک ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسرے پیج کو عام طور پر صفر سی ٹی آر ملتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا صرف پہلے صفحے پر جگہ حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ پہلے تین لنکس میں جگہ بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرگینک سرچ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: آن پیج ایس ای او کیا ہے

سی ٹی آر یعنی آرگینک کلک تھرو ریٹ کیوں اہم ہے؟

سی ٹی آر آپ کی ٹریفک کا وہ فیصد ہے جو آپ سرچ انجن سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کو بہتر بنانا دو وجوہات کی بنا پر بہتر ہے۔

١۔ اپنے سی ٹی آر کو بہتر بنا کر آپ بغیر کسی اضافی محنت کے زیادہ ٹریفک حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے سی ٹی آر کو ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر لیتے ہیں تو گویا آپ نے اپنی ٹریفک دوگنا کردی۔

٢۔ سی ٹی آر آپ کی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے۔اگر یہ بہتر ہے تو آپ کی ویب سائٹ اوپر رہے گی، اگر یہ خراب ہے تو آپ کی ویب سائٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔ سی ٹی آر واحد ایسی چیز ہے جو آپ کے کنٹرول میں ہے۔

سی ٹی آر کو بہتر بنانے کے سات طریقے

1۔ اپنے سی ٹی آر کو کیسے بہتر بنائیں؟

١۔ اپنے پیج یا آرٹیکل کے ٹائٹل کو دلچسپ بنائیں۔ آپ کا ٹائٹل ہی وہ عنصر ہے جو اس بات میں فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے کہ کوئی اس پر کلک کرے یا نہ کرے۔

اپنے ٹائٹل کو بہتر بنانے کے لیے بریکٹ کا استعمال کریں۔ یاد رکھیں بریکٹ کا استعمال کلکس کو ٤٠ فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

٢۔ اپنے پیج کے مواد میں نمبرز اور فہرست کا استعمال کریں۔  عنوانات کو نمبرز دیا کریں، وزٹر کو اس میں سہولت رہتی ہے اس لیے ایسے آرٹیکلز پر کلکس زیادہ ملتے ہیں۔

٣۔ اپنے مواد میں تاریخوں کا استعمال کریں۔

٤۔ ایک ٹارگٹ کی ورڈ کا انتخاب کریں، اور پھر اس ٹارگٹ کی ورڈ کو اپنے ٹائٹل میں ضرور استعمال کریں۔

٥۔ جذباتی الفاظ استعمال کریں۔ جیسے اخبارات کی شہ سرخیاں جذبات الفاظ کی ہوتی ہیں اسی طرح آپ بھی شہ سرخیاں بنائیں۔

2۔ اپنی ڈسکرپشن میں طاقتور الفاظ استعمال کریں۔

میٹا ڈسکرپشن سرچ رزلٹ میں نظر آنے والی سب سے اہم چیز ہوتی ہے، کیونکہ جب کوئی شخص کسی چیز کو سرچ کر رہا ہوتا ہے تو سامنے آنے والے رزلٹ میں میٹا ڈسکرپشن کو پڑھ کر ہی وہ فیصلہ کرتا ہے کہ مجھے اس آرٹیکل پر کلک کرنا چاہیے یا نہیں۔

اگر آپ میٹا ڈسکرپشن نہیں لکھتے تو گوگل خود ہیں ١٦٠ الفاظ پر مشتمل ایک دو لائنیں اٹھا کر وزٹر کو شو کرتا ہے، کبھی تو وہ اچھے الفاظ ہوتے ہیں اور کبھی بالکل بھی غیر متعلقہ ہوتے ہیں،  جس کی وجہ سے وزٹر آپ کے لنک کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

اس مقصد کے لیے کچھ ایسے ٹولز بھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے آپ ہر ہر آرٹیکل کی میٹا ڈسکرپشن لکھ سکتے ہیں، مثلا Yoast SEO وغیرہ۔

سی ٹی آر سکھانے کے لیے انگلش زبان میں بہترین ویب سائٹ reliablesoft.net ہے۔ اگر آپ انگلش نہیں جاتے تو کوئی مسئلہ نہیں یہاں آپ اردو میں سیکھ سکتے ہیں۔

3۔ مختصر اور متعلقہ الفاظ پر مشتمل یو آر ایل بنائیں۔

سرچ رزلٹ میں نظر آنے والی ایک اور اہم چیز آپ کی پوسٹ کا یو آر ایل بھی ہے۔ یو آر ایل میں بھی اپنا متعلقہ کی ورڈ استعمال کریں، اور یو آر ایل کو بالکل مختصر رکھیں۔ لمبا یو آر ایل، غیر متعلقہ الفاظ پر مشتمل یو آر ایل اچھا نہیں ہے۔ اس لیے یور آر ایل بنانے وقت متعلقہ مختصر کی ورڈز کے علاوہ باقی الفاظ کو حذف کر دیں، مثلا تاریخ، ایڈم کا نام وغیرہ۔

4۔ گوگل رچ اسنیپٹس کے لیے اپنے آرٹیکل کو بہتر بنائیں۔

آپ نے دیکھا ہوگا جب آپ کوئی چیز تلاش کرتے ہیں تو رزلٹ میں سوال جواب کی صورت میں کچھ باکس نظر آتے ہیں، یہ جواب خانہ بھی رزلٹ کا ایک اہم حصہ ہے جس پر کلک کرنے کے چانس بہت زیادہ ہوتے ہیں، انہیں رچ اسنیپٹس کہا جاتا ہے۔

اگر آپ یہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ صفحہ کے اوپر والے حصہ میں ایک سوال اور پھر اس کا جواب ایک پیرا گراف میں لکھیں۔ اس پیرا گراف میں آپ الگ الگ ٹکڑوں میں دیگر تفصیلات بھی درج کر سکتے ہیں مثلا قیمت، رابطہ، تصاویر وغیرہ۔

رچ اسنیپٹس کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ٹولز اور پلگ ان بھی اسکیمامارک اپ کے نام سے دستیاب ہیں۔

5۔ اپنے آرٹیکل میں سائٹس لنک کا استعمال کریں۔

سرچ کے رزلٹ میں سائٹس لنک بھی دکھائے جاتے ہیں۔جو کہ آپ کے سی ٹی آر کو بڑھانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

اپنے آرٹیکلز میں استعمال ہونے والے کی ورڈز کو متعلقہ مضمون کے ساتھ لنک کریں۔ اس طرح متعلقہ مضمون کا لنک سرچ رزلٹ میں بھی نظر آئے گا اور وزٹر کو فورا مطلوبہ تلاش پر پہنچنے میں مدد ملے گی اور  آپ کی رینکنگ زیادہ ہو گی۔

6۔ کم سی ٹی آر والے پیجز کو دیکھنے کے لیے گوگل سرچ کنسول کا استعمال کریں۔

اگر آپ کی ویب سائٹ پر بے حساب مواد ہے اور آپ اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، لیکن یہ سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروعات کریں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ گوگل سرچ کنسول کی مدد سے ان صفحات کو تلاش کریں جن کا سی ٹی آر بہت کم ہے۔ پھر پہلے ان صفحات کے سی ٹی آر کو بہتر بنائیں ۔

اپنے ٹریفک کا تجزیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں تاکہ پوری سائٹ پر سب سے کم CTR کی شناخت کی جا سکے۔

گوگل سرچ کنسول کھولیں۔

پرفارمنس پر جائیں۔

ان باکسز کو چیک کریں جو کہ کل نقوش اور اوسط CTR لکھتے ہیں۔

کارکردگی کی رپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے CTR کا تجزیہ کریں۔

7۔ اپنا برانڈ بنانے کے لیے محنت کریں۔

جب آپ گوگل سرچ میں کوئی چیز تلاش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے سامنے بے شمار رزلٹ آرہے ہوتے ہیں لیکن آپ کے ذہن میں ایک خاص برانڈ ہوتی ہے، چنانچہ آپ ان تمام رزلٹ کو نظر انداز کرکے اپنے مطلوبہ برانڈ کو ہی ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، مطلوبہ برانڈ کو دھونڈنے کے لیے آپ رزلٹ کے صفحے کے نیچے تک جاتے ہیں، یہاں تک کہ دوسرے صفحے پر بھی چلے جاتے ہیں۔

بالکل اسی طرح جب آپ کا برانڈ بن جائے گا تو لوگ آپ کو خود تلاش کریں گے اور باقی رزلٹ کو نظر انداز کر دیں گے۔

برانڈ بنانے میں کافی محنت اور وقت لگتا ہے، لیکن آپ گوگل ایڈز یا فیس بک اشتہارات کے ذریعے بار بار ان لوگوں کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں جو ایک بار آپ کی ویب سائٹ وزٹ کرچکے ہیں۔

ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ایس ای او سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔



 

Related posts

Leave a ReplyCancel reply