یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ
( سید عبدالوہاب شاہ )
یوٹیوب سوشل میڈیا کا ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ہے، اور دنیابھر میں بہت مشہور ہے۔ لاکھوں لوگ یوٹیوب سے پیسے کماتے ہیں۔ اور یوٹیوب کو اپنے کاروبار، کمپنی اور برانڈ کی مشہوری کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ بتائیں گے، جس کی پیروی کرتے ہوئے آپ دس منٹ میں چینل بنا سکتے ہیں۔
Contents
پرسنل چینل اور برانڈ چینل میں فرق؟.
6۔ اپنی مرضی کا یوآرایل بنائیں۔
١٠۔چینل سے کمانا اور چینل کے ذریعے کمانا
یوٹیوب چینل کی اقسام
بنیادی طور پر آپ کے دو آپشنز ہوتی ہیں کہ چینل کس ٹائپ کا بنانا ہے۔ ایک پرسنل چینل اور دوسرا کاروباری یا برانڈ چینل۔
پرسنل چینل اور برانڈ چینل میں فرق؟
ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ پرسنل چینل کا نام وہی ہوتا ہے جو آپ کے جی میل کا نام ہوتا ہے۔ جبکہ برانڈ چینل کا جو بھی نام رکھنا چاہیں وہ آپ کے جی میل اکاؤنٹ نام سے مختلف ہی ہوگا۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ برانڈ چینل ہی بنائیں، اگرچہ آپ کاروباری مقاصد کے لیے نہ استعمال کریں۔
1۔ یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ :
یوٹیوب پر جائیں اور اپنے جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں۔ اس کے بعد مائی چینل پر جائیں۔ اگر آپ کا چینل بنا ہوا تو اوپن ہو جائے گا، اگر نہیں بنا ہوا تو آپ کے سامنے ” کری ایٹ چینل” کی آپشن آئے گی۔
کری ایٹ چینل پر کلک کرنے کے بعد آپ کو چینل کا نام منتخب کرنے کا کہا جائے گا۔ آپ اپنی مرضی سے اچھا سا نام تجویز کر سکتے ہیں، اگرچہ آپ نام بعد میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے پہلے ہی ایک ایسا نام رکھ لیں جو بعد میں آپ کو تبدیل نہ کرنا پڑے۔
چینل کا نام کیا رکھیں؟
چینل کا نام آپ کچھ بھی رکھ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ نام ایسا رکھیں جو:
- آپ کے کاروبار، برانڈ یا دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کے نام سے ملتا جلتا ہو۔
- چینل کا نام جتنا ہو سکے مختصر، دلکش، اور آسان رکھیں۔
بعض لوگ چینل کا نام رکھنے میں بہت پریشان ہوتے ہیں، اور باربار مجھ سے مشورہ کرتے ہیں کہ کیا نام رکھا جائے، کبھی وہ کوئی مشہور نام رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن میرا تجربہ اور مشاہدہ یہ کہتا ہے کہ: نام سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ جو مرضی نام رکھ لیں، آپ کے چینل کی مشہور نام کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کے کام کی وجہ سے ہوگی، اگر آپ کا کام مفید ہے اور لوگ پسند کر رہے ہیں تو نام جو مرضی ہو وہ مشہور ہو جائے گا۔
نام منتخب کرنے کے بعد کری ایٹ پر کلک کریں۔ لیں جناب آپ کا چینل تیار ہو گیا۔
2۔ چینل کی سیٹنگز
نوٹ: میں آپ کو جو طریقہ سکھا رہا ہوں یہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر کرنے کے لیے ہے۔ موبائل پر تمام آپشن ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے آپ بھی چینل بناتے وقت کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا استعمال کریں۔
چینل بنانے کے بعد سب سے پہلے کچھ ضروری سیٹنگز کرلیں۔ دائیں طرف اوپر چینل کے نام پر کلک کریں، پھر یوٹیوب اسٹوڈیو پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے اس طرح کا ڈیش بورڈ ظاہر ہوگا۔ جہاں آپ اپنے چینل پر ہر قسم کی تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں، اور آپ کا سارا ڈیٹا بھی یہاں ہی نظر آئے گا۔ اس ڈیش بورڈ پر سب سے نیچے بائیں طرف سیٹنگز پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے ایک ونڈو اوپن ہوگی جس میں آپ نے جنرل سیٹنگ میں ضروری سیٹنگز کر لینی ہیں۔
اپنا ملک سلیکٹ کریں، کچھ ٹیگز لکھیں، ڈسکرپشن لکھیں۔ڈسکرپشن میں اپنا اور اپنے چینل کا تعارف اور مقصد بیان کریں۔
3۔ چینل آئی کان منتخب کریں
اس کے بعد آپ اپنے چینل کا آئی کان منتخب کریں، جس کے لیے ڈیش بورڈ سے کسٹمائز پر کلک کریں:
آئی کان آپ خود بنا لیں یا کسی اور سے بنوا لیں۔ چینل آئی کان آپ کی یا آپ کے برانڈ کی پہچان ہوتا ہے جو آپ کی ویڈیوز کے نیچے لوگوں کو نظر آتا ہے۔
یہاں اس تصویر میں پیلے رنگ سے ان چیزوں کو نمایاں کردیا گیا ہے جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مثلا
لوگو پکچر کا سائز، بینر پکچر کا سائز اور فارمیٹ۔ ان چیزوں کا خیال رکھ کر لوگ اور بینر تیار کریں۔ اور پلوڈ کریں
اسی طرح ویڈیو واٹر مارک یعنی ایک چھوٹا سا آئی کان ایسا بھی بنائیں جو ہر ویڈیو کے اوپر نظر آئے گا۔ یہ ٹرانسپیرٹ ہونا چاہیے۔
4۔ چینل بینر پر لنکس
اب آپ نے بینر کے اوپر اپنے دیگر سوشل اکاؤنٹس کے لنکس دینے ہیں۔ اس مقصد کے لیے بیسک انفو والے ٹیب پر کلک کریں۔
اوپر دی گئی تصویر میں پیلے رنگ سے ان جگہوں کو واضح کردیا گیا ہے جن کو آپ نے فل کرنا ہے۔ مثلا:
- ڈسکرپشن
- لینگویج
- سوشل لنکس
- رابطہ ای میل
5۔ ٹریلر شامل کریں
اب آپ نے دو ویڈیوز یہاں شامل کرنی ہیں جوآپ کے چینل کا ٹریلر ہوں گی۔ یعنی ایک ٹریلر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے آپ کے چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہوا۔
جبکہ دوسرا ٹریلر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے آپ کے چینل کو سبسکرائب کیا ہوا ہے۔
آپ اپنے حساب سے یہ دو طرح کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے بعد نیچے دی ہوئی تصویر کے مطابق یہاں ایڈ کر لیں۔
چینل ٹریلر کے لیے آپ مختصر ویڈیو کا انتخاب کریں، کیونکہ ٹریلر مختصر ہوتا ہے اور لوگوں کو تجسس میں ڈالتا ہے۔
ٹریلر کی ویڈیو کا ٹائٹل اور ڈسکرپشن بھی بہترین لکھیں جیسا کہاوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
چینل ٹریلر کے نیچے سیکشن ایڈ کرنے کی آپشن ہے۔ یعنی آپ کے چینل کے ہوم پیج پر ویڈیوز کس ترتیب سے ظاہر ہوں یہاں آپ سیٹ کر سکتے ہیں۔
6۔ اپنی مرضی کا یوآرایل بنائیں۔
جب آپ کا چینل بن جاتا ہے تو خود بخود آپ کے چینل کا ایک یوآرایل بھی بن جاتا ہے جو ایک لمبے کوڈ کی شکل میں ہوتا ہے۔
جیسے یہ یوآرایل (نوٹ: اس یوآرایل پر کلک کرکے چینل کو سبسکرائب بھی کرلیں)
https://www.youtube.com/channel/UCGiNYy7Q1n7hHEs8aUaFLJQ
آپ اسی یوآرایل کو بھی جاری رکھ سکتے ہیں اور اسے اپنی مرضی کے مطابق بھی کر سکتے ہیں۔
اپنی مرضی کا یوآرایل آپ تب بنا سکیں گے جب آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں پوری ہوں
- 100سبسکرائبر
- چینل کی عمر ایک مہینہ
- آئی کان اور بینر
لیکن جب آپ اسے اپنی مرضی کے مطابق کر لیں تو پھر آپ اس میں یا چینل کے نام میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے۔
٧۔قوانین کی پابندی کریں
Follow Community Guidelines & Terms of Service
ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور چینل کو چلانے کے لیے یوٹیوب کے قوانین کی پابندی کریں۔ مثلا
- کسی اور چینل سے ویڈیو ڈاون لوڈ کرکے اپنے چینل پر اپلوڈ نہ کریں۔
- اپنی ویڈیو میں کوئی ایسا مواد استعمال نہ کریں جو کاپی رائٹ رکھتا ہو۔
- ویڈیوز میں کوئی ایسی خلاف ورزی نہ کریں جو ملکی یا عالمی قوانین کے خلاف ہو۔
- ویڈیوز میں بیہودگی، جھوٹ، پروپیگنڈا، گالم گلوچ، دھمکی دینے سے اجتناب کریں۔
- ویڈیو میں کسی اور کی پرائیویسی کو نہ ظاہر کریں۔ مثلا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ، مکان نمبر وغیرہ۔
- ویڈیوز میں خون، جانوروں کی لڑائی یا کوئی بھی ایسا سین نہ دکھائیں جس سے یوٹیوب نے روکا ہوا ہے۔
- یوٹیوب کے کچھ قوانین ایسے ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے پر فورا چینل بلاک کردیا جاتا ہے۔
جبکہ کچھ قوانین ایسے ہیں جن میں وارننگ دی جاتی ہے۔ مثلا کاپی رائٹ سٹرائیک، اس طرح کی وارنگ اگر نوے دن میں تین بار مل جائے تو بھی چینل بلاک کر دیا جاتا ہے۔
٨۔ویڈیوز اپلوڈ کرنا
یہ تمام سیٹنگز کرنے اور قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد اب آپ باقاعدہ ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کریں۔
- ویڈیوز ریکارڈنگ کے بعد ایڈٹ کریں۔
- ویڈیو کا فائل نام وہی رکھیں جو آپ کی ویڈیو کا عنوان ہے۔
- ویڈیو اپلوڈ کریں۔
- تھمبنل بنائیں اور ویڈیو پر لگائیں۔
نوٹ: کسٹم تھمبنل لگانے کی آپشن آف ہوتی ہے، اسے آن کرنے کے لیے آپ کو اپنا چینل ویری فائی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ کسٹم تھمبنل پر کلک کریں گے تو آپ سے کہا جائے گا چینل ویری فائی کریں، آپ اس پر کلک کرکے اپنا موبائل نمبر لکھیں اور بذریعہ میسج آنے والا کوڈ یہاں ڈالیں اس طرح آپ کا چینل ویری فائی ہو جائے گا۔
- ویڈیواپلوڈ ہونا شروع ہوگی تو ساتھ ساتھ آپ ویڈیو کا ٹائٹل لکھیں۔
- ٹائٹل کے نیچے ڈسکرپشن لکھیں جس میں واضح کریں کہ یہ ویڈیو کس بارے میں ہے۔
- ٹائٹل کے نیچے کسٹم تھمبنل کی آپشن ہے۔
- اس کے نیچے یہ واضح کریں کہ یہ ویڈیو بچوں کے لیے ہے یا بڑوں کے لیے ۔
- اس کے بعد ویڈیو سے متعلقہ چند ٹیگز لکھیں۔
- اس کے نیچے مزید چند سیٹنگز بھی ہیں جو ضروری نہیں۔
- نیکسٹ پر کلک کریں۔ اور مزید جو پوچھا جائے اس کا جواب دیں۔
- ویڈیو کی پرائیویس سلیکٹ کریں۔ یعنی یہ ویڈیو آپ پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں یا پبلک کرنا چاہتے ہیں۔
- ویڈیو کو پبلش کر دیں۔آپ کا کام مکمل ہوگیا۔
٩۔چینل مونیٹائزیشن
چینل کو مونیٹائز کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ہزار سبسکرائبر، اور چار ہزار گھنٹے واچ ٹائم ہونا چاہیے۔ اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا نئے چینل کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ مشہور شخصیت نہیں ہیں تو آپ باقاعدگی کے ساتھ ویڈیوز اپلوڈ کرکے چھ سے آٹھ مہینوں میں یہ ٹارگٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کوئی مشہور شخصیت ہیں تو یہ ٹارگٹ ایک ہفتے میں بھی مکمل ہو جاتا ہے۔
اہم بات
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں یوٹیوب سے پیسے کمانا بہت آسان کام ہے۔
کچھ لوگ اس جذبے کے ساتھ چینل بناتے ہیں کہ میں اپنے دوستوں سے جلدی جلدی سبسکرائب کروا دوں گا اور پھر میری آمدنی شروع ہو جائے گی۔
چینل کی آمدنی کا تعلق صرف مونیٹائزیشن سے نہیں بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ کی ویڈیوز کو ہزاروں لوگ دیکھتے بھی ہوں۔ اگر آپ کے مواد میں جان نہیں تو مونیٹائزیشن ہونے کے بعد بھی آپ پیسے نہیں کما سکتے۔
- اس لیے سبسکرائب کروانے کے بجائے اچھی ویڈیوز بنانے اور روزانہ اپلوڈ کرنے پر دیہان دیں۔
- ایک تسلسل کے ساتھ چار سے چھ مہینے کام کریں۔
- ہر ہفتے کم از کم چار سے پانچ ویڈیوز اپلوڈ کریں، زیادہ کریں تو اور بھی اچھی بات ہے۔
- اسے بھی ایک سروس سمجھ کر کریں۔
١٠۔چینل سے کمانا اور چینل کے ذریعے کمانا
ایک چیز ہے چینل سے کمانا اور دوسری چیز ہے چینل کے ذریعے کمانا ان دونوں میں فرق ہے۔
١۔ چینل سے کمانا یہ ہے کہ آپ چینل کو مونیٹائز کرکے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ آپ کی ویڈیوز پرگوگل کے اشتہار چلتے ہیں، اور ان کی آمدنی ہر مہینے آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو کر آپ کو مل جاتی ہے۔ یہ آمدنی مہینے کے دس ڈالر بھی ہو سکتے ہیں، ایک سو بھی ایک ہزار ڈالر بھی ۔
٢۔ دوسرا طریقہ کمانے کا یہ ہے ک آپ چینل کے ذریعے کماتے ہیں۔ یعنی آپ اپنے چینل کو اپنی پراڈکٹ، سروسز، برانڈ کی مشہوری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔چنانچہ لوگ آپ کی ویڈیوز دیکھ کر آپ کی پروڈکٹس یا آپ کی سروسز حاصل کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ کمائی زیادہ ہوتی ہے اس کمائی سے جو مونیٹائزیشن سے حاصل ہوتی ہے۔
ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں، جہاں چند دن بعد سوشل میڈیا سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔