پی ڈی ایف یا تصویر کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں تبدیل کرنا

کسی پی ڈی ایف یا تصویر کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں تبدیل کرنا

اگر آپ کمپیوٹر یا موبائل پر کام کررہے ہیں، تو اکثر آپ کو کسی پی ڈی ایف کتاب یا کسی کتاب کے صفحے کی تصویر پر لکھی ہوئی عبارت کو ٹیکسٹ فارمیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہوگی۔ مثلا آپ کو کسی کتاب کا کوئی پیرا گراف پسند آگیا اور آپ چاہتے ہیں میں اسے ٹیکسٹ فارمیٹ میں اپنے دوستوں سے وٹس اپ یا فیس بک پر شیئر کروں۔ تو ایسے میں ہر آدمی اسے کمپوز نہیں کرسکتا۔
اس مسئلے کا حل آپ کے موبائل میں بھی موجود ہے اور آپ کے کمپیوٹر میں بھی موجود ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں یہ مسئلہ کیسے حل کیا جاسکتا ہے۔پہلے موبائل کا طریقہ دیکھ لیتے ہیں۔

موبائل میں تصویری ٹیکسٹ کو یونی کوڈ ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا۔

جب آپ موبائل اَن لاک کرتے ہیں تو آپ کے سامنے آپ کے موبائل کی جو سکرین نظر آتی ہے اس میں اوپر گوگل سرچ بار ہوتی ہے۔ اس گوگل سرچ بار میں دائیں طرف کیمرے کا نشان بنا ہوا ہے۔ اس پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے دو آپشنز ہیں:

  1. ایک یہ کہ آپ اسی وقت کسی پیج کی تصویر لے کر اسے ٹیکسٹ میں کنورٹ کرسکتے ہیں، اس کے لیے کیمرے پر کلک کریں اور پھر تصویر لیں۔
  2. دوسری آپشن یہ ہے کہ تصویر پہلے سے موجود ہے ، اس صورت میں اس تصویر کو منتخب کریں۔

اب گوگل اس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر دے گا، آپ اگر چاہیں تو اسے آڈیو مٰیں سن بھی سکتے ہیں۔ نہیں تو Select All پر کلک کریں۔

اب یہ سارا ٹیکسٹ سلیکٹ ہو جائے گا۔ اب پھر آپ کے پاس کئی آپشنز ہیں، آپ اس سلیکٹ کیے ہوئے ٹیکسٹ کو اپنی زبان میں ٹرانسلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

اور دوسری آپشن آپcopy textپر کلک کریں۔ اور جہاں چاہیں وہاں پیسٹ کردیں۔

یہ ہوگیا موبائل پر تصویر کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا طریقہ۔ اب کمپیوٹر کا طریقہ دیکھ لیتے ہیں۔

کمپیوٹر میں تصویری ٹیکسٹ کو یونی کوڈ ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا۔

گوگل ڈرائیو میں ایک پوشیدہ OCR ٹول ہے۔(optical character recognition)
سب سے پہلے اس تصویر کو گوگل ڈائیو میں اپلوڈ کریں، جسے آپ ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

پھر اس تصویر یا پی ڈی ایف پر رائٹ کلک کریں۔
پھر Open with Google Docs پر کلک کریں۔

تھوڑی دیر انتظار کے بعد تصویر اور اس کے نیچے ٹیکسٹ فارمیٹ میں تبدیل شدہ الفاظ دنوں آجائیں گے، جسے آپ کاپی کرکے کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

چند ضروری چیزیں

یہ عمل کرکرتے ہوئے چند ضروری باتیں نوٹ کرلیں۔

  • آپ جس فائل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ JPEG, .PNG, .GIF, or PDF فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔
  • جس تصویر کو کنورٹ کرنا ہے وہ بالکل صاف ہونی چاہیے، جس کی ریزولوشن کم از کم 10 پکسلز سے بہتر ہو۔ مدھم تصویر کا ٹیکسٹ درست کنورٹ نہیں ہوگا۔
  • جس فائل کو کنورٹ کرنا ہے وہ 2MB یا اس سے کم ہونی چاہیے۔
  • فائل سیدھی ہونی چاہیے الٹی تصویر کنورٹ نہیں ہوگی۔
  • کنورٹ کرنے کے بعد ٹیکسٹ کو ایک بار ضرور پڑھ لیں، کیونکہ زیادہ تر نوے فیصد ٹیکسٹ ٹھیک ہی ہوتا ہے لیکن تھوڑی بہت غلطیاں بھی ہوتی ہیں، جنہیں آپ کو خود مینول طریقے سے درست کرنا ہوگا۔

How to convert images to text with Google Drive

Google Drive has a hidden OCR tool—here’s how to use it.

Related posts

Leave a ReplyCancel reply