Wifaq Ul Madaris Result 2024 رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سالانہ امتحانات 2024 بمطابق 1445 ہجری اسلامی تعلیمی نظام میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک بڑا نام ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام لاکھوں طالبعلم اور طالبات امتحان دیتے ہیں، یہ امتحانی نظام انتہائی منظم اور مربوط ہوتا ہے۔ میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان (وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان1445ھ مطابق 2024ء کے نتائج کا اعلان) اسلام آباد/ملتان/کراچی(10/مارچ 2024ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1445ھ مطابق 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا…
Category: مختلف پوسٹیں
معیشت اور ہمارا یاجوج ماجوج
معیشت اور ہمارا یاجوج ماجوج سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال پر حکومت کا جواب پڑھا کہ سرکاری اداروں کے 189000 ملازمین نے صرف اس ایک سال میں 8ارب 19 کروڑ کی بجلی مفت استعمال کی تو مجھے محمد صالح عباد کی کتاب ’ سلطنت عثمانیہ کا زوال ‘ یاد آ گئی۔ کتاب کے ابتدائیے میں اس زوال کے اسباب بیان کرتے ہوئے ایک جگہ پر و ہ لکھتے ہیں کہ اس سلطنت کو اس کی افسر شاہی کا یاجوج ماجوج کھا گیا۔ صالح عباد کے مطابق زوال کی بہت…
حضرت علی کو مولائے کائنات کہنا؟
حضرت علی کو مولائے کائنات کہنا؟ سیدنا علیؓ کے لیے مشکل کشا کا لقب کم مشرکانہ تھا کہ مولا علی مولا علی کی دہائیاں دیتے اب اہلسنت کے تفضیلیوں نے آپؓ کے لیے مولائے کائنات کا لفظ بھی ایجاد کرلیا۔ گویا یہاں سب کی عزت سب کا وقار ہے سوائے اللہ کے۔ سو جس کا جب دل چاہے اللہ کے وقار، اختیارات اور صفات پر ڈاکہ ڈال لے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مولیٰ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی آقا، کارساز، مددگار اور رب وغیرہ کے ہیں۔ آزاد…
چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان
چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان عید والے دن چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان، اس دورے کی کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی جیک ما کا شمار دنیا کے امیر ترین افرادمیں ہوتا ہے۔ جیک ما مشہور کمپنی علی بابا کے مالک ہیں، یہ کتنی بڑی کمپنی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس کمپنی کی نیٹ ورتھ 221 ارب ڈالر ہے۔ اور اس کمپنی کے صرف ملازمین کی تعداد اڑھائی لاکھ کے قریب…
تدریب المعلمین کا تاریخ ساز آغاز
تدریب المعلمین کا تاریخ ساز آغاز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اھتمام تدریب المعلمین کا باقاعدہ آغاز 28/29 مئی 2023ء کو صوبہ بلوچستان سے استاذ العلماء حضرت مولانا امداداللہ یوسف زئی حفظہ اللہ کی زیر نگرانی جامعہ امدادیہ سریاب روڈ کوئٹہ میں ہوچکا ہے۔۔۔تدریب المعلمین کے عنوان کی اہم ترین نشست کے مہمان خصوصی وفاق المدارس العربیہ صوبہ بلوچستان کے ناظم حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی مدظلہ تھے۔ اس دو روزہ ” تدریب المعلمین” میں کوئٹہ، پشین، مستونگ اور قلات کے مدارس و جامعات کے ناظم تعلیمات اور درجہ…
قرضے کے فراڈ سے بچیں
قرضے کے فراڈ سے بچیں online loan Applications مريم صافی بروقت Barwaqt ، پرسنل لون personal loan وغیرہ آن لائن قرضے فراہم کرنے والی ایپس ہیں جو پاکستان میں آن لائن قرض دے رہی ہیں یہ مضمون مکمل پڑھیںِ، خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس دلدل سے بچائیں اور چند ہزار کیلئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔ میں پچھلے سال جب پاکستان میں تھی تو ہماری میڈ نے کسی اپلیکیشن سے آنلائن ادھار لیا جو جب اس نے اپلائی کیا تو اپروول…
Islamabad 125 Union Councils (UC) List 2024
Islamabad 125 Union Councils (UC) List 2024 Form-9 LGE, ICT Islamabad 125 Union Councils (UC) List 2024 ECP issues final list of capital’s 125 union councils الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی یوسیز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کر دی ہے، الیکشن کمشن آپ پاکستان نے اسلام آباد کی 125 یونین کونسل (یو سی ) کی نئی اور فائنل لسٹ جاری کردی ہے۔ اس لسٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب کل یونین کونسل کی تعداد 125 ہے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن ان 125 یونین کونسل کی بنیاد…
نماز عید ٹائمنگ 2023
نماز عید ٹائمنگ 2023 ذیل میں پاکستان کے مختلف شہروں کی اہم مساجد میں نماز عید کے اوقات دیے گئے ہیں۔ نماز عید ٹائمنگ 2023 راولپنڈی اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید الفطر کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔ نماز عید 06:30 راولپنڈی اسلام آباد مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن، قبا مسجد آئی ایٹ مرکز، جامع مسجد اہلحدیث لاءق علی چوک واہ کینٹ، نماز عید 07:00 راولپنڈی اسلام آباد مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور، جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد پیرودھائی، جامع مسجد…
فطرانہ صدقہ فطر کی مقدار
فطرانہ صدقہ فطر صدقہ فطر 2023 صدقہ الفطر وہ صدقہ ہے جسے رمضان کے بابرکت مہینے میں ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے، یہ وہ صدقہ ہے جسے ایک مسلمان اپنی طرف سے اور اپنے تمام زیر کفالت افراد کی طرف سے ادا کرتا ہے، خواہ وہ بچہ ہو یا بالغ، اور اس کی قیمت چھوٹے بڑے سب کے لیے برابر ہے۔ صدقہ فطر میں انسانی بنیادی ضرورت کی غذائیں جیسے چاول، جو، آٹا، دال یا دودھ، اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں جو کمیونٹی کے لوگوں کے اہم…
مدرسہ اور یونیورسٹی کا تاریخی تعلق
مدرسہ اور یونیورسٹی کا تاریخی تعلق مولانا ابوعمار زاہد الراشدی ۵ مارچ کو جامعۃ الرشید کراچی کے سالانہ کانووکیشن اور الغزالی یونیورسٹی کی تعارفی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ پہلی نشست کی صدارت کا شرف ملا جبکہ تیسری نشست میں کچھ گزارشات پیش کیں جن کا خلاصہ قارئین کی نذر کیا جا رہا ہے۔ بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم صاحب، تمام معززین مہمانانِ خصوصی، شرکاء محفل اور وہ طلباء کرام جو آج مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کر کے اسناد لے کر جا رہے ہیں!…