آئی ٹی کی دنیا کے ڈیجیٹل مداری

(سیدعبدالوہاب شاہ) پہلے مداری صرف میلوں ٹھیلوں ، اور تقریبات میں نظر آتے تھے ، لیکن جدید دور میں مداری بھی جدید ہوگئے ہیں، ٹیکنالوجی کااستعمال بھی سیکھ لیا ہے اور اپنی ڈگڈگی بھی بدل لی ہے۔پرانے مداری سڑک کنارے جب ڈگڈگی بجاتے تھے آہستہ آہستہ لوگ ان کے اردگرد جمع ہونا شروع ہو جاتے، جومداری جتنے زور سے اور جتنی تیزی سےڈکڈگی بجاتا اتنے ہی زیادہ لوگ جمع کرلیتا تھا۔مداری کا یہ کمال ہوتا تھا کہ وہ اپنی باتوں اور جسم کی حرکات و سکنات سے لوگوں کو اپنے…

کیا عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا ناجائز ہے

کیا عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا ناجائز ہے (نکتہ: سیدعبدالوہاب شیرازی) غلط بات آج کل ایک غلط بات مشہور کردی گئی ہے کہ عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا یاکسی آیت،رکوع کا مفہوم علماءکی تفاسیر سے ذہن نشین کرکے بیان کرنا ناجائز ہے۔چنانچہ اس غلط بات کو پھیلانے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور عوام نے قرآن کریم کو محض برکت حاصل کرنے کی کتاب سمجھ کا طاقِ نسیان میں رکھ دیا ہے۔ہندوستان کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ یہاں 200سال تک انگریز حکومت کرکے گیا ہے،…

Al Nafi النافع

Al Nafi النافع النافع لایا کروڑوں روپے کے کورس صرف 2500 روپے میں Al Nafi تین کروڑ مالیت کے جدید ٹیکنالوجی کورسز صرف2500 روپے میں کریں فری سائن اپ  https://portal.alnafi.com/?ref=c96e84 سید عبدالوہاب شیرازی کیا آپ جانتے ہیں کینڈا  میں مقیم ایک محب اسلام اور محب وطن پاکستانی فیصل احمدنے  ایک ملین ڈالر یعنی پندرہ کروڑ روپے کی مالیت سے ایک ایسا آن لائن پلیٹ فارم بنایا ہے جس پر دنیا کے جدید ترین علوم اردو زبان میں آن لائن سکھائے جاتے ہیں۔ ان  کے آن لائن ٹریننگ پلیٹ فارم پر 20 سے…

وحدت امت

وحدت امت سید عبدالوہاب شیرازی حضور اکرم ﷺ 23 سال کے مختصر سے عرصے میں ایک عظیم انقلاب برپا کرکے اور دنیا کا عظیم الشان نظام قائم کرکے گئے تھے، پھر خلفائے راشدین نے اس نظام کو مزید پھیلایا اور مضبوط کیا۔ لیکن بدقسمتی سے آہستہ آہستہ اس نظام کو کچھ لوگوں نے خراب کرنا شروع کیا اور تنزلی آتی گئی، لیکن پھر بھی جیسے کیسے یہ نظام خلافت 1924 ؁ء تک قائم رہا۔ 1924 ؁ء میں باقاعدہ اس نظام کے خاتمے کا اعلان ہوا اور اس وقت سے لے…

ڈی جی آئی ایس پی آر اور جامعۃ الرشید کے ندیدے

ڈی جی آئی ایس پی آر اور جامعۃ الرشید کے ندیدے (سیدعبدالوہاب شیرازی) جامعۃ الرشید پاکستان کا معروف و مشہور مدرسہ ہے، جس کی نسبت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے۔ مفتی صاحب رحمہ اللہ نہایت ہی قناعت پسند اور حد درجہ متقی وپرہیزگار انسان تھے۔ ان کے ایک اشارے پر نہ صرف مال و دولت کے ڈھیر لگ سکتے تھے بلکہ لوگ اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہو جاتے تھے۔ مفتی صاحب کی خاص بات یہ تھی کہ وہ کسی سے متاثر نہیں…

ربیع الاول اور پیشہ ورخطیب و نعت خوان

ربیع الاول اور پیشہ ورخطیب و نعت خوان (عبدالوہاب شیرازی) ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے ، جیسے ہر پیشے سے تعلق رکھنے والوں کا کوئی نہ کوئی سیزن ہوتا ہے۔ مثلا سخت گرمی میں الیکٹرک کے آلات اے سی، کولر وغیرہ کے کام والوں کا سیزن ہے ، رمضان کپڑے کا کام کرنے والوں کا سیزن ہے، ذوالحجہ قصائیوں کا سیزن ہے باالکل اسی طرح ربیع الاول پیشہ ور خطیبوں اور نعت خوانوں کے سیزن کا مہینہ ہے۔ یہ قوال، نعت خوان اور خطیب وہ لوگ ہیں جنہوں…

ربیع الاول کا پیغام

ربیع الاول کا پیغام (نکتہ: سید عبدالوہاب شیرازی) ربیع الاول کے حوالے سے دو سوال پیدا ہوتے ہیں، ایک یہ کہ ہم تذکرہ رسول کیوں کرتے ہیں؟ دوسرا سوال یہ کہ اللہ کیا چاہتا ہے کہ ہم تذکرہ رسول کیوں کریں؟۔ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ: ۱۔ ہم تذکرہ رسول اس لئے کرتے ہیں تاکہ ہماری نسبت واضح ہوجائے، ہماری پوزیشن سامنے آجائے کہ ہم کس کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ دنیا میں طرح طرح کے کیمپ لگے ہوئے ہیں، طرح طرح کی دعوتیں، مذاہب اور ادیان ہیں۔…

10 جولائی

سید عبدالوہاب شیرازی آ ج صبح آذان فجر سے ایک گھنٹہ قبل زور دار دھماکوں سے اچانک میری آنکھ کھلی، پندرہ سے بیس سیکنڈ کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوتا اور میرے کمرے کی کھڑکی لرزجاتی۔ایسی گھبراہٹ جو عام طور پر کسی اچانک واقع یا زلزلے سے ہوتی ہے اور آدمی فورا ادھر ادھر بھاگتا ہے ایسی گھبراہٹ تو نہیں ہوئی۔ لیکن کلیجہ منہ کو آرہا تھا اور میں خلاف معمول اٹھا اور گھر سے باہر نکل گیا، یہ دھماکے ایک تسلسلے کے ساتھ تقریبا ہمارے گھر سے ڈیڑھ…

استقبال رمضان، قرآن اور اقامت دین کی جدجہد

(سید عبدالوہاب شیرازی) قرآن اور اقامت دین کی جدجہد حضورﷺ استقبال رمضان میں تین بار صحابہ سے پوچھتے تھے: مَاذا یَستَقبِلُکم وَ تَستَقبِلُون؟ قالھا ثلاثا، فقال عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ: یا رسول اللہ وحی نزل؟ قالا لا۔ قال: عدو حضر؟ قال لا۔ قال فماذا؟ قال: ان اللہ یغفر فی اول لیلة من شہر رمضانَ لکل اہل ہذہ القبلة۔ واشار بیدہ الیہا (ابن خزیمہ۔ شعب الایمان۔ منذری۔ الترغیب والترہیب) کون تمہارا استقبال کررہا ہےا ور تم کس کا استقبال کررہے ہو؟۔ یا فرمایا: ایک آنے والا تمہارے سامنے آرہا…

رمضان، قرآن اور ہم

سید عبدالوہاب شیرازی رمضان، قرآن اور ہم شَھْرُ رَمَضَانَ الذِی اُنزِلَ فِیہِ القُرآنُ ھُدی اللناس وبَیِّنٰت من الھدیٰ والفُرقَان(بقرہ) ہدایت کے دوپہلو ہدایت کا ایک پہلوہے نظری،فکری اور علمی ہدایت۔ جبکہ ہدایت کا دوسرا پہلو ہے عملی، اخلاقی اور زندگی کے معمولات کے ضمن میں ہدایت۔یعنی انسان میں یہ تمیز پیدا ہو اجائے کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے؟۔ پہلاپہلو جو کچھ نظر آرہا ہے یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ جو کچھ اس کے پیچھے ہے وہ حقیقت ہے۔ کائنات میں جو کچھ نظر آرہا ہے یہ حقیقت…