قسط43 وظیفہ کیا ہے؟

وظیفہ کیا ہے

وظیفہ کیا ہے؟ یہ ایک بہت ہی اہم سوال ہے کہ وظیفہ کیا ہے؟ عام طور پر لوگوں کے نزدیک وظیفہ سے مراد ایسے الفاظ ہیں جن کو پڑھنے سے وہ مقصد حاصل ہوتا ہے جس کے لیے ان الفاظ کو بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا سوال کرنے کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے۔ میرا کاروبار نہیں چل رہا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے کاروبار چلنا شروع ہو جائے۔ میں بہت مقروض ہوں مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس کے کرنے سے میرا قرض ختم ہو…

قسط42 روحانی آپریشن

42 روحانی آپریشن 1

روحانی آپریشن عملیات کی دنیا میں کچھ بہروپیے لوگوں کا روحانی آپریشن کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یعنی ان کا دعویٰ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ ایسی خفیہ طاقتیں اور قوتیں ہیں یا موکلات اور جنات ہیں جن کے ذریعے ہم لوگوں کی بیماریوں کا چند منٹ میں بغیر کسی تکلیف اور درد کے آپریشن کردیتے ہیں۔ یہ آپریشن انسانی جسم کے اندر کیے جاتے ہیں مثلا دل کا آپریشن، گردوں کا آپریشن، کانوں اور آنکھوں کا آپریشن وغیرہ وغیرہ۔ اس قسم کے لوگ کسی علاقے میں سر…

قسط41 خواب اور جادو

41 خواب جادو جنات 2

خواب اور جادو علماءنے جادو جنات کی علامات میں بعض علامات مختلف قسم کے خواب بھی بیان کیے ہیں۔ مثلا ڈراونے خواب آنا، چھپکلیاں، کتے شیر دیکھنا، وغیرہ وغیرہ۔ جب کوئی عورت یا مرد ایسی باتیں اور علامات سنتا ہے تو بلاوجہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے کہ مجھے بھی تو یہ خواب آتے ہیں اس لیے مجھ پر بھی جادو ہے۔ لہذا اس حوالے سے آپ کی رہنمائی کرنا نہایت ہی ضروری ہے کہ عام طور پر ہمارے خوابوں کی حقیقت اور وجہ کیا ہوتی ہے۔ سب سے…

قسط40 کیا جنات لگنے کی باتیں جھوٹ ہیں

40 جنات لگنے کی بات درست یا جھوٹ 3

کیا جنات لگنے کی باتیں جھوٹ ہیں؟ ماڈرن اور سیکولر طبقہ اس بات سے انکار کرتا ہے کہ جن انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں یا کسی قسم کا نقصان پہنچاتے ہیں۔ بلکہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو جنات کے وجود کا ہی منکر ہے، اس حوالے بحیثیت مسلمان ہمیں قرآن وسنت سے جو رہنمائی ملتی ہے وہ معلوم ہونی چاہیے۔ انسان کو جن لگنے کی قرآنی دلیل: الَّذِینَ یَاکُلُونَ الرِّبَا لَا یَقُومُونَ ِلَّا کَمَا یَقُومُ الَّذِی یَتَخَبَّطُہُ الشَّیطَانُ مِنَ المَسِّ (سورة البقرة: 275) ترجمہ: جو لوگ سود کھاتے…

قسط39 انسانی ذہن پر جادو کرنے کی جدید شکل

39 جادو کے جدید طریقے 4

انسانی ذہن پر جادو کرنے کی جدید شکل جس طرح دنیا میں باقی چیزوں نے ترقی کی ہے ایسے ہی کسی دوسرے انسان پر اثر انداز ہونے یا اسے اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے طریقوں نے بھی ترقی کی ہے۔ پہلے لوگ جانوروں پر سفر کرتے تھے اب گاڑیوں اور جہازوں پر سفر کرتے ہیں۔ یہ ارتقاءہے اور ارتقاءکا عمل ہر چیز میں جاری رہتا ہے۔ عالمی دجالی خفیہ تنظیموں نے انسانی ذہن کو کنٹرول کرنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں اور ان طریقوں سے گویا…

قسط38 جنات جسم میں کیوں، کب اور کیسے داخل ہوتے ہیں

38 جنات جسم میں کیسے داخل ہوتے ہیں 5

جنات جسم میں کیوں، کب اور کیسے داخل ہوتے ہیں جنات انسان کو کیوں تنگ کرتے ہیں؟ اور کیسے انسان پر مسلط ہو جاتے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ 1۔ کبھی انسان سے جنوں کا کوئی نقصان ہو جاتا ہے، چونکہ ہمیں تو وہ نظر نہیں آتے اس لیے ان کو یا ان کے بچوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں وہ بھی انسان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں تو نظر ہی نہیں آتے اس میں ہمارا کیا قصور ہے وہ پھر بھی…

قسط37 عورتوں پر جنات کے اثرات زیادہ کیوں

37 عورتوں پر جادو کے اثرات 6

عورتوں پر جنات کے اثرات زیادہ کیوں۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ عورتوں پر جنات کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی کیا وجوہات ہیں اس کا تھوڑا سا جائزہ لے لیتے ہیں۔ 1۔اس حوالے سے سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عورتیں عام طور پر کمزور عقیدے والی ہوتی ہیں۔ تعلیم کی کمی اور خاص طور پر دین اسلام اور اسلام کے بنیادی عقائد، اور قرآن فہمی سے دوری کی وجہ سے عوتوں کے عقائد بہت کمزور ہوتے ہیں، اور وہ ہر سنی سنائی بات…

قسط36 علم نجوم وغیرہ کا شرعی حکم

36 علم نجوم کا شرعی حکم 7

علم الاعداد، علم نجوم، علم رمل، علم جفر ان علوم کا شرعی حکم علم نجوم علم نجوم، رمل اور جفر کے نام سے تین علوم بہت مشہور ہیں، لیکن تینوں خیال آرائیوں اور تخمینوں پر مبنی ہیں۔علم نجوم میں ستاروں کے طلوع و غروب اور انسانی قسمت پر ستاروں کی تاثیر مانی جاتی ہے اور پیشن گوئیاں کی جاتی ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ اپنی کتاب میں رقم طراز ہیں کہ: قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: اللہ تعالی نے تاروں کو تین مقاصد کیلیے پیدا فرمایا ہے: آسمان کی زینت، شیاطین…

قسط 35 علم الاعداد، علم نجوم، علم رمل، علم جفر

35 علم نجوم ابجد 8

علم الاعداد، علم نجوم، علم رمل، علم جفر حساب کرکے مختلف غیب کی باتیں بتانے کے لیے عاملین علم الاعداد،علم نجوم، علم رمل اور علم جفر سیکھتے ہیں، کوئی تو ان غیرشرعی اور ناجائز علوم میںبہت مہارت حاصل کرتے ہیں اور کوئی چند ایک چیزیں سیکھ کر اپنی دکان کھول لیتے ہیں۔ ان علوم کی کیا حقیقت ہے اور کیا شرعی حیثیت ہے اسے جاننا نہایت ہی ضروری ہے۔بحیثیت مسلمان ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن وسنت اور صحابہ کرام کے راستے کو اختیار کریں، اور ایسے کسی…

قسط 34 حساب کروانا

34 حساب کروانا 10

حساب کروانا عملیات کی دنیا کی سب سے زیادہ ضروری سمجھی جانے والی چیز حساب کروانا سمجھی جاتی ہے۔ لہٰذا اس حوالے ہمارے لیے یہ جاننا نہایت ہی ضروری ہے کہ عاملین حساب کیوں لگاتے ہیں، کیسے لگاتے ہیں، اور ہمارا دین اسلام اس بارے ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے۔اس سارے معاملے کو آپ اس وقت تک نہیں سمجھ سکتے جب تک آپ اس پیشے کی تاریخ، ہسٹری اور حقیقت کو نہ سمجھیں۔لہٰذا پہلے آپ کو اس معاملے کی تاریخ بتاتے ہیں اور پھر آپ کو خود ہی سمجھ آجائے…