ای کامرس شروع کرنے کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے

ای کامرس E Commerce کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے۔ (سید عبدالوہاب شاہ ) ای کامرس کیسے سیکھیں مبتدی لوگوں کے ای کامرس کا تعارف۔ ای کامرس سیکھنے کا طریقہ آج سے دس بیس سال پہلے ای کامرس سیکھنے کے لیے اعلی ڈگریوں تک تعلیم حاصل کرنا پڑتی تھی، لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے، اب آپ اعلی ڈگریوں کے بغیر بھی ای کامرس سیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ باقاعدہ کسی یونیورسٹی سے ڈگری کورس بھی کرلیں تو بہت اچھا ہے۔…

آف پیج ایس ای او کیا ہے

آف پیج ایس ای او کیا ہے (سید عبدالوہاب شاہ) آف پیج ایس ای او  اور آن پیج ایس ای او میں یہ فرق ہے کہ آن پیج ایس ای او وہ ہوتی ہے جو آپ اپنے پیج پر کرتے ہیں اور وہ آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔ جبکہ آف پیج ایس ای او وہ ہوتی ہے جو پیج سے باہر ہوتی ہے اور مکمل آپ کے کنٹرول میں نہیں ہوتی۔ آف پیج ایس ای او کا اہم عنصر وہ لنکس ہیں جو دوسرے لوگ اپنی اپنی ویب سائٹ…

سی ٹی آر کیا ہے؟

سی ٹی آر آرگینک کلک تھرو ریٹ ( CTR Click-through rate) کیا ہے اور اسے بہتر بنانے کے 7 طریقے سی ٹی آر یعنی آرگینک کلک تھرو ریٹ سے مراد ان لوگوں کا فیصد ہے جو آپ کے سرچ انجن کی فہرست میں آتے ہیں اور درحقیقت آپ کی سائٹ پر کلک کرتے ہیں۔ بظاہر یہ بہت آسان معلوم ہوتا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں، اور بہت سے لوگ اسے نظر انداز بھی کر لیتے ہیں۔ اگرچہ آپ اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ کو کنٹرول نہیں کرسکتے لیکن ایسے…

ایس ای او کے دس بہترین کورسز

ایس ای او کے دس بہترین کورسز سرٹیفکیٹ کے ساتھ کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل میں رینک کرنے کے لیے بہترین ایس ای او کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ایس ای او میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایس ای او کورسزکرنا بھی ضروری ہیں۔آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو دس بہترین کورسز کے بارے بتاتے ہیں۔ گوگل کئی ایس ای او کورسز مفت فراہم کرتا ہے جنہیں گوگل کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ ان کورسز میں گوگل کی طرف سے وہ خاص ہدایات بھی ہوتی…

ایس ای او ماہر بننے کے لیے 10 ضروری مہارتیں

ایس ای او ماہر بننے کے لیے 10 ضروری مہارتیں (سید عبدالوہاب شاہ ) ایس ای او کیا ہے؟ ایس ای او (SEO Search engine optimization ) وہ عمل ہے جو آپ اپنی ویب سائٹ یا دیگر ویب سائٹس پر کرتے ہیں جس سے سرچ انجن متعلقہ لوگوں کو آپ کا مواد دکھاتا ہے، اور ٹریفک کا بہاو آپ کی ویب سائٹ کی طرف موڑتا ہے۔ ٹریفک کا بہاو اپنی ویب سائٹ کی طرف بذریعہ اشتہارات بھی موڑا جاتا ہے لیکن ایس ای او کے ذریعے آپ مفت میں ٹریفک…

چولستان خشک سالی

چولستان خشک سالی (سید عبدالوہاب شاہ) میں نے 2015 سے 2020 تک پانچ سال چولستان میں گزارے ہیں۔ چولستان  پنجاب کا صحرائی علاقہ ہے۔ جس کا کچھ حصہ ضلع بہاولپور اور کچھ حصہ بہاولنگر میں آتا ہے۔ اسی کے ساتھ انڈیا کا علاقہ راجستان بھی لگتا ہے۔ چولستان میں اچانک جاکر بچوں سمیت  آباد ہوجانا میرے لیے ایک نیا اور انوکھا تجربہ تھا، پندرہ سال پہلے جب روزے اکتوبر نومبر کے مہینوں میں ہوتے تھے اور ہر سال گرمیوں کی طرف بڑھ رہے تھے میں سوچا کرتا تھا جب مئی…

قسط47 آیات کے اسٹیکر

آیات کے اسٹیکر چونکہ وظائف کی بات چل رہی ہے اسی مناسبت سے ایک اور بات بھی سمجھ لیں تاکہ آپ کا تصور وظیفہ اور تصور قرآن درست ہو سکے۔ ہمارے معاشرے میں مختلف آیات کے اسٹیکر اپنی حاجات کے حصول کے لیے لگائے جاتے ہیں۔ ان میں بہت ہی مشہور اسٹیکر قرآن کی آیت: واللہ خیر الرازقین کا ہے۔ یہ اسٹیکر دکانوں گاڑیوں اور دیگر کاروباری مقامات دفاتر وغیرہ میں لگا دیا جاتا ہے، لوگوں کا یہ تصور ہے کہ اس اسٹیکر کے لگانے سے کاروبار میں اضافہ ہوتا…

قسط46 جادو جنات اور نفسیات

جادو جنات اور نفسیات جب میری قمیص پر کٹ لگے اور میرے کپڑوں پر خون کے چھینٹے پڑے۔ جادو اور جنات کی دنیا میں ایک بہت ہی اہم شکایت جو سننے میں ملتی ہے وہ کپڑوں پر کٹ لگنا اور خون کے چھینٹے پڑنا ہے۔ ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ یعنی مجھے گھر والوں نے بتایا کہ آپ کی قمیص پرکمر سے جگہ جگہ کٹ لگے ہوئے ہیں، جب میں نے قمیص اتار کر چیک کیا تو واقعی قمیص پر جگہ جگہ کٹ لگے ہوئے تھے اور…

قسط45 مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات

مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات مسلمان معاشرے میں عملیات کا کام پہلے عامل نجومی کیا کرتے تھے۔ جن کی دکانوں کے بورڈ کچھ یوں ہوا کرتے تھے۔ پروفیسر عامل نجومی۔ بنگالی بابا، وغیرہ۔ علمائے حق ہمیشہ نجومیوں، کاہنوں اور جادوگروں کی سرکوبی کرتے رہے، اور کیوں نہ کرتے جبکہ ہمارا قرآن و سنت اس بارے واضح اور دو ٹوک موقف اور عقیدہ ہمیں دیتا ہے۔ چنانچہ یہ سرکوبی کرتے کرتے کچھ لوگوں کو خیال آیاکہ لوگوں زیادہ رجحان اب بھی نجومیوں کی طرف ہے، اور لوگ خود تعویذ کا…

قسط44 جنات کی حاضری کی اقسام

جنات کی حاضری کی اقسام جنات کی حاضری حقیقی بھی ہوتی ہے اور جھوٹی بھی ۔مثلا کسی کے ساتھ جنات ہیں تو اس پر حاضری کہیں بھی اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، اس حاضری کے لیے کسی عامل کا ہونا ضروری نہیں بلکہ ویسے ہی گھر میں بھی حاضری ہو جاتی ہے۔ جبکہ دوحاضریاں ایسی ہیں جو فیک اور جھوٹی ہیں۔ ایک جھوٹی حاضری عاملین کی طرف سے مریض پر کی جاتی ہے اور ایک جھوٹی حاضری خود مریض کی طرف سے ہوتی ہے۔ پہلے عامل کی حاضری…