تعویذ ڈی کوڈنگ اور ان کی سکیمز تحریر: سید عبدالوہاب شاہ شیرازی معرکہ حق وباطل اس دنیا میں انسان کی آمد سے ہی شیطانیت کے ساتھ کشمکش کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ شیطانی قوتیں اپنا زور لگا رہی ہیں اور رحمانی قوتیں اپنا زور لگا رہی ہیں۔ چنانچہ شیطانی قوتیں ہر میدان میں ہر حربے اور ہر چربے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔انہی حربوں میں سے ایک حربہ عملیات کے میدان میں اچھے اچھے پڑھے لکھے لوگوں کو دھوکے میں ڈال کر گمراہ کرنا بھی ہے۔چنانچہ غیرمعروف الفاظ پر…
Category: قسط وار سلسلہ جادو نگری
قسط وار سلسلہ جادو نگری
مولانا سید عبدالوہاب شاہ کی تحریروں پر مشتمل دلچسپ، زبردست اور اہم مضامین پر مشتمل سلسلہ کے آرٹیکلز یہاں قسط وار شائع کیے جاتے ہیں۔
طلسماتی دنیا میگزین کی حقیقت
Books of Maulana Hassan Hashmi مولانا نایاب حسن ہاشمی اورطلسماتی دنیا میگزین کی حقیقت ہندوستان انڈیا دیوبند کے علاقے سے ایک میگزین کئی دہائیوں سے شائع ہو رہا ہے جس کا نام طلسماتی دنیا ہے۔ اس میگزین کے بانی ایڈیٹر مولانا نایاب حسن ہاشمی تھے جو اب فوت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تعلیم دارالعلوم دیوبند سے حاصل کی تھی لیکن بعد میں عملیات جیسے فضول اور گمراہی پر مبنی دھندے کے ساتھ ایسے منسلک ہوئے کہ اپنے قلم اور طلسماتی دنیا رسالے کے ذریعے دنیا بھر کے جادوگری کے…
طلسماتی دنیا میگزین
طلسماتی دنیا میگزین ہندوستان سے شائع ہونے والا رسالہ طلسماتی دنیا میگزین کی حقیقت اور حیثیت کیا ہے۔ کیا مولانا نایاب حسن قاسمی کے عملیات و تعویذات شرعا درست اور جائز ہیں ؟ کیا عملیات اور علم نجوم کے حوالے سے نایاب حسن قاسمی الہاشمی کا موقف درالعلوم دیوبند کا موقف ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ #Nukta #Jadu Tona आलिम मौलाना हसनुल हाशमी ►For Online Quran Teaching Click: https://etopk.com/online-teaching/ ►جادونگری اور جنات کی دنیا اس سلسلے کی تمام ویڈیوز یہاں دیکھیں https://www.youtube.com/watch?v=0JPiEXthDRI&list=PLsfUneIlh4Y2laDV0FEw0zHZ3uTw3Iapx&index=32 ►فہم عملیات کورس ویڈیوز…
قسط 29 عملیات سیکھنے کا طریقہ
عملیات سیکھنے کا طریقہ سید عبدالوہاب شاہ شیرازی بہت سارے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی عملیات سیکھ لیں، مجھے بھی میسج اور کالیں آتی رہتی ہیں کہ آپ ہمیں عملیات سکھائیں، ہم مخلوق خدا کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،چنانچہ شیطانوں نے اس مسئلے کو بھی کمائی کا دھندہ بنا لیا ہے، وہ لوگوں کو عملیات سکھانے کے نام پر بھاری فیسیں وصول کرکے لوٹتے ہیں۔انہوں نے عملیات سکھانے کے لیے طرح طرح کے نصاب بنا رکھے ہیں، قرآن کی مختلف آیات کے عجیب عجیب چلے اپنی…
قسط 28 خانقاہی نظام اور لٹیرے
خانقاہی نظام اور لٹیرے سید عبدالوہاب شاہ شیرازی خانقاہی نظام کی چھتری تلے لٹیروں کے دو گروہ پاکستان وہندوستان میں لٹیروں کے دو گروہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان میں یہ دونوں گروہ بہت سرگرم ہیں لیکن کوئی حکومت اور کوئی قانون انہیں لگام ڈالنے والا متحرک نظر نہیں آتا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے یہ دو گروہ کون سے ہیں تو جان لیجیے ایک گروہ خانقاہی نظام کی چھتری تلے ان جعلی پیران عظام، ان جعلی پیران طریقت اور گدی نشینوں کا ہے…
قسط 27 عامل اور بازاری کتب میں درج ذیل وظائف
عامل اور بازاری کتب میں درج ذیل وظائف پراسرارعلوم پر تحقیق کے آغاز کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزراتھا کہ میرے ایک قریبی عزیز نے مجھے بتایا کہ ہم پرکسی نے بہت سخت جادو کررکھاہے جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ اگرہوسکے تواس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کرو۔ ان دنوں نہ توعملیات کے اسرار ورموز سے کچھ آگاہی تھی اور نہ ہی کبھی عملیات کوپرکھنے کا موقع ملا تھا۔ اس لئے اپنے عزیز کے ہمراہ ایک ماہر عامل کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جو میرے جاننے والے…
قسط 26 ٹیلی پیتھی
ٹیلی پیتھی سیکھنے سے انسان پاگل کیوں ہوجاتا ہے؟ ”دولت شہرت اور کامیابی کے موضوع پر ڈاکٹرصاحب کے لاجواب ‘حیرت انگیز لیکچرز جو آپ کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ سائنسی ‘ نفسیاتی اور روحانی طریقے سے دولت ‘شہرت اورکامیابی کے خواہشمند سنجیدہ لوگوں کے لئے انمول تحفہ تفصیلات کے لئے جوابی لفافہ ارسال کیجئے۔“ یہ اس اشتہار کے مضمون کا ایک نمونہ ہے جو اکثر اخبارات میں شائع ہوتاہے۔ جس پر نمایاں حروف میں لکھاہوتاہے کہ ”جن قابوکیجئے“اس اشتہار میں پرکشش اور دلفریب الفاظ کے ذریعے بے روزگار‘ پریشان حال‘…
قسط 25 جعلی عامل اور توہین قرآن
توہین قرآن کامرتکب عامل: میں جن حقائق سے پردہ اٹھانے کاجرم کررہاہوں‘ اس سے بہت سے لوگوں کو تکلیف توہو گی لیکن آخر کب تک ہم حقائق سے منہ چھپاتے رہیں گے۔ میری اس تحریر کی بنیاد عملیات کے میدان میں ذاتی تجربہ اور ان گنت عاملوں سے ملاقات کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی ہے۔ مجھے بہت سے عاملوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ایک بدنصیب عامل جو اب اس دنیائے فانی سے کوچ کرچکا ہے‘ اللہ جانے اس کا انجام کیا ہوگا۔جب وہ کسی…
قسط 24 عملیات سے توبہ کرنے والے کی کہانی
عملیات سے توبہ کرنے والے استادبشیر احمد کی سبق آموز خودنوشت جب میں نے عملیات کی دنیا میں قدم رکھا: یہ1960ءکی بات ہے۔ میری عمر14برس تھی۔ ان دنوں میری چچی جان پر جنات کا سایہ تھا۔ آئے دن کوئی نہ کوئی عامل‘ جنات کو ماربھگانے کے لئے بلایاجاتا لیکن تمام تردعووں کے باوجود وہ جنات کسی کے قابو میں نہ آتے۔ بہرحال مجھے اس وقت یہ خیال آیا کہ ضرور کوئی ایسا عمل سیکھنا چاہئے کہ اگر کہیں ضرورت پڑجائے تو اس سے کام لیاجاسکے یا کسی کی پریشانی کو دورکرنے…
قسط 23 جن نکالنے کے جھانسے میں عصمتیں پامال
بی بی سی کی رپورٹ: پاکستان میں کالا جادو کرنے کاڈھونگ کرنے والے نام نہادجادوگراورعامل‘ جادوپریقین رکھنے والے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کررہے ہیں۔ اپنے دل میں اچھی بری ممکن ناممکن خواہشات لئے جادوگروں کے پاس جانے والے افراد ان شعبدہ باز جادوگروں کی انگلیوں پرکٹھ پتلیوں کی طرح ناچتے ہیں۔17جولائی 2002ءکو بی بی سی نے اس بارے میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ برائی کے دیوی دیوتاوں کوخوش کرنے کے لئے اوران دیکھے موکلوں کو قابو کرنے کے لئے جادوگروں کے ساتھ…