ہیلتھ جنرل ازم میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ تحقیقی تحریر اورہیلتھ جنرل ازم (Health Journalism) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ڈپلومہ) اہلیت کا معیار: یہ پروگرام صحت اور حیاتیاتی علوم کے مختلف شعبوں میں گریجویٹس کے لیے کھلا ہے جن میں شامل ہیں: • ڈاکٹرز (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس) • فارماسسٹ • نرسز • پبلک ہیلتھ ماہرین • فزیوتھراپسٹ • بی ای ایم ایس • ایف ٹی جے (فاضل طب و جراحت) • بی ایچ ایم ایس • غذائیت کے ماہرین • ایپیڈیمیالوجسٹ •…
Category: طب و صحت
اس کیٹگری میں طب و صحت ، مختلف بیماریوں اور ان کے علاج، جڑی بوٹیوں کا تعارف، نسخہ جات سے متعلق معلومات اور تازہ ترین تحقیقات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر قانون مفرد اعضاء طب پاکستانی کے نظریے کے مطابق مضامین پوسٹ کیے جاتے ہیں۔
نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم
نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم مورخہ 17 دسمبر بروز اتوار صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی صدارت میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل کونسل فارطب کے سالانہ امتحان 2023کے پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں بالترتیب گولڈ،سلور اور براؤن میڈلز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محترم جناب پروفیسر حکیم منصورالعزیز مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس ،اراکین نیشنل کونسل فارطب جناب حکیم مختار احمد برکاتی ،جناب حکیم مولانا محمد اکبر درس،جناب حکیم ڈاکٹر محمد…
چھ مزاج چھ سہ نسخے
چھ مزاج چھ سہ نسخے چھ انسانی مزاجوں کے لیے ایسے چھ نسخے جو صرف تین تین اجزا پر مشتمل ہیں اور انہیں بنانا بہت آسان ہے۔ 1۔ترونی(اعصابی عضلاتی) برہمی بوٹی، گل سرخ، خبازی۔ ان تینوں کی پھکی بنائیں اس نسخے کا مزاج تر سرد یعنی اعصابی عضلاتی ہے۔ 2۔ ترمدا(اعصابی غدی) گل دھاوا، ناگ کیسر، گل مداریعنی آک کے پھول ۔ ان تینوں کی پھکی بنائیں اس نسخے کا مزاج تر گرم یعنی اعصابی غدی ہے۔ 3۔ ترپھلا(عضلاتی اعصابی) ہریڑ، آملہ، بہیڑہ۔ ان تینوں کی پھکی بنائیں اس نسخے…
خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا
خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا مکمل فارمولا اور طریقہ تیاری اعضاء رئیسہ (دل ، دماغ ، جگر ) کو طاقت دیتا ہے ، دل کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے خاص طور پر مفید ہے ، دل کی دھڑکن گھبراہٹ اور خیالات کی پریشانی اس کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے ، بیماری سے اچھا ہونے کے بعد جو ضعف و نقاہت باقی رہ جاتی ہے اس کے ازالہ کے لیے بہت اچھی چیز ہے ، حکماء حاذق سے گذارش ہے کہ اس پر اپنی حکیمانہ روشنی ڈالیں مزید…
شاہ بلوط ریں کا پھل
شاہ بلوط ریں شاہ بلوط کے پھل کوپشتو میں پرگڑے یا سیڑے چیڑے ، جبکہ ہندکو زبان میں ریں کہا جاتاہے ۔انگریزی میں chestnut یا Acorns بھی کہتے ہیں۔ ہندی میں سیتاسپاری ،سندھی میں شاہ بلوط ماہیت۔ یہ ہمیشہ سبز رہنے والا ایک عظیم الشان پہاڑی درخت ہے۔جس کی لکڑی بہت سخت جان ہوتی ہے جس سے فرنیچر بھی بنایا جاتا ہے۔ اس کے پھل گول ہوتے ہیں۔جس کو شاہ بلوط کہاجاتا ہے۔اورکچھ کے پھل لمبوترے ہوتے ہیں۔اسی کو سیتاسپاری بھی کہاجاتاہے۔ رنگ۔ تازہ سبز ہوتا ہے جبکہ خشک زردی…
مال کنگنی
مال کنگنی مال کنگنی کو لاطینی سلے سٹیرس پینے کولیٹا (Celastrus Peniculatas) کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں (Staff Tree)کہتے ہیں۔ مال کنگنی ایک بیل نما پودا ہے جس کے بیج بہت شہرت رکھتنے ہیں۔ ویسے تو مال کنگنی کے بیج بہت سارے امراض میں مستعمل ہیں لیکن خاص طور پر حافظے کی مضبوطی کے لیے ان کا استعمال کافی شہرت رکھتا ہے۔ اس کی بیل اور اس کے پتے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ مئی کے آخر میں اس کے ساتھ پھول لگتے ہیں اور جولائی میں پھل پک جاتا ہے۔…
روماٹائیڈ آرتھرائٹس
روماٹائیڈ آرتھرائٹس 𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬 آرتھرائٹس کی ایک قسم روماٹائیڈ آرتھرائٹس ہے جس کو عام زبان میں گنٹھیا بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں آپ کا مدافعتی نظام آپ کے جسم کے صحت مند خلیوں پر غلطی سے حملہ کرتا ہے، جس سے جسم کے متاثرہ جوڑوں میں سوزش ہوتی ہے۔ جو پٹھوں اور جوڑوں میں درد سوجن ، پٹھوں کی سختی اور جوڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ ■ علامات: 𝐒𝐲𝐦𝐩𝐭𝐨𝐦𝐬 ● ایک سے زیادہ جوڑوں میں درد یا سختی ۔ ● ایک…
فائبرومائلجیا
فائبرومائلجیا 𝑭𝒊𝒃𝒓𝒐𝒎𝒚𝒂𝒍𝒈𝒊𝒂 فائبرومائلجیا ایک لمبے دورانیے والی بیماری ہے جس میں آپ کے پورے جسم میں درد اور ہاتھ لگانے پر دکھن محسوس ہوتی ہے, اس کے ساتھ ہی تھکاوٹ اور نیند بھی متاثر ہوتی ہے. اس بیماری کی وجہ ابھی تک نہیں پتہ چل سکی لیکن اس کا علاج ممکن ہے. جن لوگوں کو فائبرومائلجیا ہو ان میں درد کی حساسیت کافی بڑھ جاتی ہے. جسم کے جوڑوں, پٹھوں اور مہروں کے ارد گرد کھچاؤ ہوتا ہے. آرام کرنے کی کوشش سے درد کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے…
گل قاصدی Dandelion
گل قاصدی ۔ ککروندا Dandelion (سید عبدالوہاب شاہ) ڈینڈیلین کے پھول صبح کے وقت سورج کے ساتھ کھلتے ہیں اور شام کو یا اداس موسم میں بند ہوجاتے ہیں۔ گہرے بھورے رنگ کی جڑیں مانسل اور ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں اور ایک سفید دودھیا مادے سے بھری ہوتی ہیں جو کڑوی اور قدرے بدبودار ہوتی ہے۔ اس پودے کی ایک خاص نشانی یہ ہے کہ اس کے پھول ختم ہونے کے بعد ہواؤں میں دیر تک محو پرواز رہنے والا نرم سفید روئیں دار بیج اس میں سے نکلتا ہے اور…
سپائرولینا spirulina
سپائرولینا spirulina میٹھے پانی کا خلیہ اشنہ (سید عبدالوہاب شاہ) اسپائرو لینا پانی کے اوپر سبز رنگ کا ایک تہہ کی شکل میں لگنے والا ایک پودا ، بوٹی یا بیکٹریا ہے جو پانی اور پانی کے آس پاس پتھروں کو ڈھانپ لیتا ہے۔ 1974 میں ایک جرمن سائنسدان نے اس کا نام سپائرولینا رکھا تھا اور پھر تحقیقات کے بعد اقوام متحدہ نے اسے سپرفوڈ کے درجے میں شامل کر لیا تھا۔ 1992ء میں عالمی ادارہ صحت نے سپائرولینا کو اکیسویں صدی کی بہترین غذائی پروڈکٹ قرار دیا۔ سپائرولینا…