ہم پاکستانی ڈیجیٹل فیلڈ میں ناکام کیوں ہیں؟؟؟

حامد حسن

کیا آپ جانتے ہیں بنگلہ دیش اور انڈین فری لانسرز دنیا بھر میں ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر اورسروس پروائڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔ بنگلہ دیش موسٹ کریٹیو اینڈپروفیشنل گرافکس ڈیزائنرز کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اپنا نام بنا رہا ہے۔۔۔ کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں گرافکس ڈیزائننگ یا کوئی بھی ایک سکل کو سیکھنے کی کم سے کم مدت کتنی رکھی جاتی ہے؟ 120 دن۔۔۔ چار ماہ ایک ہی سکل پر محنت اور شوق سے لگائے جائیں بھرپور پریکٹس کی جائے تو اس فیلڈ…

” حکومت مجھے نوکری دے یا گولی مار دے”

حامد حسن

چند دن قبل ایک تصویر دیکھی جس میں ایک پڑھے لکھے نوجوان نے بورڈ لکھا ہوا تھا ” حکومت مجھے نوکری دے یا گولی مار دے” یہی نوجوان اگر اسی جگہ سبزی فروٹ کا ٹھیہ لگا لیتا، چپس، پکوڑے سموسے، دھی بھلے کی ریہڑی لگا لیتا تو اس کو یہ جملہ لکھنے یا حکومت سے اپیل کرنے کی ضرورت ہی نہ رہتی۔۔۔ لیکن نا جی ہر ڈگری ہولڈر، پڑھا لکھا نوجوان نوکری کو ہی اپنا حق سمجھتا ہے۔۔۔ ڈگری لے لی تو اب حکومت اور اداروں کا حق ہے کہ…

اپنے بچوں کو ہنرمند بنائیں۔ ان کا مستقبل سنور جائے گا۔۔۔

حامد حسن

اپنے بچوں کو ہنرمند بنائیں۔ ان کا مستقبل سنور جائے گا۔۔۔ ہنرمندی کا راستہ انہیں خوشحالی کی منزل تک پہنچائے گا۔۔۔ کیا آپ اپنے بچوں کے لئے یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ جتنی مشکلات آپ نے سہی، جتنی محرومیاں آپ نے دیکھی، جتنے مصائب و آلام آپ نے برداشت کئے، جتنی تکلیفیں آپ نے اٹھائی آپ کی اولاد بھی اتنی تکلیفیں برداشت کرے۔۔۔؟؟؟ یقیناً کوئی باپ اپنی اولاد کے لئے تکلیف اور محرومی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ حالات مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں،…

دوسروں کو ماہانہ لاکھوں کمانے کے مشورے دینے والے خود کتنا کماتے ہیں۔۔۔؟؟؟

حامد حسن

دوسروں کو ماہانہ لاکھوں کمانے کے مشورے دینے والے خود کتنا کماتے ہیں۔۔۔؟؟؟ ایسا کوئی بھی بندہ جویوٹیوب، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہانہ لاکھوں کمانے کی ٹپس اینڈ ٹرکس بتائے یا کورسز کروائے ایسے بندے سے پوچھنا چاہئے کہ آپ کا اپنا یوٹیوب چینل کون سا ہےاور آپ اس سے کتنا کما رہے ہیں، آپ نے خود ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ سے کتنا کمایا ہے۔۔۔ ایک سال قبل کی بات ہے پاکستان کے ایک چوہدری صاحب ہیں ان کی مارکیٹنگ کا طریقہ بہت انوکھا اور عجیب مضحکہ خیز…

اپنی فیس بک وال سے آپ کتنا بزنس کر لیں گے

حامد حسن

اپنی فیس بک وال سے آپ کتنا بزنس کر لیں گے, کتنے گاہک زیادہ کر لیں گے, کتنی مزید پروڈکٹس مارکیٹ میں لا سکیں گے, کتنے مزید نئے آئیڈیاز پر کام کر لیں گے۔۔۔ اگر آپ کی آئیڈی کسی وجہ سے بند ہوجائے تو دکانداری متاثر ہوگی, روز کی بنیاد پر فالورز کا اضافہ ہورہا تھا وہ سب دوبارہ زیرو سے شروع کرنا پڑے گا۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ فیس بک آئی ڈی سے کوئی چیز بیچنا صرف خرچہ پانی پورا کرتی ہے گھر کا کچن چلا سکتی…

بارہ سال کا بچہ ہے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کما رہا ہے

حامد حسن

ارسلان 12 سال کا بچہ ہے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کما کر اپنے والد کو دے رہا ہے, اس بچے نے خوب محنت شوق اور دل لگی سے گرافکس ڈیزائننگ سیکھی, کورل ڈرا, فوٹوشاپ, الیسٹراٹر سیکھے اس کے والد نے اپنے بچے پر انویسٹ کیا پرنٹنگ ایجنسی بنائی, پینا فلیکس اور پرنٹنگ مشین لے کر کام شروع کر دیا اور اب یہ 12 سالہ بچہ اپنے والد کو ماہانہ تقریباً ڈیڑھ, دو لاکھ بچت کر کے دے رہا ہے, سابقہ الیکشن میں اس بچے نے تقریباً 24 لاکھ کا…

آن لائن فراڈ

حامد حسن

آن لائن فراڈ آج ایک دوست نے بتایا کہ اس کے بھائی نے دو ماہ قبل ایک آن لائن ارننگ کمپنی میں 4 لاکھ روپے انویسٹ کئے اور اب پتہ چلا کہ فراڈ ہوگیا کمپنی کی ویب سائٹ نہیں کھل رہی, آفس جا کر معلوم کیا تو پتہ چلا کہ کمپنی بہت سارے لوگوں کی انویسٹمنٹ لے کر بھاگ چکی ہے۔۔۔ بارہا اس موضوع پر لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں کہ آن لائن فیلڈ میں دھوکہ فراڈ سے بچیں۔۔۔ یاد رکھیں۔۔۔! ایسی کوئی ویب سائٹ یا کمپنی جو ایڈ…

ایک دن کی تین کروڑ سے زیادہ تنخواہ

حامد حسن

وہ شخص جو ایک دن کی تین کروڑ سے زیادہ تنخواہ لیتا ہے جس کو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی “گوگل” پاکستانی حساب سے سالانہ تین سو کروڑ روپے سے زیادہ تنخواہ اور مراعات دیتی ہے۔۔۔۔ ہم بات کر رہے ہیں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ اور مراعات لینے والے، دنیا کی سب سے بڑی اور معروف کمپنی “گوگل” کے سی ای او “سُندرپچائی” کی۔۔۔ ———– سندر پچائی انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں ایک غریب الیکٹریکل انجینئر رگوناتھ پچائی کے گھر 12…

معزور افراد کےلئے گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کی کاوش

حامد حسن

معزور افراد کےلئے گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کی کاوش۔۔۔ اگر آپ خود یا آپ کا بھائی, بہن, بیٹا, بیٹی, رشتہ دار, دوست, فیملی ممبر یا کوئی بھی جاننے والا کسی بھی جسمانی معزوری کا شکار ہیں اور گھر بیٹھے باعزت طریقے سےعمر بھر آن لائن کام کر کے بہترین آمدن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ان کے لئے ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں معزور افراد کا خصوصی کوٹہ ہوتا ہے حکومت کی طرف سے معزور افراد کو دوسروں کی بنسبت زیادہ اہمیت اور ریلیف دی…

ائمہ مساجد کی پرسان حالی

حامد حسن

ائمہ مساجد کی پرسان حالی ایک مفتی صاحب ہیں لاہور کی ایک پوش سوسائٹی میں امام مسجد اور مدرس ہیں، یہ مسجد انتہائی لگزری اور عالیشان ہے، اس مسجد کے مقتدین میں 70 فیصد سے زیادہ لوگ امیر ترین ہیں، ہر سال حج اور چار پانچ عمرے تو کر ہی لیتے ہیں۔۔۔ اس عالیشان لگزری مسجد کے امام و خطیب مفتی صاحب پچھلے 3 سال سے یہاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل کوئی امام مسجد ہذا میں ایک سال سے زیادہ نہیں گزار سکا، امامت، خطابت، نکاح،…