خشخاش کے عجیب فوائد کیا آپ نے کبھی خشخاش کے دانے کھائے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ اس عام دستیاب چیز سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد سے خود کو محروم کررہے ہیں۔ جی ہاں آپ کو یقیناً ان دانوں کے فوائد معلوم نہیں ہوں گے۔ یہ بیج متعدد ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی عام ملتے ہیں جبکہ ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں سفید اور گہرے رنگت والے بیج ، جن کے فوائد درج ذیل ہیں نظام ہاضمہ…
Category: طب و صحت
اس کیٹگری میں طب و صحت ، مختلف بیماریوں اور ان کے علاج، جڑی بوٹیوں کا تعارف، نسخہ جات سے متعلق معلومات اور تازہ ترین تحقیقات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر قانون مفرد اعضاء طب پاکستانی کے نظریے کے مطابق مضامین پوسٹ کیے جاتے ہیں۔
غصہ اور صحت
ماہرین طب متفق ہیں کہ غصہ ہماری جسمانی صحت کے لیے سب سے زیادہ خطرناک جذبہ ہے۔ یہ ہمیں ذہنی طور پر شدید دباؤ میں مبتلا کرسکتا ہے، دل کی دھڑکن، نبض اور فشار خون کو اچانک بلندی پر پہنچا دیتا ہے جس سے فوری طور موت واقع ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ ہاں پر آپ کو بتایا جارہا ہے کہ غصہ ہمارے جسم کو کس طرح نقصان پہنچاتا ہے اور اس سے ہمیں کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ یقیناً اسے پڑھنے کے بعد آپ غصہ کرنے سے قبل…
لاعلاج ذیابیطس کا علاج آپ کے اپنے ہاتھ میں
کیا آپ ذیابیطس کے شکار ہیں جسے لاعلاج مرض بھی قرار دیا جاتا ہے تو ہفتے میں 3 بار پندرہ، 15 منٹ کی سخت ورزش کرنا اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہفتے میں 3 بار ورک آﺅٹ کرنا انسولین کی حساسیت کو اتنا ہی بہتر بناتا ہے جتنا 45 منٹ کی ورزش۔ انسولین کی حساسیت ذیابیطس ٹائپ ٹو کی علامت ہوتی ہے اور اس…
روزانہ تین کھجوریں کھانے کے فوائد
نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک ہفتے تک 3 کھجوریں کھانے سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں کینسر سے بچاؤ، نظام ہاضمہ کی بہتری،ہڈیوں کی مضبوطی، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت کئی فوائد شامل ہیں۔ آنتوں کے کینسر سے بچاؤ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کھجور میں صحت بخش اجزاء بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کی افزائش روک کرمفید بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ انتہائی…
دال چاول سے دنیا کو بچایا جاسکتا ہے
کیا دال چاول دنیا کو بچا سکتا ہے؟، بڑھتی آبادی کے سبب دنیا کے گھٹتے وسائل پر بوجھ کم کرسکتا ہے؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی خوراک کی پیداواراور کھانے پینے کی عادات میں بنیادی تبدیلیاں لے آئیں تو سال 2050 تک دس ارب تک پہنچ جانے والی دنیا کی آبادی کا مستقبل کسی حد تک محفوظ بنا سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ غذائی قلت یا جان لیوا بیماریوں کی وجہ سے قبل از وقت موت کے منہ میں جانے والے ایک کروڑ سولہ…
کالے چاول شوگر کیلئے کتنے فائدہ مند
کالے یا سیاہ چاول ، چاولوں کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی شاید جانتے ہوں گے کیونکہ ان چاولوں کا استعمال روز مرہ میں نہیں کیا جاتا۔ ان چاولوں کی بڑی مقدار انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ میں پائی جاتی ہے، بھارتی ریاست مانیپور میں کالے چاول ’چکھائو‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ کاے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای اور اینٹی آکسائڈنٹ کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں برائوں چاول کے برابر فائبر موجود ہے اور ذائقےمیں بھی یہ برائون چاول…
ناشتے کے وہ سنہری اصول جو آپ کو ہمیشہ فٹ رکھیں
جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر اس صورت میں جب آپ کچھ اصولوں پر عمل کریں۔ اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ آسٹریلیا کی میکوائر یونویرسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 4 دن زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنا بھی نمایاں دماغی تبدیلیوں کا باعث…
لہسن کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟
لہسن کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟ ویسے تو لہسن پاکستان میں بیشتر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ اس کے فوائد جانتے ہیں؟ یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔ اگر آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں تو لہسن کے یہ چند حیران کن فوائد جاننا ہوسکتا ہے کسی موقع پر کام آجائے۔ دانتوں کے درد سے…
آپریشن سے بچوں کی پیدائش کا خطرناک کھیل
آپریشن سے بچوں کی پیدائش کا خطرناک کھیل (سید عبدالوہاب شیرازی) حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش مٹی سے ہوئی۔ پہلے ایک پتلا بنایا گیا اور پھر اس میں روح پھونک دی گئی۔ پھر آدم علیہ السلام کی پسلی سے حضرت حواء علیہاالسلام کی پیدائش ہوئی۔ پھر جب دونوں دنیا میں آئے تو ان سے آگے انسانی نسل پھیلی اور بچوں کی پیدائش ایک خاص عمل کے بعد عورت کے رحم سے ہوتی رہی۔ آج سے دس ہزار سال قبل حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج سے تقریبا…