Tamarind syrup شربت املی

Tamarind syrup شربت املی شربت املی کے اجزا اجزاء نسخہ۔ املی ایک پاؤ۔ آلو بخارا۔ایک پاؤ۔ زرشک شریں۔50 گرام ادرک تازہ 50 گرام عرق کاسنی 4 لیٹر ترتیب و ترکیب:- آلو بخارہ۔ املی اور زرشک 1 لیٹر عرق کاسنی میں 12 گھنٹے کےلیے بھگو دیں بعد میں ہلکا جوش دے کر اچھی طرح کپڑے سے چھان لیں ادرک کو چھیل کر تھوڑے سے پانی میں گرینڈ کر کے چھان لیں ۔ 3 کلو چینی شامل کرکے شربت تیار کریں ۔ ست لوبان 3 گرام شامل لازمی کریں تاکہ آپ کا…

سیلان الرحم

بسم اللہ الرحمن الرحیم سیلان الرحم خواتین کے اعضائے مخصوصہ یعنی اندام نہانی سے سفید رنگت یا پیلےرنگ کی رطوبت کے بہنے کو سیلان الرحم (لیکوریا) کہتے ہیں۔ *اسباب* خون کی کمی ،عام کمزوری،نفساتی جزبات کی زیادتی،کثرت اسقاط،۔ورم اندام نہانی ،آتشک،سوزاک،غیر اخلاقی سرگرمیاں،اخلاط اربعہ میں سے کسی خلط کا بگڑ جانا،کثرت مباشرت۔ *علامات* اندام نہانی میں خارش ہوتی ہے اس میں سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے،کمر میں درد رہتا ہے،طبیت میں سستی رہتی ہے،جسم کمزور ہوتا جاتا ہے،چہرے پر چھائیاں نظر آتی ہیں،حمل قرار نہیں پاتا۔…

فالسہ

فالسہ دیگر نام: عربی میں فالسہ ،فارسی میں پالسہ ،سندھی میں پھا روان ،بنگالی میں پھا لسہ ،انگریزی لاطینی میں گریویا ایشیا ٹکا کہتے ہیں ماہیت فالسہ کا درخت دو قسم کا ہوتا ہے (۱) فالسہ شربتی کا پودا چھوٹا دو فٹ سے چھ فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔اس کا پھل شروع میں ترش بعد میں میٹھا چاشنی دار ہوتا ہے۔اس میں پانی زیا دہ ہوتا ہے۔فالسہ شکری کا درخت توت کی طرح لگ بھگ آٹھ گز اونچا ہوتا ہے۔اس میں گودا زیادہ اور پانی کم ہوتا ہے۔پہلے یہ کھٹ…

دستور المرکبات اصول و قوانین ترکیب ادویہ

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) ٭٭٭٭٭  مترجم  جناب حکیم و  ڈاکٹر ارشد ملک  صاحب ملتانی ( ,  &فاضل طِب و جراحت D.H.M.S)  1 دواؤں کا قوام اور قوامی ادویہ دستور المرکبات  دواؤں کا قوام اور قوامی ادویہ قوامی ادویہ سے مراد وہ دوائں ہںٹ جو شکر، شہد، نبات سفید (مصری) قند سیاہ، راب، شکّر سرخ اور کھانڈ وغیرہ کے قوام مںا شامل کر کے تیار کی جاتی ہںر ، مثلاً اطریفلات، جوارِشات، معاجین، لعوقات خمیرہ جات اور مربہ جات وغیرہ۔ معیاری قوام معیاری قوام کی پہچان کا دار…

سینبل کا درخت

سینبل کا درخت سینبل’’سینبھل‘‘ (Silk Cotton Tree) سینبل – سینبھل – مُوصلی سینبھل مختلف نام:مشہور نام سینبل-ہندی سمبل،سیمبر-سنسکرت شال ملی-پنجابی سمبل-بنگالی رکت سمل-فارسی سینبھل-گجراتی شملو-مرہٹی سانوری،شینوری-لاطینی میں بم بیکس مالاباریکم(Bombax Mala Baricum)اور انگریزی میں سلک کاٹن ٹری(Silk Cotton Tree)کہتے ہیں۔ شناخت: یہ ایک بڑا درخت ہے جس کے تنے اور شاخوں پر تیز کانٹے ہوتے ہیں۔ یہ درخت ہندوستان۔لنکا، برما، سماٹرا کے گرم حصوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا پھل آک کے ڈوڈوں کی طرح ہوتا ہے۔ اندر بیج نرم روئی میں لپٹے ہوئے نکلتے ہیں۔ چھال نیلگوں رنگ کی…

قسط47 آیات کے اسٹیکر

آیات کے اسٹیکر چونکہ وظائف کی بات چل رہی ہے اسی مناسبت سے ایک اور بات بھی سمجھ لیں تاکہ آپ کا تصور وظیفہ اور تصور قرآن درست ہو سکے۔ ہمارے معاشرے میں مختلف آیات کے اسٹیکر اپنی حاجات کے حصول کے لیے لگائے جاتے ہیں۔ ان میں بہت ہی مشہور اسٹیکر قرآن کی آیت: واللہ خیر الرازقین کا ہے۔ یہ اسٹیکر دکانوں گاڑیوں اور دیگر کاروباری مقامات دفاتر وغیرہ میں لگا دیا جاتا ہے، لوگوں کا یہ تصور ہے کہ اس اسٹیکر کے لگانے سے کاروبار میں اضافہ ہوتا…

قسط46 جادو جنات اور نفسیات

جادو جنات اور نفسیات جب میری قمیص پر کٹ لگے اور میرے کپڑوں پر خون کے چھینٹے پڑے۔ جادو اور جنات کی دنیا میں ایک بہت ہی اہم شکایت جو سننے میں ملتی ہے وہ کپڑوں پر کٹ لگنا اور خون کے چھینٹے پڑنا ہے۔ ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ یعنی مجھے گھر والوں نے بتایا کہ آپ کی قمیص پرکمر سے جگہ جگہ کٹ لگے ہوئے ہیں، جب میں نے قمیص اتار کر چیک کیا تو واقعی قمیص پر جگہ جگہ کٹ لگے ہوئے تھے اور…

قسط45 مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات

مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات مسلمان معاشرے میں عملیات کا کام پہلے عامل نجومی کیا کرتے تھے۔ جن کی دکانوں کے بورڈ کچھ یوں ہوا کرتے تھے۔ پروفیسر عامل نجومی۔ بنگالی بابا، وغیرہ۔ علمائے حق ہمیشہ نجومیوں، کاہنوں اور جادوگروں کی سرکوبی کرتے رہے، اور کیوں نہ کرتے جبکہ ہمارا قرآن و سنت اس بارے واضح اور دو ٹوک موقف اور عقیدہ ہمیں دیتا ہے۔ چنانچہ یہ سرکوبی کرتے کرتے کچھ لوگوں کو خیال آیاکہ لوگوں زیادہ رجحان اب بھی نجومیوں کی طرف ہے، اور لوگ خود تعویذ کا…

قسط44 جنات کی حاضری کی اقسام

جنات کی حاضری کی اقسام جنات کی حاضری حقیقی بھی ہوتی ہے اور جھوٹی بھی ۔مثلا کسی کے ساتھ جنات ہیں تو اس پر حاضری کہیں بھی اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، اس حاضری کے لیے کسی عامل کا ہونا ضروری نہیں بلکہ ویسے ہی گھر میں بھی حاضری ہو جاتی ہے۔ جبکہ دوحاضریاں ایسی ہیں جو فیک اور جھوٹی ہیں۔ ایک جھوٹی حاضری عاملین کی طرف سے مریض پر کی جاتی ہے اور ایک جھوٹی حاضری خود مریض کی طرف سے ہوتی ہے۔ پہلے عامل کی حاضری…

سیکس ٹائم بڑھانے کا طریقہ

سیکس ٹائم کسی دوائی کے بغیر بڑھانے کے لیے صحت مند غذائیں کھائیں، جس میں سبزیاں، پھل اور دودھ شامل ہے۔ ورزش باقاعدگی سے کریں۔ دوڑ لگائیں۔ نماز پابندی سے ادا کریں۔ اپنی نظروں کی حفاظت کریں۔ غیر محرم عورتوں سے بلا ضرورت گفتگو سے اجتناب کریں۔ بہت زیادہ مباشرت سے اجتناب کریں۔ چالیس سال سے کم عمر افراد زیادہ سے زیادہ ہفتے میں ایک بار ملاقات کریں۔ جبکہ چالیس سال سے زیادہ کے افراد مہینے میں ایک یا دو بار ہی مباشرت کریں۔ رات کو سوتے وقت مباشرت نہ…