کیا آپ انصاف نہیں کرسکتے۔۔۔۔؟

22 دوسری بیوی سے انصاف 1

کیا آپ انصاف نہیں کرسکتے۔۔۔۔؟

بہت سارے دوست یہ کہہ کر دوسری شادی کا نام سننا گوارہ نہیں کرتے کہ ہم انصاف نہیں کرسکتے۔ یا ہمیں کوئی ایک مثال دیں کہ کسی نے دوسری شادی کی ہو اور انصاف کیا ہو ایسے دوستوں سے دست بستہ التجا ہے کہ وہ ذرا غور فرمائیں:

اگر آپ نے ایل ایل بی وغیرہ کی ہوئی ہو اور وہ تمام تقاضے آپ کے اندر پائے جاتے ہوں جن کے ہوتے ہوئے آپ چیف جسٹس بن سکتے ہیں اور پھر حکومت آپ کو آفر کرے کہ آپ کو چیف جسٹس بنایا جارہا ہے تو سچ بتائیں اس وقت آپ یہ کہیں گے کہ میں چیف جسٹس نہیں بنتا کیوں کہ میں انصاف نہیں کرسکتا۔۔۔؟؟

اگر آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور تعلیم کے شعبے میں آپ کافی تجربہ رکھتے ہیں اور ملک کے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کا جذبہ اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں حکومت آپ کو وزیر تعلیم بنانے کا اعلان کردے تو کیا آپ اس وقت کہیں گے کہ میں وزیر تعلیم نہیں بنتا کیونکہ میں اس وزارت کے تقاضے پورے نہیں کرسکتا۔۔۔؟؟

اگر حکومت آپ کو کسی صوبے کا آئی جی لگانے کا اعلان کرلے تو سچ بتائیں کیا آپ یہ کہہ کر  انکار کردیں گے  کہ میں اس قابل نہیں۔۔۔؟؟

اگر حکومت اعلان کر دے کہ رحمان ملک کی جگہ آپ کو وزیر داخلہ بنایا جارہا ہے تو کیا آپ انکار کردیں گے۔۔۔؟؟

کیا دنیا میں کوئی ایسا کام ہے جس کو کرنے کی کوئی شرط یا قانون یا قاعدہ نہ ہو،۔۔۔۔؟؟

جب ہر کام کی کچھ نہ کچھ شرائط اور قانون ہیں تو پھر ہر کام آپ بغیر سوچے سمجھے فوراً کرلیتے ہیں لیکن شادی کے موقع پر یہ بات کہ میں انصاف نہیں کرسکتا ہے۔۔۔؟؟

نماز پڑھنے کے لئے جگہ کا پاک ہونا ، کپڑوں کا پاک ہونا، جسم کا پاک ہونا، باوضو ہونا، قبلہ رخ ہونا وغیرہ بہت ساری شرائط ہیں کیا کوئی یہ کہہ کر نماز چھوڑ دے کہ میں ان شرائط کو نہیں پورا کرسکتا لہٰذا نماز ہی نہیں پڑھتایہ درست ہوگا۔۔۔؟؟

یہ بھی پڑھیں: 21 بگڑے ہوئے دماغوں کی اصلاح 

آپ کوئی نہ کوئی کام  یا ملازمت وغیرہ کرتے ہی ہونگے کیا وہ بغیر کسی شرائط کے ہے ، آپ جو ملازمت کررہے ہیں وہ کسی نے زبردستی آپ کے حوالے کی تھی یا آپ نے خود درخواست دے کر حاصل کی تھی، کیا آپ نے اس وقت دو دن بھی یہ سوچا تھا کہ میں شاید اس کی شرائط پوری نہ کرسکوں لہٰذا میں یہ نہیں کرتا۔۔۔۔؟؟؟

میرے بھائی دوسری شادی کے لئے تین اوصاف ہونا چاہئے۔  ۱۔علم  ۲۔خوف خدا  ۳۔ حوصلہ

۱۔جہاں تک علم کا تعلق ہےتو وہ آپ تک پہنچ چکا مزید اس بارے میں ہم بتاتے رہیں گے اور ہمارے بلاگ پر اس بارے میں بہت سارا مواد موجود ہے۔www.nuktaguidance.com

۲۔ دوسری چیز خوف خدا ہے ، اگر آپ کہتے ہیں میرے اندر خوف خدا نہیں تو پھر آپ اپنی خیر منائیں یہ بہت بڑی جرات کردی آپ نے۔ 

۳۔تیسری چیز حوصلہ ہے، اگر آپ کے اندرایک سے زائد عورتیں ۔۔۔عورتیں۔۔۔ رکھنے کا حوصلہ نہیں تو پھر آپ کو ڈوب مرنا چاہئےکہ آپ اس قابل ہی نہیں۔

ارے بھائی! اگر آپ نے دوسری شادی نہیں کرنی تو آپ پر کوئی زبردستی نہیں کرتا آپ اس بات کو اپنے دل میں چھپا کررکھیں اس کا کسی کے سامنے اظہار نہ کریں تاکہ اس غلط نظریے کی دوسروں کو تبلیغ نہ ہو۔آپ کم از کم اتنا تو کرسکتے ہیں کہ دوسروں کے سامنے ڈھینگیں ماریں کہ میں چار شادیاں کروں گا۔۔۔چند سالوں بعد میرے 73 بچے ہوں گے۔

 امید رکھیں انشااللہ اس پر بھی آپ کو اجر ملے گا۔ وما توفیقی الا بااللہ

Related posts

Leave a Reply