ٹریفک اور فروخت کو بڑھانے کے لیے بلاگ کا استعمال

Using A Blog to Increase E Commerce Website Traffic Nukta 1

اپنے ای کامرس اسٹور کی ٹریفک اور فروخت کو بڑھانے کے لیے بلاگ کا استعمال کیسے کریں۔

(سید عبدالوہاب شاہ)

کسی بھی ویب سائٹ کی رینکنگ بہتر بنانے میں بلاگنگ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ آج کے اس مضمون میں ہم یہ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ ایک بلاگ بنا کر اپنی ای کامرس ویب سائٹ کی رینکنگ اچھی کرسکتے ہیں، اس طرح آپ کو بہت زیادہ ٹریفک حاصل ہوگی۔

بامعاوضہ اشتہارات پر انحصار کم کریں۔

عام طور پر یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ ویب سائٹ بنائیں، پھر پروڈکٹس لگائیں، پھر فیس بک یا گوگل پر بامعاوضہ اشتہار لگائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح بہت فائدہ ہوتا ہے، لیکن کبھی بامعاوضہ اشتہار کی گنجائش نہیں ہوتی، تو ایسی صورت میں ان بامعاوضہ اشتہارات کا ایک بہترین متبادل بلاگنگ ہے۔ اگرچہ اس کے رزلٹ فوری تو نہیں آتے لیکن جب رزلٹ آنا شروع ہوتا ہے تو لمبے عرصے تک بلاگنگ اپ کو فائدہ دیتی ہے۔

لنکس بنانا۔

ہر  ویب سائٹ کو آف پیج ایس ای او کی بہت ضرور ہوتی ہے ، آف پیج ایس ای او کا اہم حصہ لنکس بنانا ہے، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ اتنی طاقتور ہو کہ لوگ خود ہی آپ کی ویب سائٹ کا حوالہ دیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی سے ریکوسٹ کریں کہ وہ آپ کا لنک اپنی ویب سائٹ پر دے، لیکن یہ بھی بہت مشکل کام ہے کوئی بھی اس کام کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ تیسرا اور آسان طریقہ بلاگنگ ہے، یعنی آپ اپنے مختلف پلیٹ فارمز پر بلاگ بنائیں اور وہاں اپنی ڈومین کے لنکس دیں، یہ مفت بھی ہے اور آسان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا آن لائن سیل آرڈر جلدی حاصل کرنے کے 17 طریقے

اندرونی لنکس

بلاگنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کے بلاگ پر بڑی تعداد میں اندرونی لنکس ہوں گے جو آپ کی پروڈکٹس کی طرف اشارہ کر رہے ہوں گے۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ

ای کامرس کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔ اب سوشل میڈیا پر پرودکٹس شیئر کرنے سے اتنی ٹریفک نہیں آتی جتنی ٹریفک بلاگنگ سے آتی ہے۔ آپ اپنے بلاگ پر اچھے اچھے آرٹیکلز، کہانیاں اور تصاویر پوسٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کریں جس سے آپ کو بہت ٹریفک حاصل ہوگی۔

کسٹمر سے مواصلاتی چینل

آپ کا بلاگ آپ اور آپ کے کسٹمر کے درمیان مواصلاتی چینل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ بلاگ پر آپ سوالات کے جوابات اور اعلانات کر سکتے ہیں، جس سے آپ کا آپ کے کسٹمر سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

برانڈ پر اعتماد

جب کوئی شخص آپ کی کسی پروڈکٹ کو پسند کرتا ہے اور خریدنا چاہتا ہے تو اس کے ذہن میں ایک سوال ہوتا ہے کہ کہیں میرے ساتھ فراڈ نہ ہو جائے۔ چنانچہ وہ آپ کی کمپنی کے بارے مزید تحقیق کرنے کے لیے گوگل پر سرچ کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر آپ کے دو چار بلاگز ہوں گےاور وہاں بھی آپ کی ویب سائٹ اور کمپنی کا تعارف ہوگا تو اس سے کسٹمر کا اعتماد بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ای کامرس شروع کرنے کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے

کس موضوع پر بلاگنگ کریں۔

بہتر تو یہی ہے کہ آپ کی ویب سائٹ جس موضوع پر ہے اسی موضوع پر آپ بلاگنگ کر سکتے ہیں۔ مثلا آپ کپڑا فروخت کرتے ہیں تو کپڑے کی اقسام ان کی مینوفیکچرنگ ، ان کی امپورٹ ایکسپورٹ، کپڑوں کی فیکٹری کارخانے وغیرہ بے شمار ایسے موضوعات ہیں جن پر آپ تحقیق کرکے لکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح آپ دیگر ای کامرس ویب سائٹس کے بلاگز دیکھ کر ان سے آئیڈیا بھی لے سکتے ہیں۔

کسٹمرز کی رہنمائی سے متعلق بلاگ

کئی ایسے موضوعات ہیں جن کو آپ کے کسٹمر تلاش کر رہے ہوتے ہیں، مثلا آپ کی پروڈکٹ کے استعمال کا طریقہ کیا ہے، اس کی حفاظت کا طریقہ، وغیرہ وغیرہ ان تمام موضوعات پر آپ تفصیل سے اپنے بلاگ میں لکھیں۔

اپنی کہانی لکھیں:

بلاگ میں آپ اپنی کہانی لکھ سکتے ہیں، لوگ اسے پسند کریں گے، آپ اپنی کمپنی اور کاروبار کے آغاز اور ترقی کے بارے لکھ سکتے ہیں، آپ نے کیسے یہ کام شروع کیا اور کیسے ترقی حاصل کی۔

بلاگ کہاں بنائیں:

اب ہم آتے ہیں اس طرف کہ بلاگ کہاں لکھیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ اپنی ای کامرس ویب سائٹ پر بھی پوسٹ اور بلاگ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ الگ سے ڈومین خرید کر بلاگ ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔ اور ان دونوں کے علاوہ آپ گوگل کے بلاگر، اور ورڈ پریس کے فری پلان پر بھی بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اور بھی ایسے بہت سے پلیٹ فامز موجود ہیں جو فری بلاگنگ کی سہولت دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں ورڈ پریس اور گوگل کا بلاگزپات بہترین ہیں۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد (ای کامرس ) سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a Reply