بی2بی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے

B2B Digital Marketing For Beginners Nukta 1

بی ٢بی(B2B)  ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے اور کیسے کریں

( سید عبدالوہاب شاہ )

بی 2 بی(B2B)  کا مطلب ہے: بزنس 2 بزنس مارکیٹنگ۔ یعنی وہ کمپنیاں جو مارکیٹنگ کرنے کے لیے دوسرے کاروباروں ، اور کمپنیوں  کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

آج کے اس مضمون میں آپ کو بتایا جائے گا کہ بی 2 بی(Marketing to businesses)    اور بی2سی  (marketing to consumers) میں کیا فرق ہے اور ان کی حکمت عملیاں کیا کیا ہیں۔

B2B ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟

B2B ڈیجیٹل مارکیٹنگ (Marketing to businesses)  مارکیٹنگ کا وہ طریقہ کار ہے جس میں ایک بزنس اپنے بزنس کی مارکیٹنگ دوسرے بزنس کے سامنے کرتا ہے۔ یعنی ایک کمپنی اپنی تشہیر عام صارفین کے بجائے دوسری کمپنیوں سے کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھیں ٹارگٹ عام صارفین نہیں ہوتے بلکہ ٹارگٹ کمپنیاں ہوتی ہیں۔

B2B مارکیٹنگ بمقابلہ B2C مارکیٹنگ

ان دونوں میں بنیادی طور پر بہت فرق ہے۔

  1. B2B فیصلہ سازوں کو نشانہ بناتا ہے اور B2C افراد کو نشانہ بناتا ہے۔
  2. B2C مارکیٹنگ افراد کو ٹارگٹ کرتی ہے۔ جبکہ B2B مارکیٹنگ کمپنیوں کے فیصلہ ساز لوگوں کو ٹارگٹ کرتی ہے، جس کا مقصد کمپنیوں کو اپنا کسٹمر بنانا ہوتا ہے۔
  3. B2B مارکیٹنگ بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس میں کمپنیوں کو کسٹمر بنانا مقصد ہوتا ہے اور یہ کام بہت مشکل ہے، لیکن جب کوئی کمپنی کسٹمر بن جائے تو پھر لمبے عرصے تک کسٹمر رہتی ہے۔
  4. جبکہ B2C مارکیٹنگ آسان ہوتی ہے، آپ افراد کو جلدی ٹارگٹ کرسکتے ہیں ، لیکن یہ افراد لمبے عرصے تک کسٹمر نہیں بنتے صرف ایک دو بار ہی چیز خریدتے ہیں۔
  5. B2B مارکیٹنگ میں لمبے کی ورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ B2C میں ہائی والیم کی ورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  6. B2B مارکیٹنگ میں بامعاوضہ مہنگے اشتہارات سے مدد حاصل کی جاتی ہے۔  جبکہ B2C میں کم معاوضہ والی اشتہار بھی فائدہ دیتے ہیں۔
  7. لوگ تک سب سے زیادہ رسائی والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مثلا فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام یہ B2C مارکیٹنگ کے لیے بہترین ہیں۔ جبکہ لنکد ان B2B مارکیٹنگ کے لیے بہترین ہے۔

B2B مارکیٹنگ کے لیے 9 مہارتیں۔

١۔ B2B مارکیٹنگ ایس ای او ماہر بنیں۔

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کسی بھی کمپنی کے فیصلہ ساز جب مصنوعات تلاش کرتے ہیں تو گوگل سرچ کا سہارا لتیے ہیں۔ اس لیے اگر آپ B2B مارکیٹنگ کرر ہے ہیں تو آپ کو ایس ای او کا ماہر ہونا ضروری ہے تاکہ کمپنیاں جب گوگل سرچ کریں تو آپ کی ویب سائٹ اور ترغیبات ان کے سامنے سب سے اوپر آسکیں۔

کمپنیاں صرف سرچ پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ سرچ کے بعد گفتگو، میٹنگز اور ملاقات کے ذریعے اچھی طرح تسلی کرتی ہیں۔ اس لیے یہ ساری چیزیں آپ کے مدنظر ہونی چاہیے، کہ کیسے آپ اس سارے معاملے کو ہینڈل کریں گے۔

٢۔ اپنا لنکڈ ان نیٹ ورک بنائیں۔

B2B کمپنیوں کے لیے لنکڈ ان بہت ہی اہم سوشل نیٹ ورک ہے۔ یہ سوشل نیٹ ورک کمپنیوں، اداروں اور پیشہ ور افراد کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لنکڈان پر نیٹ ورک بنانا بہت ضروری ہے، کیونکہ لنکڈان کے مطابق، تمام B2B مارکیٹنگ لیڈز کا 80% پلیٹ فارم کے ذریعے آتا ہے۔

لنکڈان پر صرف صارفین ہی نہیں بلکہ فیصلہ ساز صارفین موجود ہیں ایک ریسرچ کے مطابق ٦٣ ملین فیصلہ ساز لنکڈان پر موجود ہیں۔

٣۔ لنکڈان کے بامعاوضہ اشتہار کو آزمائیں۔

لنکڈان پر مارکیٹنگ کرنے کا طریقہ صرف یہ نہیں کہ آپ نیٹ ورک بنائیں۔ بلکہ آپ اشتہارات کے ذریعے بھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ ان اشتہارات میں آپ تعلیم، پیشہ وغیرہ کے اعتبار سے بھی  ٹارگٹ  کرسکتے ہیں۔

٤۔ تعلقات بنانے کےلیے ٹویٹر  کا استعمال کریں۔

فیصلہ سازوں کی ایک بہت بڑی تعداد ٹویٹر پر موجود ہے، ان فیصلہ سازوں سے تعلقات استوار کرنے کے لیے آپ کو ٹویٹر کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔

ٹویٹر پر صرف اکاونٹ بنانا کافی نہیں بلکہ ٹویٹر پر آپ کو کثرت سے ٹویٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹویٹر پر فیصلہ سازوں کو فالو کریں، اور پھر ان کے فالورز کو چیک کریں اور اس طرح اپنے رابطے بڑھانے کی کوشش کریں۔

٥۔ اپنے برانڈ کی تعارفی کمپین چلائیں۔

کسی بھی کاروبار میں کسی کو گاہک بنانے میں پہلی ضروری چیز آپ کے برانڈ کا تعارف ہے۔ گاہک سب سے پہلے آپ کے برانڈ کو جاننا چاہتا ہے۔

برانڈ کا تعارف صرف یہ نہیں کہ آپ اپنی کمپنی کا نام اور اس کا لوگو دکھائیں، بلکہ جو چیز آپ لوگوں کو دینا چاہتے ہیں اس کا زیادہ سے زیادہ تعارف لوگوں کے سامنے پیش کریں۔

B2Bمارکیٹنگ میں برانڈ کا تعارف ہر طریقے سے کریں۔ لنکڈان ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آنے والا کاروباری ذہن بنا کر ہی آتا ہے، اس لیے یہاں برانڈ کو متعارف کرانا آسان ہے۔ مثلا جو شخص فیس بک اوپن کر رہا ہے تو ضروری نہیں کہ وہ کوئی برانڈ تلاش کر رہے ، ممکن ہے وہ خبریں، ویڈیوز، اور انٹرٹیرمنٹ کے لیے فیس بک کھول کر بیٹھا ہو۔ لیکن جو شخص لنکڈان کو اوپن کر رہا ہے تو وہ لازما کسی کاروباری سرگرمی کے لیے ہی اوپن کر رہا ہے۔

٦۔ انڈسٹری سے متعلق اپڈیٹس اور نیوز لیٹر جاری کریں۔

نیوز لیٹر کسی کے گاہک بننے  سے پہلے اور گاہک بننے کے بعد بہت فائدہ مند رہتا ہے۔

آپ کا نیوز لیٹر صرف ایسے مواد پر مشتمل نہیں ہونا چاہیے جو کسی کو گاہک بنانے کی ترغیب دے رہا ہے، بلکہ نیوز لیٹر معلوماتی اور مفید مواد پر مشتمل ہونا چاہیے، تاکہ پڑھنے والے کے علم میں اضافہ ہو اور وہ آپ کے ساتھ جڑا رہے۔

لیکن یہاں یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ B2B خریدار مصروف لوگ ہوتے ہیں بہت طویل ای میلز کو نہیں پڑھتے اس لیے آپ کا نیوز لیٹر مختصر ہونا چاہیے۔

٧۔ یوٹیوب چینل بنائیں۔

گوگل کے بعد یوٹیوب ہی بڑا سرچ انجن ہے، اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا کچھ نہ کچھ وقت یوٹیوب پر بھی گزارتے ہیں۔ اس لیے آپ کے پاس ایک یوٹیوب چینل بھی ہونا چاہیے جہاں آپ ویڈیوز کے ذریعے B2B خریدار وں کو ٹارگٹ بھی کریں اور اپنی برانڈ کا تعارف اور فائدہ بھی بتائیں۔

آپ اپنی پروڈکٹس کے تعارف، اور طریقہ استعمال پر مبنی ٹیوٹوریل بناسکتے ہیں۔

یوٹیوب ویڈیوز کی اچھی ایس ای او کریں تاکہ وہ رینکنگ میں اچھا مقام حاصل کرسکیں۔ بہترین کی ورڈز، مفصل ڈسکرپشن، اور موضوع سے متعلقہ ٹائٹل اور ٹیگز کا استعمال کریں۔

٨۔ گوگل ایڈز چلائیں۔

یاد رکھیں فیصلہ ساز جب ریسرچ کرتے ہیں تو اس کا آغاز گوگل سے ہی کرتے ہیں۔ ایس ای او کے ذریعے بھی آپ زیادہ سے زیادہ فیصلہ سازوں تک پہنچ سکتے ہیں، لیکن گوگل سرچ اشتہارات کے ذریعے آپ بہت زیادہ فیصلہ سازوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اپنے اشتہارات میں عمدہ کی ورڈز کا استعمال کریں، اور متوجہ کرنے والے الفاظ کا استعمال کریں۔

٩۔ دوسری کمپنیوں کے ساتھ شراکت دار بنیں۔

دوسری کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری آپ کے لیے نئے نئے امکانات پیدا کرتی ہے، اور ایسی بہت سی چیزیں آپ کو سیکھنے کو ملتی ہیں جن سے آپ جاہل ہوتے ہیں۔

کسی کے ساتھ شراکت داری کرنے سے پہلے آپ کو شراکت داری کے مقاصد کا تعین کرنا ضروری ہے، تاکہ آپ شراکت داری کے بعد ان اہداف کو حاصل کرسکیں۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a Reply