چھڑیلہ

Green Lichen چھڑیلہ اشنہ 1

چھڑیلہ

چھڑیلہ کو انگلش میں Lichen کہتے ہیں جبکہ لاطینی میں  (Parmelia Perlata) کہتے ہیں۔ اس کا خاندان N.O.araliaceaeہے۔ جبکہ اسے عربی میں اشنہ اور حزاز کہتے ہیں ۔ فارسی میں دوالی یا دوالہ، ہندی میں چھیل چھیسلہ، بنگلہ میں شیلج، سندھی میں پریو کہتے ہیں۔

چھڑیلہ جسے اشنہ بھی کہتے ہیں ایک خودرو جڑی بوٹی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ چھڑیلہ کو مختلف امراض جیسے سر درد، جلد سے متعلق مسائل، بدہضمی، اسہال، متلی، پانی کی کمی، بھوک میں کمی، دل سے متعلق مسائل، دمہ، کھانسی اور بخار میں استعمال کرایا جاتا ہے۔

Green Lichen چھڑیلہ 2

ماہیت

ایک باریک پچیدہ خودرو بوٹی جو گرمی کے موسم میں پہاڑوں پر جہاں بہت بارش ہوتی ہے لگ بھگ چھ ہزار سے آٹھ ہزار فٹ پہاڑوں کے اوپر دیودار بلوط صنوبر اخروٹ کے درختوں اور چھوٹی بڑی چٹانوں پر کائی کی طرح کچھ گھاس نما سی پائی جاتی ہے۔ یہ اوپر سے سیاہ نیچے سے سفیدی مائل پیڑ کی شکل میں چمٹی ہوئی ہوتی ہے۔ تازہ میں خوشبو نہیں ہوتی لیکن جب خشک ہوجائے تو اس میں عنبر کی مانند تیز خوشبو پائی جاتی ہے۔

اس کی جڑ، شاخ، تنا، پھول اور تخم کچھ نہیں ہوتا۔ یہ بے ڈول پرت درختوں پر جمع ہوتے ہیں جو ہاتھوں سے آسانی کے ساتھ اتر آتے ہیں۔ مزہ پھیکا اور قدرے کڑوا ہوتا ہے۔

چھڑیلہ اشنہ جڑی بوٹی 3
چھڑیلہ (اشنہ) جڑی بوٹی

مقام پیدائش

پاکستان کے مرطوب پہاڑی علاقوں  کے علاوہ نیپال اور ہندوستان میں پائی جاتی ہے۔ نیز فارس جدہ بصرہ تک سمندروں اور دریاؤں کے کنارے پر بھی پائی جاتی ہے۔

چھڑیلہ کا مزاج گرم خشک درجہ اول بعض کے نزدیک سرد خشک معتدل اس کے مزاج میں اطباء کا اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسگند ناگوری کے فوائد

چھڑیلہ کے فوائد اور استعمال

  • مقی و مفرح قلب مقوی معدہ مسکن درد قابض ومحلل۔
  • چھڑیلہ کے فوائد اور استعمال
  • چھڑیلہ کو اکثر مفرحات میں شامل کیاجاتا ہے۔
  • امراض قلب میں استعمال ہوتا ہے۔
  • تقویت معدہ و جگر میں کھلایا جاتا ہے۔
  • چھڑیلہ کو بطور سرمہ تقویت بصر کے لئے لگاتے ہیں۔
  • چھڑیلہ کا جوشاندہ پیشاب کو کھولتا اور پتھر ی کو خارج کرتا ہے۔
  • چشم کو تقویت دینے اور ڈھلکہ جیسے مرض کو زائل کرنے کیلئے کھرل کر کے آنکھ میں لگاتے ہیں۔
  • مقوی اور معدہ اور مدرحیض ہے۔ ریاح و اورام کو تحلیل کرتاہے۔
  • محافظ روح حیوانیہ ہے اس کا جوشاندہ پینے سے فرحت بخشتا ہے۔

چھڑیلہ اشنہ lichen Nukta Guidance 4

چھڑیلہ کا بیرونی استعمال

  • ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے ضماد لگایا جاتا ہے۔
  • سردرد اور مرگی میں اس کا لخلخلہ اور لیپ مفید ہے۔
  • دردوں کے مریض کو اس کے جوشاندہ کا بھپارہ دیتے اورسنگھاتے ہیں۔

اس کا نفع خاص مفرح اور مسکن درد۔اورمعدے کے لیے مضر ہے۔

دوالمسک معتدل۔ لبوب کبیر۔ مفرح یا قوتی۔

Leave a Reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading