یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے 5 طریقے

How to make money from YouTube Nukta Guidance 1

یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے 5 طریقے

5 ways to make money from YouTube

یوٹیوب سے پیسہ کیسے کمائیں؟

( سید عبدالوہاب شاہ )

Contents

یوٹیوب سے پیسہ کیسے کمائیں؟.

١۔ پہلا طریقہ اشتہارات سے پیسہ کمانا۔.

یوٹیوب اشتہار سے آپ کتنا پیسہ کما سکتے ہیں؟

٢۔ یوٹیوب سے پیسہ کمانے کا دوسرا طریقہ افیلی ایٹ مارکیٹنگ ہے۔

٣۔ یوٹیوب سے  کمانے کا تیسرا طریقہ اپنی پروڈکٹ بیچنا.

٤۔ یوٹیوب سے کمانے کا چوتھا طریقہ اسپانسرشپ ہے۔

٥۔ یوٹیوب سے کمانے کا پانچواں طریقہ ٹریفک کمانا ہے۔.

یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے 5 طریقے

انٹرنیٹ کی دنیا میں پیسہ کمانے کے جہاں اور بہت سارے ذرائع ہیں، وہیں ایک مشہور ذریعہ یوٹیوب بھی ہے۔ یوٹیوب کے ماہانہ ایکٹو صارفین کی تعداد دو ارب ہے۔یہ صارفین روزانہ ایک ارب گھنٹے ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

Nukta Colum 003 2
نکتہ سید عبدالوہاب شیرازی

یوٹیوب سے پیسہ کمانے کا سب سے مشہور طریقہ تو وہی ہے جسے یقینا آپ جانتے ہوں گے یعنی اشتہارات کے ذریعے پیسہ کمانا۔ یعنی آپ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں، لوگ آپ کی ویڈیوز دیکھتے ہیں، یوٹیوب ان ویڈیوز پر مختلف کمپنیوں کے اشتہار چلاتا ہے، جسے میں ایک حصہ آپ کو دیتا ہے اور ایک حصہ خود رکھ لیتا ہے۔ لیکن یہ بات شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ اس طریقے کے علاوہ یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے اور بھی طریقے ہیں ۔

آج کے اس مضمون میں انہیں مختلف طریقوں پر بات کریں گے۔

١۔ پہلا طریقہ اشتہارات سے پیسہ کمانا۔

یوٹیوب لوگوں کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی کسی چیز کی مشہوری کے لیے ویڈیوز پر اشتہارات چلا سکتے ہیں، یہ اشتہار ویڈیو کے شروع، درمیان اور آخر میں چلتے ہیں، اس کے علاوہ ویڈیو دیکھنے والے کو ویڈیو کی ایک سائیڈ یا نیچے بھی اشتہار نظر آتا ہے۔

اگر آپ کا چینل ہے  اور آپ اپنے چینل پر اشتہارات کو ایکٹو کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو یوٹیوب کا مونیٹائزیشن پروگروام جوائن کرنا ہوگا۔

مونیٹائزیشن پروگرام کو جوائن کرنے کے کچھ تقاضے ہیں، جن میں سرفہرست یہ ہے کہ آپ کے ایک ہزار سبسکرائبر ہونے چاہیے۔ جبکہ آپ کے چینل کا مجموعی واچ ٹائم چارہزار گھنٹے ہونا چاہیے۔آج سے پانچ سال پہلے تک یہ شرائط نہیں تھیں، بلکہ جس دن آپ نے چینل بنایا اسی دن آپ اس پروگرام کو جوائن کرسکتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

جب آپ کے یہ تقاضے پورے ہو جائیں تو آپ اپنے چینل کے یوٹیوب سٹوڈیو میں جا کر مونیٹائزیشن ٹیب پر کلک کرکے ریکوسٹ بھیج سکتے ہیں۔ یوٹیوب ٹیم آپ کے چینل کا معائنہ کرے گی، اس معائنے میں اس بات کو دیکھا جاتا ہے کہ آپ کا چینل یوٹیوب کے کمیونٹی گائیڈ لائن اور دیگر قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر آپ کا چینل یوٹیوب کی گائیڈ لائن کے مطابق درست ہوا تو آپ کی ریکوسٹ قبول کر لی جائے گی، اور آپ کی ویڈیوز پر اشتہار چلنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب ویڈیو کیسے وائرل کریں

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینل کے نام کا انتخاب کیسے کریں

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ

یوٹیوب اشتہار سے آپ کتنا پیسہ کما سکتے ہیں؟

یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے 5 طریقے
یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے 5 طریقے

یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے اعداد وشمار موضوعات اور ممالک کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ یعنی کسی موضوع پر ویڈیو بنانے پر کم پیسہ کمایا جاسکتا ہے  اور کسی موضوع پر زیادہ پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کسی ملک میں کام کرتے ہوئے کم پیسہ کمایا جاسکتا ہے اور کسی ملک میں کام کرتے ہوئے زیادہ پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔

مثلا اگر آپ مالیات اور پیداوار کے بارے ویڈیوز بناتے ہیں۔ اور آپ کے دس لاکھ ویوز آتے ہیں تو آپ اشتہارات کے ذریعے تین ہزار ڈالر سے پانچ ہزار ڈالر ماہانہ کما سکتے ہیں۔

اسی طرح ایسا کوئی بھی موضوع جو منافع بخش ہوتا ہے اس پر ویڈیوز بنانے پر اتنا ہی زیادہ کما سکتے ہیں۔ جبکہ غیر منافع بخش موضوعات مثلاٹیوٹوریل، تصویر بنانے کا طریقہ، وغیرہ ایسے موضوعات پر بہت کم منافع ملتا ہے۔

جب آپ یوٹیوب سے کمانا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کو گوگل ایڈسن کا اکاونٹ بنانا ہوتا ہے، یوٹیوب کی کمائی ہر مہینے کی دس تاریخ کو ایڈسن میں منتقل کر دی جاتی ہے، اور گوگل ایڈسن سے آپ کے ذاتی بینک اکاونٹ میں ہر مہینے کی بائیس سے اٹھائیس تاریخ کو منتقل کر دی جاتی ہے۔

٢۔ یوٹیوب سے پیسہ کمانے کا دوسرا طریقہ افیلی ایٹ مارکیٹنگ ہے۔

آج کل کمائی کرنے کے طریقوں میں یہ طریقہ بھی بہت مشہور ہے، یہ کوئی انوکھی چیز نہیں، بلکہ باالکل اسی طرح کی چیز ہے جو ہم سبزی منڈی میں دیکھتے ہیں۔ یعنی کسان اپنی سبزی لاتا ہے، وہاں ایک شخص بولی لگا کر کسان کی سبزی بیچ دیتا ہے۔ اس کے بدلے میں کسان کو ایک طے شدہ کمشن ملتا ہے۔

باالکل ایسے ہی آپ بھی کسی کمپنی کی کسی پروڈکٹ کو اپنے چینل پر لوگوں کو خریدنے کی ترغیب دیتے ہیں، جو لوگ آپ کے ریفرنس سے وہ چیز خریدتے ہیں تو آپ کو وہ کمپنی ایک طے شدہ کمشن دیتی ہے۔

یہاں میں آپ کو افیلی ایٹ مارکیٹنگ کے چند طریقے بتاتا ہوں جنہیں اختیار کرکے آپ اچھی خاصی آمدن حاصل کرسکتے ہیں:

١۔ پروڈکٹ کا تعارف

یہ بہت مشہور طریقہ ہے، مثلا آپ کسی کمپنی کا کوئی موبائل اپنے سامنے رکھتے ہیں، اس کی ان باکسنگ کرتے ہیں، اور لوگوں کو اس کے فوائد، اس کی فیچرز اور سہولیات سے آگاہ کرتے ہیں، اپنا تبصرہ اور تجربہ شیئر کرتے ہیں اور ترغیب دیتے ہیں کہ یہ ایک اچھا موبائل ہے۔ اور ساتھ ہی اسے خریدنے کے لیے ایک لنک ڈسکرپشن میں دے دیتے ہیں۔

٢۔ پروڈکٹ کا موازنہ

ایک اور مقبول طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی چیز کے بہت سارے ماڈل آپ لوگوں کے سامنے رکھتے ہیں، ہر ایک کا تعارف پیش کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی رائے اور تجربہ بھی پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ ان کے لیے ان کی ضرورت اور بجٹ کے لحاظ سے کون سی پروڈکٹ بہتر رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی آپ ان تمام پروڈکٹ کے افیلی ایٹ لنک بھی فراہم کر دیتے ہیں، تاکہ لوگ اپنی مرضی کی چیز خرید سکیں۔

٣۔ یوٹیوب سے  کمانے کا تیسرا طریقہ اپنی پروڈکٹ بیچنا

میں نے افیلی ایٹ مارکیٹنگ سے تو کبھی نہیں کمایا لیکن یوٹیوب کو اپنی پراڈکٹ بیچنے کا ذریعہ ضرور بنایا ہے۔  میرا چینل” Nukta  Guidance” ایک معلوماتی چینل ہے۔ جسے پانچ لاکھ سے زیادہ  لوگوں نے سبسکرائب کیا ہوا ہے۔ میں کبھی کبھی اپنی پراڈکٹ پر بھی ویڈیو بناتا ہوں، لیکن زیادہ تر  ویڈیوز کے اندر اپنی پروڈکٹ کی ٹکر چلاتا ہوں۔

  • آپ اپنی پروڈکٹ کے تعارف پر ویڈیوز بنائیں۔
  • اپنی پروڈکٹ کے فیچرز اور استعمال کا طریقہ بتائیں۔
  • خصوصی ڈسکاونٹ آفر پیش کریں۔
  • اپنی ویڈیوز میں پرودکٹس کی ticker چلائیں۔

٤۔ یوٹیوب سے کمانے کا چوتھا طریقہ اسپانسرشپ ہے۔

اسپانسرشپ کا مطلب ہے کوئی کمپنی آپ کے چینل کی مقبولیت اور ویورشپ کو دیکھتے ہوئے آپ کو آفر کرے گی کہ آپ اپنی ویڈیوز میں ہماری پراڈکٹ کو دکھائیں، ان کی ان باکسنگ کریں، اپنی رائے دیں وغیرہ۔

اس کے بدلے میں کمپنی آپ کو پیسہ بھی دیتی ہے، پروڈکٹ بھی مفت دیتی ہے، اور کبھی کبھی یہ کمپنیاں آپ کو مختلف ممالک کے وزٹ بھی کراتی ہیں۔

مثلا کوئی موبائل کمپنی ہے آپ اس کا موبائل ان باکس کرکے لوگوں کو دکھائیں۔ اس کے فیچرز دکھائیں۔ لیکن ایمانداری کا تقاضا یہ ہے کہ آپ وگوں کو غلط معلومات نہ فراہم کریں، ورنہ آپ اپنے ناظرین کا اعتماد کھو دیں گے، اور اس سے آپ کو بہت نقصان ہوگا۔ لوگوں کو صرف درست معلومات فراہم کریں اگرچہ کمپنی یہ چاہے گی کہ آپ لوگوں کو کمپنی  کی مرضی کا ریویو پیش کریں، لیکن آپ نے ہمیشہ درست معلومات ہی دینی ہیں۔

٥۔ یوٹیوب سے کمانے کا پانچواں طریقہ ٹریفک کمانا ہے۔

آپ کی ویب سائٹ ہے۔ چاہے وہ ای کامرس کی ویب سائٹ ہے  یا آپ کوئی سروس فراہم کرتے ہیں۔ یا آپ پراپرٹی  کاکام کرتے ہیں۔ یا کوئی آفس یا کمپنی چلاتے ہیں وغیرہ۔  ویب سائٹ پر ٹریفک لانا بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو آپ اپنے یوٹیوب سے حل کرسکتے ہیں۔

  • اپنی پراڈکٹ کا تعارف کرائیں ۔
  • اپنی کمپنی ، آفس کا تعارف پیش کریں۔
  • اپنی سروسز کا تعارف پیش کریں اور لوگوں کو ویب سائٹ پر جانے کی ترغیب دیں۔
  • ویب سائٹ کا لنک چینل آرٹ میں دیں۔
  • ویب سائٹ کا لنک کارڈز میں دیں۔
  • ویب سائٹ کا لنک ویڈیو ڈسکرپشن میں دیں۔
  • ویب سائٹ کا لنک ویڈیو سکرین پر دیں۔

Leave a Reply