پہلی سیل کے بعد دوسری سیل حاصل کرنے کے لیے 5 ٹپس
Table of Contents
پہلی سیل کے بعد دوسری سیل حاصل کرنے کے لیے ٥ ٹپس.. 1
١۔ لوگوں کا اپنے آپ پر بھروسہ بنائیں۔ 1
٣۔ موبائل فرینڈلی ویب سائٹ.. 2
( سید عبدالوہاب شاہ )
ذیل کے مضمون میں پانچ ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن کو اختیار کرکے آپ بار بار سیل حاصل کرسکتے ہیں
آپ نے اپنا کاروبار اس لیے شروع کیا ہے کہ آپ کمانا چاہتے ہیں، اور کمانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کی سیل میں اضافہ ہو، خاص طور پر جب کوئی ایک بار خریدے تو دبارہ بھی خریدے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک بار خریدنے کے بعد وہ آپ کو چھوڑ کر کسی اور سے خریدنا شروع کر دے۔ بزنس کی مہارت یہ ہے کہ آپ کا گاہک آپ ہی کے ساتھ جڑا رہے۔
١۔ لوگوں کا اپنے آپ پر بھروسہ بنائیں۔
جب تک لوگ آپ پر بھروسہ نہیں کریں گے اس وقت تک وہ آپ کے گاہک نہیں بن سکتے، کسی بھی ویب سائٹ سے خریداری کرنے کے لیے ویب سائٹ کا بھی قابل بھروسہ ہونا ضروری ہے۔ قابل بھروسہ ویب سائٹ کی ایک نشانی یہ ہوتی ہے کہ اس کے پاس ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ ہوتا ہے۔ جب آپ کے پاس ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ ہوتا ہے تو آپ کی ویب سائٹ براوزر میں اس طرح نظر آتی ہے جیسے نیچے تصویر میں دیکھیں:
یہ بھی پڑھیں: انٹرنل لنکنگ Internal Linking کی اہمیت
- کاروبار کی قانونی تصدیق
گاہکوں کا بھروسہ حاصل کرنے کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ آپ کا کاروبار قانونی ہونا چاہیے۔ اس لیے اپنے گاہکوں کو اپنی قانونی تصدیق ضرور دکھائیں۔
- تعریفی کمنٹس اور تبصرے دکھائیں
اپنے گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے کاروبار کے بارے ان لوگوں کے مثبت تبصرے دکھائیں جو پہلے سے آپ کے گاہک ہیں۔ اگر یہ تبصرے آپ کی ویب سائٹ کے بجائے کسی اور جگہ ہوں تو اعتماد میں اور بھی اضافہ ہوتا ہے۔
٢۔ اوریجنل پروڈکٹ
ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ اوریجنل اور اصل چیزیں خریدے۔ جعلی، اور بیکار چیز کوئی بھی خریدنا نہیں چاہتا۔ اپنے گاہک کا اعتماد حاصل کرنے اور اس کو دوبارہ خریدنے پر مجبور کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اصلی پروڈکٹ دیں۔
٣۔ موبائل فرینڈلی ویب سائٹ
گاہکوں کو باربار خریدنے کے لیے آمادہ کرنے میں آپ کی ویب سائٹ کے ڈیزائن کا بھی عمل دخل ہے۔ اگر آپ کی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی نہیں ہے، یا بہت مشکل اور پیچیدہ ہے۔ گاہک کو خریداری کرنے کے لیے بہت سے مراحل کو طے کرنا پڑتا ہے، اور ہر مرحلے کو باریکی سے سمجھنا پڑتا ہے تو یاد رکھیں آپ اپنے کسٹمر کو کھو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پلر پیج کیا ہے؟
آج آدھے سے زیادہ لوگ صرف موبائل پر ہی سرچ کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے آپ کی ویب سائٹ ایسی ہونی چاہیے جو موبائل پر فورا لوڈ ہو جائے، اور خریداری کے مراحل کم سے کم اور نہایت آسان ہوں۔
٤۔ پالیسی صفحات بنائیں
ہر گاہک خریداری سے پہلے آپ کے بارے اور آپ کی پالیسیوں کے بارے جاننا چاہتا ہے۔ اس لیے اپنی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل پیجز واضح اور آسان الفاظ میں لکھ کر گاہکوں کی رسائی میں رکھ دیں۔
- ہمارے بارے
- پرائیویسی پالیسی
- شپنگ پالیسی
- واپسی پالیسی
- اکثر پوچھے گئے سوالات (ایف اے کیو)
ان پیجز کے علاوہ بھی جو مناسب سمجھتے ہیں پیجز اور معلومات اپنے گاہکوں کو فراہم کریں تاکہ ان کا اعتماد آپ پر زیادہ ہو سکے۔
٥۔ کال ٹو ایکشن بٹن
گاہکوں کی آسانی اور انہیں بار بار قائل کرنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ پر مناسب مقامات پر کال ٹو ایکشن بٹنز بھی ہونا چاہیے۔ مثلا، اب خریدیں، کارٹ میں شامل کریں وغیرہ۔ یہ بٹنز باقی مواد سے الگ کلر سکیم اور نمایاں ہونے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی ویب سائٹ خود بنائیں۔
ان تمام چیزوں کا تعلق کسٹمر کو سہولت دینے اور ان کا اعتماد قائم کرنے سے ہے۔ یہ صرف پانچ نہیں ہیں لیکن یہ پانچ بہت ضروری ہیں۔
آپ کے خیال اور تجربے میں ان پانچ کے علاوہ اور کون کون سی چیزیں ہو سکتی ہیں۔
ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں، جہاں چند دن بعد (ای کامرس ) سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔