یوٹیوبرز کے لیے خوشخبری

یوٹیوبرز کے لیے خوشخبری اہم اعلان ہوگیا

یوٹیوب کی طرف سے چند اہم اور زبردست اعلانات کیے گئے ہیں

1۔ مونیٹائزیشن شرائط

یوٹیوب کی طرف سے آفیشلی اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2023 سے چینل مونیٹائزیشن کے لیے لگائے گئی رکاوٹ کو کم کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل چینل اس وقت تک مونیٹائز نہیں ہو سکتا تھا جب تک آپ کے ایک ہزار سبسکرائبر اور چار ہزار گھنٹے واچ ٹائم نہ ہو جائے۔ لیکن اب یوٹیوب اس شرط میں نرمی کرنے والا ہے۔ اس میں کتنی کمی کی جائے گی اس بارے ابھی نہیں بتایا گیا۔

2۔ شارٹ ویڈیو مونیٹائزیشن

یکم جنوری 2023 سے شارٹ ویڈیوز کو بھی مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے۔ یعنی جس طرح عام ویڈیوز کو مونیٹائز کرکے کمایا جاسکتا ہے اسی طرح اب شارٹ ویڈیوز سے بھی کمائی کی جاسکے گی۔ البتہ اس میں زیادہ رقم 55 فیصد یوٹیوب رکھے گا اور 45 فیصد یعنی کم رقم یوٹیوبر کو ملے گا۔

Related posts

Leave a ReplyCancel reply