یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن چار طبی ورکشاپس
Unification Medical Foundation
تمام اطباء کرام کو نئے سال کے آغاز پر یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں سلسلہ وار چار طبی تربیتی ورکشاپس کا تحفہ
مورخہ 7 جنوری 2025 کو یونیفیکیشن مجلس عاملہ کے سالانہ اجلاس میں صدر طب کونسل حکیم محمد احمد سلیمی صاحب نے اسلام آباد سے کراچی تک چار سلسلہ وار طبی تربیتی ورکشاپس کی منظوری دے کر ایک نئے ٹرینڈ کا آغاز کیا ھے۔
پہلی ورکشاپ
2025 میں یونیفیکیشن کی پہلی ورکشاپ 12 فروری کو اسلام آباد میں ھوگی۔ جسکی انٹری فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری ورکشاپ
دوسری ورکشاپ 13 فروری کو بہاولپور میں منعقد ھوگی۔ جسکی انٹری فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تیسری ورکشاپ
تیسری ورکشاپ 14 فروری کو حیدر آباد سندھ میں ھوگی جس کی انٹری فیس 2000 روپے مقرر ھوئی ھے۔
چوتھی میگا ورکشاپ
چوتھی میگا ورکشاپ 15, 16 فروری کو کراچی میں ھوگی جسکی انٹری فیس 4000 روپے مقرر ھوئی ھے۔
یونیفیکیشن طبی ٹوور اسلام سے کراچی
بارہ فروری کی شام کو اسلام آباد ورکشاپ ختم ھونے کے بعد اطباء کا قافلہ ڈائیو یا فیصل موور بس کے زریعہ اگلی ورکشاپ کیلیئے راتوں رات بہاولپور روانہ ھوگا۔ 13 فروری کی صبح بہاولپور میں ورکشاپ ھوگی۔ اور شام کو قافلہ اسی بس میں روانہ ھوکر 14 فروری کی صبح حیدر آباد سندھ پہنچے گا۔ جہاں تیسری ایک روزہ ورکشاپ ھوگی۔ پھر رات کو قافلہ روانہ ھوگا اور 15 فروری کی صبح کراچی پہنچے گا جہاں اس سلسلہ کی چوتھی اور دو روزہ میگا ورکشاپ ھوگی۔
قافلے میں شامل اطباء کو تمام ورکشاپس کی انٹری فیس میں خصوصی ڈسکاونٹ ملے گا۔ یعنی چاروں ورکشاپس کی مجموعی انٹری فیس صرف چھ ھزار ھوگی۔ البتہ بس کے کرایہ کی مد میں جو اخراجات فی کس کیلکولیٹ ھونگے وہ بھی ادا کرنے ھونگے۔
تمام ورکشاپس کے شرکاء کو پارٹیسیپیشن سرٹیفیکیٹس اور میڈلز ملینگے۔ جس کا دل چاہے وہ صرف اپنے قریبی علاقہ کی ورکشاپ میں شامل ھوسکتا ہے، لیکن طبی قافلہ کے ھمراہ اسلام آباد سے کراچی جانے والے اطباء کو خصوصی ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔
واپسی کا سفر سب شرکاء اپنے اپنے طور پر کرینگے۔ مزید تفصیلات جلد شیئر کردی جائینگی۔
رجسٹریشن شروع ھے۔ براۓ معلومات و رجسٹریشن 03125338952, 03455580471
آپ کا بھائی: ڈاکٹر حکیم سید رضوان شاہ گیلانی
مرکزی صدر یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن پاکستان
اسلام آباد یونیفکیشن طبی ورکشاپ
الحمدللہ 12 فروری 2025 کو ریانز مارکی، E_787 ایسٹ سروس روڈ، سیکٹر G_13/4, کشمیر ھائی وے، اسلام آباد مین یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن کے تحت ورکشاپ کا اعلان ھوگیا ھے۔ اس ورکشاپ مین پاکستان کے نامور اطباء اور کشتہ ساز سنیاسی اپنے فن کے جوھر دکھائیں گے۔ اسکے علاوہ حجامہ، فصد، کائروپریکٹک اور میڈیکل پامسٹری پر تربیتی لیکچرز و تعلیمی سیشن ھونگے۔
طب مین انقلاب برپا کردینے والی موبائل اپلیکیشن طبیب پیڈیا کا مکمل تعارف پیش کیا جاۓ گا۔
پاکستان کے نامور طبیب سبحان اللہ صاحب کی میڈیکل پامسٹری کتاب کی تقریب رونمائی ھوگی۔
تمام مہمانوں کو بہترین ظہرانہ دیا جاۓ گا۔ آخر مین تمام شرکاء کو شرکتی سرٹیفیکیٹس اور پہلے سو رجسٹرڈ اطباء کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا جاۓ گا۔ اس یادگار طبی ورکشاپ کی انٹری فیس صرف دو ھزار روپے رکھی گئی ہے۔
انٹری فیس اور رجسٹریشن کیلیئے ڈاکٹر حکیم سید رضوان شاہ کے درج زیل نمبروں پر رابطہ کرین۔
ایزی پیسہ 03455580471
جاز کیش 03125338952
مندرجہ بالا کسی بھی نمبر پر پیمنٹ بھیج کر رسید اسی نمبر پر واٹس ایپ کرین۔ اور اپنا نام و علاقہ لکھیں۔ آپ کو رجسٹر کر لیا جاۓ گا۔
اسلام آباد ورکشاپ آرگنائزنگ کمیٹی
- حکیم سید رضوان شاہ صاحب
- حکیم حافظ محمد نعیم صاحب
- حکیم سبحان اللہ صاحب
- حکیم اعجاز حسین شاھین صاحب
- حکیم سید عبدالوھاب شیرازی صاحب
- حکیم عثمان شبیر صاحب