ہاتھ اور پاٶں کی تشخیصی علامات
1. مستقل ہاتھ پاٶں ٹھنڈے رہناقلت الدم,فشارالدم ضعیف یا جریان وسیلان مزمن کی علامت ہے۔
2.ہاتھ پاٶں ضرورت سے زیادہ گرم رہنا,سوزش معدہ امعاء,تیزابیت کی کثرت کی دلیل ہے۔
3. ہاتھ پاٶں میں جلن ہونا کثرت تیزابیت کی دلیل ہے۔
4. ہاتھ پاٶں اور سارے جسم پر کثرت سے پسینہ آنا کبد حار کی علامت ہے۔
5. ہاتھ پاٶں میں غیر ارادی حرکات زیادہ ہونا رعشہ کی علامت ہے اور کم ہوناکثرت مباشرت کی علامت ہے۔
6. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کے سرے سن ہوناپیشاب میں کیٹون خارج ہونے کی علامت ہیں,بسااوقات فالج کے اثرات سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
7. امراض قلب میں ناخن خمدار اور ابھرے ہوٸے دکھاٸ دیتے ہیں۔
8. بواسیری زہر سے ناخن پھٹے ہوۓ دکھاٸ دیتے ہیں۔
9. ناخنوں کی لمباٸ امراض صدر کی طرف رہنماٸ کرتے ہیں۔
10. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کے جوڑ اوپر سے سیاہ ہوں تو یہ نقرسی مواد کی علامت ہے۔.
11. تجربات سےحاصل ہواجن کے ہاتھ اور کان بڑے ہوں وہ فراغ دل ہوتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔
12.ناخن اور ہاتھ سفید یا پیلے ہونا قلت الدم کی علامت ہے۔
13. ہاتھ کے ناخنوں ہر ہلالی نشان ہونا جریان اور نہ ہونے کو نامردی سمجھنا جہالت ہے۔
14- ناخن پر سفید نشان کیلشیم کی کمی کی علامت ہے۔
15- ناخن جھڑنا کثرت سودا کی علامت ہے۔
16- ناخن پر مستقل کٹ رہنا وجع المفاصل نقرسی کی علامت ہے۔
17- ناخنوں پر سیاہ لکیریں خشکی کی علامت ہے۔
18- ناخنوں کے کنارے نتھورے پھوٹنا خشکی کی علامت ہے۔
19- ناخن بیٹھے ہوۓ یا پچکے ہوۓ ہونا تسکین کبد کی علامت ہے۔
20- مصافحہ اگر نرم ہاتھ سے لے رہا ہے تو عموماً یہ تسکین قلب کی علامت ہے۔
21- مصافحہ اگر مضبوط ہاتھ سے لے رہا ہے تو تحریک قلب کی علامت ہے۔
22- ہاتھ کی انگلیاں ٹیڑھی ہو جانا گنٹھیا کی علامت ہے۔
23- پاٶں کی انگلیوں کے درمیانی حصے سفید زخم ہونا یا گل جانا فنگس کہلاتا ہے۔
24- ہاتھ پاٶں سن ہو جانا تسکین کبد کی علامت ہے۔