ککروندا Dandelion

1 Dandelion ککروندا پسندا مندوق خرما مندوق 1 1

ککروندا Dandelion

ککروندہ / ککڑ چھڈی / (Dandelion) :-

دیگرنام:- عربی میں کمافیطوس ہندی میں ککروندہ دکن میں جنگلی کاسنی پنجابی میں ککڑ چھڈی بنگلہ میں ککرومتا اور انگریزی میں ڈاگ بش کہتے ہیں ۔

بلتی میں اسے  پسندا مندوق/خرما مندوق کہتے ہیں۔

سائنسی نام ؛ Taraxacum officinale
عام نام ؛ اڑتا ہوا پھول، مکھن پھول، کتے کا دودھ، پیسا ہوا بستر
خاندان ؛ Asteraceae
میڈیسن کا استعمال ؛ عام ڈینڈیلین کا وٹامن اے، بی، سی، اور ڈی، نیز معدنیات جیسے آئرن، پوٹاشیم، اور زنک سے بھرا ہوا ہے ۔ ڈینڈیلین کے پتوں کو سلاد، سینڈوچ، اور چائے میں ذائقہ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ جڑوں کو کافی کے متبادل میں استعمال کیا جاتا ہے، اور پھولوں کو شراب بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ مقامی امریکیوں نے بھی ڈینڈیلین کو پانی میں ابال کر گردے کے مرض، سوجن، جلد کے مسائل، دل جلنا، اور پریشان معدے کا علاج کرنے کے لئے لیا ۔ روایتی چینی ادویات میں معدے کے مسائل، اپینڈکائٹس، اور چھاتی کے مسائل جیسے سوزش یا دودھ کی کمی کے علاج کے لئے ڈینڈیلین کا استعمال کیا گیا ہے ۔ یورپ میں بخار، پھوڑے، آنکھوں کے مسائل، شوگر، اور اسہال کے ٹوٹکے میں استعمال کیا گیا ۔

جسے ہم بیکار جڑی بوٹی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں اپنے اندر بہترین غذائیت رکھتا ہے ۔

استعمال

ککروندا ( ڈینڈلیان) ایک معجزاتی پودا ہے جو ہمارے بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں خودرو اگتا ہے اور جس کو ہم بیکار جڑئی بوٹی سمجھ کر کاٹ پھینکتے ہیں۔ جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ خوش ذائقہ پودا اپنے اندر کون کون سے فوائد سمیٹے ہوئے ہے، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپائرولینا کے فوائد

کینسر کا علاج

ککروندا( ڈینڈلیان)-بہت سے فائدے رکھنے والا ایک پودا۔ یہ ایک ہی دن میں کینسر ختم کردینے والی بوٹی ہے۔ اس پودے کی جڑیں کینسر کے خلیوں کو ختم کر دیتی ہیں اور دوسرے خلیوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ یہ کینسر کے مریضوں کے لیے بہت کمال خبر ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ڈینڈلائن ( ککروندا )چائے پینے سے کینسر کے خلیے صرف دو دن میں حل ہو کر ختم ہو جاتے ہیں ۔ کینسر کے مریضوں کے لیے یہ ایک خوشخبری ہے۔ ڈینڈلائن (ککروندا ) بوٹی صحت کے لحاظ اور ادویات کے لیے موجود خصوصیات کے باعث بہت مانی جانی جاتی ہے۔ 

چائے

ڈینڈلائن چائے بنانا تو بہت ہی آسان ہے۔ اور کینسر کے علاوہ بھی اس چائے سے بہت ساری بیماریوں کا علاج ہو جاتا ہے۔

محققین کو پتہ چلا کے کیمو تھراپی سے ذیادہ اچھی دوا ڈیڈلائن( ککروندا ) جڑیں ہیں۔ کینیڈا کی ونڈسر یونیورسٹی کے کیمیسٹری اور بائیو کیمیسٹرے کے ڈیمارٹمنٹ کے محققین کے تجرباتی مطالعہ سے معلوم ہوا کہ اس پودے کی جڑیں ٹیومر خلیوں کو نکال دیتی ہیں اور جن خلیوں کو بچانا ہے ان کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ اس سے ٹیومر کے مریض صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ صرف دو دن میں یہ خلیوں کو ٹھیک کر دیتی ہیں ۔ اس کامیابی کے باعث محقیقین کو اس جڑی بوٹی کے بارے میں مزید مطالعہ کی اجازت مل سکتی ہے جس سے وہ اس ڈینڈلائن ( ککروندا ) جڑ کے اور کئی فائیدے جان سکتے ہیں اور اس جڑ کے ذیادہ حصے کا استعمال ڈھونڈ سکتے ہیں۔ 72 سال کے جان ڈیکارلو کو اس جڑ سے مستفید ہونے کاموقع ملا۔ انہیں کینسر تھا اور ایک ماہ انہوں نے اس کا علاج بھی کروایا۔ لیکن انہیں ڈنڈلائن ( ککروندا )چائے سے ہی آرام محسوس ہوا۔ چار ماہ بعد وہ بلکل ٹھیک تھے۔ آپ اس خبر کو اپنے پیاروں تک پہنچائیں تاکہ وہ اس جڑی بوٹی کے آسان علاج سے مستفید ہو سکیں۔ اس علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور آرام بھی بہت تیزی سے آتا ہے ۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ککروندا (Dandelion) کی جڑ کینسر کا بہترین علاج ہے۔ بچپن سے ہی ہم ککروندا کے فوائد سے واقف ہیں کہ یہ جگر اور معدہ کی حفاظت کرتا ہے، الرجی سے بچاتا ہے، وزن کم کرتا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کے وٹامن کا زریعہ بھی ہے اور سالوں کی تحقیق کے بعد اِس کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے کہ اِس کی جڑ کینسر کا علاج بھی ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ککروندا کی جڑ کا قہوہ پینے سے دو دِن کے اندر انسانی جسم سے کینسر زدہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور صحت مند خلیوں پر اِس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ Natural News websiteنے بھی شائع کیا کہ ککروندا کی جڑ میں کینسر کا علاج ہے۔ 72سالہ John di Carlo کا کہنا ہے کہ وہ کیمو تھراپی کروا کر تھک چکے تھے اور ڈاکٹروں نے اُنہیں ایک طرح سے جواب دے دیا تھا لیکن ککروندا کی جڑ سے اُنہیں افاقہ ہوا اور محض چار مہینے میں وہ تندرست ہو گئے۔ ککروندا کی جڑ نکالنے کے لئے پودے کے اطراف میں ایسے کھودا جائے کہ پورا پودا مٹی سمیت باہر آ جائے۔ پھر جڑ الگ کر کے اُس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، اور خشک اور ہوادار جگہ پر رکھ دیں۔ جڑ 3سے 14 دِنوں میں خشک ہو جائے گی ، پھر اُسے قہوے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

ماہیت:-

ککروندا (Dandelion) عام پایا جانے والا چھوٹا سا جنگلی پودا ہے۔ اس کے پتے لمبے اور ایک دوسرے کے مخالف زمین پر لیٹے ہوتے ہیں۔ اسکا پیلے رنگ کا پھول ایک لمبی ڈنٹھل پر کھلتا ہے۔ اس کے لمبے مگر پتلے پتوں کے دونوں اطراف کونے بنے ہوتے ہیں۔ اسے ہم آسانی سے دنیا کا عام ترین پھول کہہ سکتے ہیں۔ اسکی کافی انواع ہیں۔ یہ بسنت کے ساتھ فروری اور مارچ میں کھلتا ہے اور کھلے میدانوں کو پیلا اور دلکش کر دیتا ہے۔

اسکے بیج ایک چھوٹی سی چھتری کی مدد سے ہوا ميں اڑتے پھرتے ہیں اور دوسری جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

یاد رکھیں ۔

بہت سے لوگ جھاڑی نماپیڑ جسکے ساتھ سفیدی مائل سرخ پھل لگتے ہیں اور انکے پھولوں کااچار ڈالاجاتاہے اسکو ککروندہ سمجھ لیتے ہیں جوکہ غلط ہے اور دکنی نام جنگلی کاسنی کی وجہ سے بعض لوگ اسکو جنگلی کاسنی سمجھ لیتے ہیں یہ بھی غلط ہے۔

مقام پیدائش:-

نمناک زمین میں برسات کے موسم میں پاکستان میں پنجاب اور ہندوستان میں پنجاب دہلی میں کے کھنڈروں اور قبرستانوں میں بکثرت خودرو ہوتاہے۔

مزاج۔۔۔

افعال:-

محلل اورام قاتل کرم شکم ملین طبع بواسی وبادی تریاق پاگل کتے کے کاٹنے کا حابس الدم ہے ۔

استعمال۔(بیرونی)

اسکے پتوں کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں باربارٹپکانے سے آشوب چشم دورہوجاتاہے۔ بچوں کی مقعد میں اس کا پانی ٹپکانے سے چرنے مرجاتے ہیں ورموں کوتحلیل کرنے کیلئے اسکے پتوں کو گھی سے چرب کرنے کے بعدنیم گرم باندھتے ہیں بواسری مسوں پراس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر طلاء کرتے ہیں ۔

استعمال اندرونی:-

اسکی جڑ کو گھس کر یا دودھ میں پیس کر پلانے سے قے ہوکر پاگل کتے کا زہر دورہوجاتاہیے ا س کے پتوں کاپانی نکال کر دینا استسقاء بواسیر اورکرم شکم کو ہلاک کرکے آرام دیتاہے۔ککر وندہ کا عصارہ اور گیرو ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ گولیاں خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے یا عصارہ ککر وندہ اور مرچ شیاہ ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ بھی خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے۔اس کے پتوں کا رس نکال کے شہد ملاکر پیاجائے تو ہر قسم کے خون کے سیلان نزف الدم کژت حیض میں مفیدہے۔

گیندے کے پتے اورککروندہ کے پتے لے کر ان کا رس نکال کر پینے سے بواسیر خونی و بادی کے علاوہ بخار کوبھی دور کرتی ہے۔

نفع خاص:-

بواسیر خونی و بادی۔۔

مضر:-

پھیپھڑے و حلق کیلئے ۔

بدل:- نامعلوم۔

مصلح:-

مرچ سیاہ اور شہد۔

نوٹ:-

اس کا ایکسٹریکٹ تمدد کو کم کر دیتاہے۔

مقدارخوراک:-

پتوں کا پانی ۔۔۔ایک سے سوا تولہ تک۔

ککروندے کا پودا نہ صرف بہت خوبصورت پھول دیتا ہے بلکہ غذائیت اور طب کے لحاظ سے بھی یہ پودا بہت سے فائد رکھتا ہے۔ ککروندے کا پھول ، پتے ، شاخیں ، یہاں تک کہ جڑیں تک ، یعنی پورا پودا، اندرونی اور بیرونی ادویاتی جڑی بوٹیوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک زبردست جڑی بوٹی ہے۔ اس کو کچا یا پکا کر قہوے کے طور پر بھی پیا جاسکتا ہے۔ککروندے کا قہوہ(ڈینڈلیان ٹی) اس کو لئے جانے کا بہترین طریقہ ہے۔

صحت کے لئے اس کے اتنے فائدے ہیں کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ تصور کریں آپ کا ڈاکٹر آپ کے اگلے دورے پرآپ کو خوشخبری دے کہ طِب میں ایک معجزاتی دوائی کی دریافت ہوئی ہے ، جس کو اپنے یومیہ خوراک کا ایک حصہ کے طور پر کھایا جا سکتا ہے ، ایک مشروب کے طور پر استعمال کیا جائے تو بھی کر سکتے ہیں، جو ہیپا ٹائیٹس اور جگر کی بیماریوں کو روک لیتی ہے، خوں کو صاف کرتی ہے، جسم کے کسی بھی حسے میں ہو جانے والی پتھری کو تحلیل کرتی ہے نظامِ انہضام کو بہتر بناتی ہے، گیس اور اسہال اور قبض سب کا علاج کرتی ہے، وزن میں کمی کرتی ہے کھانی اور زکام میں بھی مفید ہے، جلد کو صاف اور چمکدار بناتی ہے،لو یا ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کرتی ہے ؛ انیمیا کا علاج کرتی ہے ؛ سیرم کولیسٹرال کو تیزی سے کم کرتی ہے ؛ کینسر کو روکنے اور مختلف شکلوں میں اس کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہے؛ ذیابیطس میں بھی مفید ہے،انہوں نے اس معجزہ کی دوا کے لئے آپ کو ایک نسخے دیا تو، آپ یقیناً بہت تندہی سے اس نسخے کا ستعمال کریں گے اور اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں گے ۔ یہ سب صرف ایک چھوٹی سی ککروندے کی جڑی بوٹی کے لئے سچ ہے۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو آپ کس طرح اور کس حد تک استعمال کرتے ہیں۔

Scientific name ; Taraxacum officinale
Common name; Blowing Flower, Butter Flower, Dog Milk, Piss-a-bed
Family ; Asteraceae
Medicinal use; Common dandelion’s chock full of vitamins A, B, C, and D, as well as minerals such as iron, potassium, and zinc. Dandelion leaves are used to add flavor to salads, sandwiches, and teas. The roots are used in some coffee substitutes, and the flowers are used to make wines. Native Americans also boiled dandelion in water and took it to treat kidney disease, swelling, skin problems, heartburn, and upset stomach. In traditional Chinese medicine, dandelion has been used to treat stomach problems, appendicitis, and breast problems, such as inflammation or lack of milk flow. In Europe, it was used in remedies for fever, boils, eye problems, diabetes, and diarrhea.

Related posts

Leave a Reply