موسم بہار جیسے ہی آتا ہے تو منڈی میں کچنار کی کلیاں بھی آ جاتی ہیں۔ یہ ایک درخت پر اگتی ہیں اور ان کو سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ کچنار کو اگر گوشت اور قیمہ کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا ذائقہ بھی گوشت یا قیمہ جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اگر کچا کھایا جائے تو یہ کڑوی ہوتی ہیں۔پکانے کے علاوہ آپ اس کا اچار بھی ڈال سکتے ہیں جو انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ اس میں نمکیات کے علاوہ وٹامن سی ہوتا ہے۔کچنار کے درخت بھارت اور پاکستان میں موجود ہیں۔یہ درخت درمیانے سائز کے ہوتے ہیں اور اس پر پھول لگتے ہیں ۔پھول بننے سے پہلے ان کی کلیوں کی سبزی پکائی جاتی ہے انھی کلیوں کو ہم کچنار کہتے ہیں۔اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔ |
کچنار کے فوائد: نوٹ:اس کا مزاج سرد خشک ہے اس لئے اس میں گھی کا استعمال زیادہ کریں اور اس کو گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ پکائیں |