کون کہتا ہے کہ اپنے پیارے پاکستان میں اچھا نہیں کما سکتے۔۔۔؟

کون کہتا ہے کہ اپنے پیارے پاکستان میں اچھا نہیں کما سکتے۔۔۔؟
پاکستان کی کمپنیز اور اداروں میں چند ڈیجیٹل سکلز کی اوسطاً سیلری۔۔۔
پروفیشنل گرافکس ڈیزائنر:۔ 30،000 سے 80،000
پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹر:۔ 30،000 سے 80،000
پروفیشنل ویب ڈویلپر:۔ 30،000سے 100،000
پروفیشنل ایپ ڈویلپر:۔ 30،000 سے 100،000
پروفیشنل ڈیجیٹل مارکیٹر:۔ 30،000 سے 100،000
پروفیشنل ایس ای او:۔ 30،000 سے 100،000
نوٹ:۔ سیلری کا یہ فگر اوسطاً ہے اس سے بھی زیادہ لوگ کما رہے ہیں۔
ــــــــــــــــــــ
بہت ساری کمپنیز اور اداروں کو ڈیجیٹل سکلز ہولڈرز نوجوانوں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ بار بار ایڈ دے کر تھک جاتے ہیں مگر ان کو معیار کے مطابق بندہ نہیں مل رہا ہوتا۔۔۔
ملٹی نیشنل اور بڑی کمپنیز کی سیلری اور سہولیات بہت اچھی ہوتی ہیں، اس کے علاوہ چھوٹے ادارے، فرمز وغیرہ میں بھی 20،25 ہزار سے کم تو کسی صورت بھی نہیں۔۔۔
کچھ سکلز جن کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، بہت ہی اچھی سیلری ہے مگر ان کو مطلوبہ فیلڈز کے ماہر لڑکے نہیں ملتے۔۔۔
مذکورہ چند سکلز میں سے کوئی ایک سکل پروفیشنل اور ٹرینڈ لیول پر سیکھ لیں عمر بھر مزے کریں گے ان شاء اللہ۔
گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ایپ ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایس ای او۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
یہ تو ہوگئی پاکستان میں لوکل کمپنیز اور اداروں کی بات۔۔۔
اب اگر بات کریں کہ ان سکل میں آن لائن مارکیٹ میں کتنا کام ہے تو آپ گوگل پر سکل کا نام لکھ کر آگے فی گھنٹہ ریٹ معلوم کر سکتے ہیں ان سب فیلڈز میں عموماً 10 ڈالر فی گھنٹہ اور خصوصاً 100 ڈالر سے 300 ڈالر بھی ڈویلپرز چارج کرتے ہیں۔۔۔
اگر آپ گوگل پر سرچ کریں کہ پروفیشنل گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹر، ایپ ڈویلپر، ویب ڈویلپر، ایس ای او فی گھنٹہ کتنا چارج کرتے ہیں تو دماغ کی بتی جل جاتی ہے۔۔۔
کم سے کم 10 ڈالر فی گھنٹہ کا حساب بھی لگائیں تو 8 گھنٹوں کے 80 ڈالر بنتے ہیں یعنی ایک دن کے 12،13 ہزار روپے مہینے کا حساب خود ہی کر لیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
اے سی، کارپٹڈ، فرنشڈ ذاتی سیٹ اپ یا آفسز میں کرسی پر بیٹھ کر بہترین انکم یا سیلری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے چند گزارشات سمجھ لیں۔۔۔
کوئی بھی ایک سکل پروفیشنل لیول پر مکمل سیکھ لیں۔۔۔
اس سکل پر بھرپور گرفت حاصل کر لیں۔۔۔
اپنے آپ کو اس فیلڈ میں جذب کر لیں۔۔۔
اس کی تمام ٹیکنیک ایڈوانس فیوچر، ٹپس، پلگ انز، ٹرینڈ وغیرہ سمجھ لیں سیکھ لیں۔۔۔
یقین کریں اگر 2،4 ماہ پوری لگن، شوق، محنت، اور عزم کے ساتھ کسی ایک سکل پر لگا لیں تو آپ اس سکل کے کے ماہر اور پروفیشنل لیول کے سکل ہولڈر بن سکتے ہیں۔۔۔
ان شاء اللہ العزیز اس سکل سے عمر بھر بہترین انکم حاصل کریں گے۔۔۔
“دسیوں سکلز سیکھنا کمال نہیں ہے۔۔۔ بلکہ کسی ایک سکل میں مہارت پیدا کرنا کمال ہے”
اگر کوئی بندہ کہے کہ میں بیروزگار ہوں، معاشی پریشانیاں ہیں اور وہ بندہ کام بھی نہ کرے تو ایسے بندے کے ساتھ کیا کرنا چاہئے۔۔۔؟؟؟

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version