کالے یا سیاہ چاول ، چاولوں کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی شاید جانتے ہوں گے کیونکہ ان چاولوں کا استعمال روز مرہ میں نہیں کیا جاتا۔ ان چاولوں کی بڑی مقدار انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ میں پائی جاتی ہے، بھارتی ریاست مانیپور میں کالے چاول ’چکھائو‘ کے نام سے مشہور ہیں۔
کاے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای اور اینٹی آکسائڈنٹ کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں برائوں چاول کے برابر فائبر موجود ہے اور ذائقےمیں بھی یہ برائون چاول کی طرح مزیدار ہوتے ہیں لیکن اس کی خصوصیات اور فوائد برائون اور سفید چاول سے بلکل مختلف ہیں۔ بلکہ ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ سفید چاول کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہےاور وہ وزن بھی بڑھاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے چاول کا استعمال صحت کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ انسانی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ اس میں موجود منرلز شوگر اور دل جیسی دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔
کالے چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور فائبر کا کام خون میں موجود شوگر کے لیول کو کم کرنا یا کنٹرول میں رکھنا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی انسان کو دور رکھتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوگر کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کالے چاولوں کا استعمال کریں کیونکہ ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال صحت کو خراب کرسکتا ہے۔
کالے چاول کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ انسان کو صحت مند اور توانا رہنے میں مدد دیتے ہیں اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔
بہت زبردست
شکریہ ، آج کل کہاں ہوتے ہیں