پیپر منٹ سیرپ Syrup Peppermint
پیپر منٹ سیرپ الٹی متلی ہیضہ چکر مروڑ پیٹ درد بھوک کی کمی کے لیے بہترین شربت ہے بشرطیکہ خود بنایا جائے اور مکمل نسخے کے ساتھ بنایا جائے میرے زیادہ تر نسخے عام لوگوں کے لیے ہوتے ہیں مقصد انکو اچھی دوا سے نہ صرف متعارف کروانا ہے بلکہ اچھی دوا بنانا سکھانا بھی ہے اللہ پاک کے دیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں تقسیم کرنا ہی میرا مقصد ہے اللہ پاک مجھے اور آپ کو علم نافع سیکھنے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف۔
اجزاء نسخہء۔۔
زیرہ سفید۔ 100 گرام۔پودینہ خشک۔100 گرام سنڈھ 50 گرام۔نوشادر ٹھیکری. 50 گرام ۔
یہ چاروں ادویات آپ 6 کلو پانی میں بھگو دیں گے 8 گھنٹے کے لیے۔
ست پودینہ۔5 گرام۔ست اجوائن۔5 گرام۔ست الایچی۔5 گرام۔مشک کافور۔10 گرام۔
یہ تمام ست آپ کسی کانچ کی شیشی میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں گے تھوڑی دیر کے بعد یہ لیکوڈ تیار ہو جائے گا یہ آپ کا امرت دھارا ہے ۔اب جو ادویات بھگو کر رکھیں تھیں انکا جوشاندہ تیار کریں گے جب جوشاندہ تیار ہو جائے اور آپ کا جوشاندہ کا پانی آدھا رہ جائے تو 4 کلو چینی شامل کرکے شربت بنا لیں جب جوشاندہ تیار ہو رہا ہو اس وقت ایک گرام فی لیٹر پیک بوتل کے حساب سے ست لیموں شامل لازمی کیا کریں ہر شربت میں ست لیموں شربت کی میل اتار دیتا ہے اور جب آپ کا شربت تیار ہو جائے تو ست لوبان ایک گرام فی لیٹر پیک بوتل کے حساب سے لازمی شامل کیا کریں ہر شربت میں ست لوبان آپ کے شربت کو خراب نہیں ہونے دیتا جب آپ کا پیپر منٹ شربت تیار ہو جائے اور نیم گرم رہ جائے تو اس میں طوطیا رنگ ایک پڑی شامل کریں اور جو امرت دھارا تیار کیا تھا وہ اس میں شامل کریں امرت دھارا آپ نے سارا شامل نہیں کرنا آدھا شامل کریں اگر مزید دیکھیں کہ شربت کا ذائقہ زیادہ تیز نہیں ہے تب باقی امرت دھارا شامل کریں کیونکہ امرت دھارا کافی تیز ہوتا ہے اس لیے آپ کو لازمی آگاہ کرنا تھا تاکہ کسی قسم کی غلطی کا اندیشہ باقی نہ رہے۔