پاکستان ریلوے میں مفت سفر

پاکستان ریلوے میں مفت سفر

پاکستان ریلوے میں مفت سفر کرنے کا طریقہ

پاکستان ریلوے کسی وقت ملک کے لیے بہت منافع بخش  ادارہ تھا لیکن پچھلے دس پندرہ سالوں میں بہت زیادہ زوال کا شکار ہوا ہے۔ 

ایم ایل ون منصوبہ

کچھ عرصہ قبل حکومت پاکستان نے چائنہ کے ساتھ سی پیک سے بھی بڑے ایک منصوبے کا معاہدہ کیا ہے جسے ایم ایل ون معاہدہ کہا جاتا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق کراچی سے پشاور اور پھر حویلیاں سے چائنہ تک ایسا ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا جس پر دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلے گی۔

پاکستان ریلوے کی سہولیات

پاکستان ریلوے نہایت سست روی سے اپنے آپ کو جدید بنا رہا ہے، جس کے مطابق دو ایسی ایپس لانچ کی گئی ہیں جن سے عوام کو بہت سہولت میسر آئی ہے۔

پاکستان ریلوے ایپ

ایک ایپ ای ٹکٹ بک کرنے کے حوالے سے ہے جس میں آپ گھر بیٹھے اپنا ریل کا ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔  اس ایپ کا نام ہے:

Pakistan Railways

یہ ایپ یہاں سے انسٹال کریں

پاکستان ریلوے میں مفت سفر

پاک ریلوے لائیو

دوسری ایپ بہت ہی زبردست ایپ ہے جس میں آپ کسی بھی ٹرین کو ٹریک کر سکتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں سے آرہی ہے اور کتنی رفتار سے آرہی ہے۔ اور کتنے ٹائم میں آپ کی مطلوبہ جگہ پر پہنچ جائے گی۔ اس ایپ کا نام ہے:

Pak Rail Live

یہ ایپ یہاں سے انسٹال کریں

پاکستان ریلوے میں مفت سفر

پاکستان ریلوے میں مفت سفر

پاکستان ریلوے میں مفت سفر کرنے کے  لیے دو شرائط ہیں: ایک یہ کہ آپ کے شناختی کارڈ پر معذوری والا نشان ہونا چاہیے۔ اور دوسری شرط یہ ہے کہ آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

اگر آپ میں ان دو میں سے کوئی بھی شرط پائی جاتی ہے تو آپ پاکستان ریلوے میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ ویسے تو آپ اگر خود ٹکٹ لینے جائیں تو شناختی کارڈ دکھا کر آپ کو مفت ٹکٹ مل جائے گا لیکن اگر آپ ریلوے کی ایپ سے ٹکٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو مندرجہ ذیل فارم old Disabled Person Form ڈاون لوڈ کرکے بھرنا ہوگا، یہ فارم فل کرکے کسی بھی ریلوے ریزویشن آفس میں جمع کروا دیں اس کے بعد آپ ریلوے کی ایپ سے بھی مفت ٹکٹ بک کر سکتے ہیں

Old disabled person form Pakistan Railway

ڈاون لوڈ  Download

Old/ Disabled Person Discount Form

پاکستان ریلوے میں مفت سفر Old Disabled Person Form Download
پاکستان ریلوے میں مفت سفر

یہ بھی پڑھیں:

گچھی مشروم

شیزو فرینیا

ہوم پیج کی ایس ای او

ٹیکنیکل ایس ای او

Related posts

Leave a Reply