ٹوتھ پیسٹ اور مردانہ بانجھ پن

آپ کے ٹوتھ پیسٹ اور مردانہ بانجھ پن میں انتہائی گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا

ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کون نہیں کرتا، لیکن اگر روز مرہ استعمال کی یہ چیز مردوں کو بانجھ کرنے کا سبب بن رہی ہے تو اس زیادہ خوفناک انکشاف کیا ہو سکتا ہے۔ سائنسی جریدے ’جرنل آف آکوپیشنل اینڈ انوائرنمنٹل میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کچھ ایسی ہی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔اس تحقیق کے لئے سائنسدانوں نے پولینڈ کے ایک فرٹیلٹی کلینک سے 325 مردوں کے سپرم اور پیشاب کے نمونے حاصل کئے تھے۔ سپرم کے نمونوں کی کوالٹی چیک کی گئی جبکہ پیشاب کے نمونوں میں ’پیرابینز‘ نامی کیمیکل کے ارتکاز کو چیک کیا یہ کیمیکل ٹوتھ پیسٹ اور روزمرہ استعمال کی کچھ دیگر اشیاءمیں بھی پریزرویٹو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تحقیق کاروں نے معلوم کیا کہ جن مردوں کے پیشاب کے نمونوں میں پیرابینز کیمیکل کا ارتکاز زیادہ تھا ان کے سپرم نہ صرف کمزور تھے بلکہ ان میں مردہ سپرم کی تعداد بھی تشویشناک حد تک زیادہ تھی۔ جن مردوں کے پیشاب کے نمونوں میں بیوٹائل پیرابین کیمیکل پایا گیا ان کے سپرم کا ڈی این اے بھی متاثر تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پیرابین کیمیکل اینڈوکرائن ہارمونز کے فنکشن کو متاثر کرتے ہیں

جس کے نتیجے میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون متاثر ہوتا ہے۔ یہ ہارمون سپرم کی پیداوار اور افرائش کیلئے ضروری ہوتا ہے اور اس میں خرابی کا نتیجہ بانجھ پن کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے۔پیرابین کیمیکل ٹوتھ پیسٹ کے علاوہ سن سکرین، لوشن ، فیس واش، ہینڈ سوپ، شیمپو اور کنڈیشنر وغیرہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کوئی بھی ایسی پراڈکٹ خریدنے سے پہلے اس کے لیبل پر ضرور ایک نظر ڈالیں۔ اگر اس میں بیوٹائل پیرابین، ایتھائل پیرابین، آئسوبیوٹائل پیرابین، میتھائل پیرابین یا پروپائل پیرابین نظر آئے تو اس پراڈکٹ کو خریدنے سے پرہیز کریں۔

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version