ووٹ کی رجسٹریشن یا منتقلی کا طریقہ

الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے تک نئے ووٹ بنوائے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کروائے جا سکتے ہیں ۔ 

جن افراد نے نیا ووٹ بنوانا ہے یا ووٹ منتقل کروانا ہے وہ فوری طور پر فارم نمبر 21 پر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ الیکشن کمیشن آفس ایف 7 اسلام آباد میں جمع کروا دیں ۔

فارم نمبر 21 ڈاؤنلوڈ

 یہ بات ضرور پیش نظر رہے کہ جس جگہ آپ ووٹ کا اندارج کروانا چاہتے ہیں آپ کے شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل ایڈریس وہاں کا ہونا چاہیے ۔

الیکشن آفس میں فارم جمع کرانے کے لئے ہر فرد کا جانا ضروری نہیں ، فیملی کا کوئی ایک فرد سب کے فارم جمع کروا سکتا ہے ۔

• البتہ نئے ووٹ کے اندراج یا ووٹ منتقل کرانے کی یہ سہولت قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے تک میسر رہے گی.

ووٹ بنوانے کے حوالے سے دو باتیں اور بھی نوٹ کر لیں:

پہلی بات ، نیا شناختی کارڈ بنوانے والوں سے متعلق ہے:

وہ افراد جو نیا شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں ، وہ کوائف کا اندارج کرنے والے نادرا کے فرد کو ضرور بتا دیں کہ انہیں نے ووٹ مستقل پتہ پر یا عارضی پتہ پر رکھنا ہے۔

لیکن اس کے باوجود آپ کو فارم 21 پر کرکے نئے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ اسے الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروانا ہو گا ۔ تب آپ کے ووٹ کا فہرست میں اندراج ہو گا

دوسری بات اسلام آباد کے سرکاری ملازمین کے بارے میں ہے :

– اگر ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل پتہ یا عارضی پتہ ضلع اسلام آباد کا نہیں ہے

وہ سرکاری ملازمین اپنا ووٹ اپنی ڈیوٹی کے مقام یعنی اسلام آباد میں منتقل کروانا چاہتے ہیں تو اپنے محکمہ کی طرف سے لیٹر (جس میں اسلام آباد میں ان کی رہائش کا پتہ واضح طور پر درج ہو) بنوا کر فارم کے ساتھ منسلک کرکے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں جمع کروائیں ۔

• آپ 8300 پر شناختی کارڈ نمبر SMS کرکے اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں

Related posts

Leave a Reply